Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

بات ہے سمجھنے کی

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • بات ہے سمجھنے کی

    یہ ان دنوں کی بات ہے جب میں چھوٹا تھا اور اسکول میں زیر تعلیم تھا ۔ اس زمانے میں مجھے میرے ایک دوست نے ایک کتاب دی جس کا نام ایڈونچر آف سپرمین تھا یہ ایک کامک بک تھی میں نے جب وہ کتاب پڑھی تھی مجھے یقین ہوگیا یہ سپرمین ہی ہے جو غریبوں لاچاروں کی مدد کرسکتا ہےجب بھی مصیبت میں ہوں بس مجھے کہنا ہے سپرمین مدد کرو اور وہ پلک چھپکتے مدد کو پہنچ جائے گا۔ میں نے اپنے دوست سے پوچھا وہ سپرمین کہا رہتا ہے وہ بولا وہ ہر جگہ رہتا ہے اس کا کوئی خاص ٹھکانہ نہیں میں نے اپنے دوست سے پوچھا کیا تم اسے جانتے ہو وہ بولا وہ میرا دوست ہے میں نے کہا کیا وہ میری بھی مدد کرسکتا ہے ؟وہ بولا کیوں نہیں تم کو جو میں بولا کرو بس تم وہ کرو پھر وہ تمھارا بھی دوست بن جائے گا۔ میں نے کہا مجھے کیا کرنا ہوگا وہ بولا روزانہ چار بار پانچ منٹ الٹا لٹکنا ہوگا میں نے کہا اور وہ بولا ہفتے میں تین بار اپنا لنچ کسی بھکاری کو کھلانا ہوگااور خود سارا دن بھوکے رہنا ہوگا بس پھر تم دیکھنا سپر مین تمھاری مدد بھی کرے گا اور دوست بھی بن جائے گا میں ایک سال تک یہ سب کرتا رہا جب میری ماما نے بتایا کہ بیٹا سپرمین ایک افسانوی کردار ہے جس کا حقیقت سے کوئی واسطہ نہیں تو جب یہی بات میں نے اپنے دوست سے کہی کہ میں اب یہ سب نہیں کروں گا تو وہ بولا تمھاری ماما کو کچھ پتہ نہیں سپرمین اصل میں ہے اب تم اس کے حلقے میں داخل ہوچکے ہو اگر تم نے یہ سب چھوڑا تو وہ تمھیں تباہ کردے گا تمھارے دشمنوں سے تمھیں نہیں بچائے گا تم کہیں کے نہیں رہو گئے اور میں نے روتے ہوئے سپر مین سے معافی مانگی پلیز سپرمین مجھے کچھ مت کہنا۔

    Attached Files
    ہے الف و لیلہ سی زندگی درپیش
    سو جاگتی ہوئی ، اک شہر زاد ہے دل میں

  • #2
    Re: بات ہے سمجھنے کی

    phir kia hwa





    Comment


    • #3
      Re: بات ہے سمجھنے کی

      Originally posted by Baniaz Khan View Post
      phir kia hwa

      بس پھر سپرمین نے کچھ نہیں کہا

      ہے الف و لیلہ سی زندگی درپیش
      سو جاگتی ہوئی ، اک شہر زاد ہے دل میں

      Comment


      • #4
        Re: بات ہے سمجھنے کی

        :superman:
        اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
        اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

        Comment

        Working...
        X