یہ آیات مجھے ایک سائیٹ سے ملی ہیں جس کے متعلق میں گومگو کی کیفیت میں ہوں ۔ اکثر کہا جاتا ہے شیطان گمراہ کرتا ہے اور خدا راہ دیکھاتا ہے مگر اس آیت میں لکھا ہے
جس کو وہ گمراہ کردے وہ خسارہ پانے والے ہیں اس بات کے دو مطلب نکلتے ہیں یا تو خدا خود گمراہ کرتا ہے جیسا آیت میں ہے یا پھر شیطان کو نہیں روکتا کوئی تیرا مطلب ہو تو ضرور بتائیں۔
دوسرا انہی آیات میں لکھا ہے ہم نے ایسے بہت سے جن اور انسان دوزخ کے لئے پیدا کئے ہیں یعنی ان کا فیصلہ کرکے پیدا کیا گیا وہ جتنی چاہیں کوشش کرلیں وہ دوزخ کے لئے پیدا کئے گئے
تو خلاصہ یہ بنا کچھ لوگوں کو خدا نے دوزخ کے لئے پیدا کیا جنہیں وہ گمراہ کرتا ہے ۔۔۔۔
اگر کسی بھائی کو لگتا ہے یہ غلط ترجمہ یا تشریح ہے تو وہ اس کی تصیح کرے لیکن خود سے گھڑ کر بودی تاویل نہ پیش کرے۔
Comment