Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

و سواد اعظم (بڑی جماعت) کی پیروی کرو ۔

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • و سواد اعظم (بڑی جماعت) کی پیروی کرو ۔

    رسول اللہ نے فرمایا :
    بےشک میری امت گمراہی پر متفق نہیں ہوگی ۔
    پس جب تم دیکھو کہ لوگ اختلاف میں مبتلا ہیں تو سواد اعظم (بڑی جماعت) کی پیروی کرو ۔
    { نوٹ : اس حدیث کی سند میں ابو خلف الاعمی (حازم بن عطاء) ضعیف ہے ۔}
    ابن ماجہ
    كتاب الفتن
    باب : السواد الاعظم
    حدیث : 4085
    عربی متن : http://www.al-eman.com/hadeeth/viewc...03&SW=4085#SR1

  • #2
    مسلمان کو گالی دینا فسق ہے ۔ اس سے جنگ کرنا ک&

    حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ
    رسول اللہ نے فرمایا :
    مسلمان کو گالی دینا فسق ہے ۔ اس سے جنگ کرنا کفر ہے ۔
    ابن ماجہ
    كتاب الفتن
    باب : سباب المسلم فسوق وقتاله كفر
    حدیث : 4074
    عربی متن : http://www.al-eman.com/hadeeth/viewc...03&SW=4074#SR1

    Comment


    • #3
      مکر و فریب کے وہ سال

      حضرت ابوھریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ
      رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
      مکر و فریب کے وہ سال قریب ہیں جو لوگوں پر آئیں گے ، ان میں جھوٹے کو سچا کریں گے اور سچے کو جھوٹا اور چور کو ایماندار اور ایماندار کو چور اور رويبضة اسی زمانے میں بات کرے گا۔
      لوگوں نے عرض کیا : یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم) ، رويبضة کیا ہے؟
      آپ (صلی اللہ علیہ وسلم) نے فرمایا : وہ حقیر اور کمینہ آدمی جو لوگوں کے عام انتظام میں دخل دے گا۔
      ابن ماجہ
      كتاب الفتن
      باب : شدة الزمان
      حدیث : 4172
      عربی متن : http://www.al-eman.com/hadeeth/viewc...04&SW=4172#SR1

      Comment

      Working...
      X