Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

بادشاہ کو سجدہ

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • بادشاہ کو سجدہ




    حضرت قیس بن سعد روایت کرتے ہیں کہ :
    میں شہر الحیرہ میں گیا ۔ میں نے دیکھا وہاں کے لوگ اپنے بادشاہ کو سجدہ کر رہے ہیں ۔ میں نے دل میں کہا کہ بلاشبہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم) سجدہ کیے جانے کے زیادہ حقدار ہیں ۔ چنانچہ میں نے آپ (ص) کے پاس آ کر کہا :
    میں نے حیرہ میں لوگوں کو اپنے بادشاہ کو سجدہ کرتے ہوئے دیکھا ہے ۔ آپ (ص) اِس بات کے زیادہ حقدار ہیں کہ ہم آپ کو سجدہ کریں ۔
    رسول اللہ (ص) نے کہا : بھلا بتاؤ تو سہی کہ اگر تم میری قبر پر سے گزرو تو کیا اس کو سجدہ کرو گے ؟
    میں نے کہا : نہیں ۔
    آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : پھر یہ کام بھی مت کرو ۔
    ابو داؤد
    كتاب النکاح
    باب : في حق الزوج على المراة
    حدیث : 2142
    عربی متن : http://www.al-eman.com/hadeeth/viewc...D=7&CID=28#s42

Working...
X