نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
الا اني اوتيت الكتاب و مثلہ
لوگو ، یاد رکھو !
قرآن ہی کی طرح ایک اور چیز (حدیث) مجھے اللہ کی طرف سے دی گئی ہے ۔
خبردار ! ایک وقت آئے گا کہ ایک پیٹ بھرا (یعنی : متکبر شخص) اپنی مسند پر تکیہ لگائے بیٹھا ہوگا اور کہے گا ، لوگو ! تمہارے لیے یہ قرآن ہی کافی ہے ۔ اس میں جو چیز حلال ہے بس وہی حلال ہے اور جو چیز حرام ہے بس وہی حرام ہے ۔
حالانکہ جو کچھ اللہ کے رسول نے حرام کیا ہے وہ ایسے ہی حرام ہے جیسے اللہ تعالیٰ نے حرام کیا ہے ۔
سنو ! گھریلو گدھا بھی تمہارے لیے حلال نہیں ۔ نہ ہی وہ درندے جن کی کچلیاں (یعنی : نوکیلے دانت جن سے وہ شکار کرتے ہیں) ہیں ، نہ ہی کسی ذمی کی گری پڑی چیز کسی کے لیے حلال ہے ۔ ہاں البتہ اگر اس کے مالک کو اس کی ضرورت ہی نہ ہو تو پھر جائز ہے ۔
ابو داؤد
كتاب السنة
باب : في لزوم السنة
حدیث : 4606
عربی متن : http://www.al-eman.com/hadeeth/viewc...86&SW=4606#SR1