Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

جب رمضان آتا ہے تو جنت کے دروازے کھول دیے جا&#

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • جب رمضان آتا ہے تو جنت کے دروازے کھول دیے جا&#

    جب رمضان آتا ہے تو جنت کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں اور جہنم کے دروازوں کو بند کر دیا جاتا ہے اور شیطانوں کو جکڑ دیا جاتا ہے ۔
    النسائی
    كتاب الصیام
    باب : فضل شهر رمضان
    حدیث : 2109
    عربی متن : http://www.al-eman.com/hadeeth/viewc...90&SW=2109#SR1

  • #2
    Re: جب رمضان آتا ہے تو جنت کے دروازے کھول دیے ج&#157

    نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
    اللہ تعالیٰ نے مسافر کو روزہ موخر کرنے اور نصف نماز کی رخصت دی ہے ۔
    جبکہ حاملہ اور دودھ پلانے والی عورت کو صرف روزہ موخر کرنے کی رخصت دی ہے ۔
    النسائی
    كتاب الصیام
    باب : ذكر اختلاف معاوية بن سلام وعلي بن المبارك في هذا الحديث
    حدیث : 2286
    عربی متن : http://www.al-eman.com/hadeeth/viewc...93&SW=2286#SR1

    Comment


    • #3
      Re: جب رمضان آتا ہے تو جنت کے دروازے کھول دیے ج&#157

      نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
      یہ ایسا مہینہ (شعبان) ہے جس میں لوگ غفلت کا شکار ہوجاتے ہیں جو رجب اور رمضان کے مابین ہے ۔
      یہ ایسا مہینہ ہے جس میں اعمال رب العالمین کی طرف اٹھائے جاتے ہیں ، میں یہ پسند کرتا ہوں کہ میرے اعمال روزے کی حالت میں اٹھائے جائیں ۔
      النسائی
      كتاب الصیام
      باب : صوم النبي صلى الله عليه وسلم - بابي هو وامي - وذكر اختلاف الناقلين للخبر في ذلك
      حدیث : 2369
      عربی متن : http://www.al-eman.com/hadeeth/viewc...93&SW=2369#SR1

      Comment


      • #4
        Re: جب رمضان آتا ہے تو جنت کے دروازے کھول دیے ج&#157

        نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
        كيا ميں تمہيں وہ چيز نہ بتاؤں جو وحر الصدر ( سينے كا وحر ) ختم كر كے ركھ دے ، وہ ہر ماہ تين روزہ ركھنا ہے ۔
        ( حديث ميں استعمال شدہ لفظ وحر الصدر كا معنى سينہ ميں پايا جانے والا بغض و كينہ اور حسد ہے ) ۔
        النسائی
        كتاب الصیام
        باب : صوم ثلثى الدهر وذكر اختلاف الناقلين للخبر في ذلك
        حدیث : 2397
        عربی متن : http://www.al-eman.com/hadeeth/viewc...94&SW=2397#SR1

        Comment


        • #5
          Re: جب رمضان آتا ہے تو جنت کے دروازے کھول دیے ج&#157


          رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا خبر دی گئی کہ ایک آدمی نے اپنی عورت کو تین طلاقیں اکٹھی ہی دے دی ہیں تو یہ سن کر رسول اللہ (ص) سخت غصّے میں آ گئے اور فرمایا :
          میری موجودگی میں ہی لوگوں نے کتاب اللہ سے کھیلنے کی کوششیں شروع کر دی ہیں ۔
          النسائی
          كتاب الطلاق
          باب : الثلاث المجموعة وما فيه من التغليظ
          حدیث : 3414
          عربی متن : http://www.al-eman.com/hadeeth/viewc...22&SW=3414#SR1

          Comment


          • #6
            Re: جب رمضان آتا ہے تو جنت کے دروازے کھول دیے ج&#157


            نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
            ہمارے مرے ہوؤں کو گالیاں مت دو کیونکہ اس سے ہمارے زندوں کو تکلیف ہوتی ہے ۔
            النسائی
            كتاب القسامة
            باب : القود من اللطمة
            حدیث : 4792
            عربی متن : http://www.al-eman.com/hadeeth/viewc...79&SW=4792#SR1

            Comment


            • #7
              Re: جب رمضان آتا ہے تو جنت کے دروازے کھول دیے ج&#157

              حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ دورِ جاہلیت میں مدینہ کے لوگ سال میں دو تہوار منایا کرتے تھے ۔ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ تشریف لائے تو آپ (ص) نے فرمایا :
              اللہ تعالیٰ نے تمہیں ان دونوں تہواروں کے بدلے میں دو اور عیدیں عطا کر دی ہیں جو ان سے بہتر ہیں اور وہ ہیں :
              عید الفطر اور عید الاضحیٰ ۔
              النسائی
              كتاب صلاة العيدين
              باب : 1
              حدیث : 1567
              عربی متن : http://www.al-eman.com/hadeeth/viewc...75&SW=1567#SR1

              Comment


              • #8
                Re: جب رمضان آتا ہے تو جنت کے دروازے کھول دیے ج&#157

                مروان بن حکم سے روایت ہے کہ : میں حضرت عثمان (رضی اللہ عنہ) کے پاس بیٹھا تھا ، انہوں نے حضرت علی (رضی اللہ عنہ) کو عمرہ اور حج دونوں (یعنی حجِ قران) کی لبیک کہتے ہوئے سنا تو حضرت عثمان (رض) نے حضرت علی (رض) کو اس سے منع فرمایا ، اس پر حضرت علی (رض) نے جواب دیا :
                میں آپ کے قول کے مقابلے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے قول کو نہیں چھوڑ سکتا ۔
                النسائی
                كتاب مناسك الحج
                باب : القران
                حدیث : 2734
                عربی متن : http://www.al-eman.com/hadeeth/viewc...04&SW=2734#SR1

                Comment


                • #9
                  Re: جب رمضان آتا ہے تو جنت کے دروازے کھول دیے ج&#157

                  Jazk-Allah kher

                  Comment

                  Working...
                  X