Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

خوشبو کی مہکیں

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • خوشبو کی مہکیں

    حضور اکرم صلیٰ اللہ علیہ وسلم شب معراج میں بیت المقدس کی طرف جاتے ہوئے مصر کے قریب ایک مقام سے گزرے تو انہیں نہایت ہی اعلیٰ اور زبردست خوشبو آنے لگی ۔
    آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت جبرئیل علیہ السلام سے پوچھا کہ یہ خوشبو کیسی ہے ؟
    جواب ملا کہ .."فرعون کی بیٹی کی باندی مشاطہ اور اس کی اولاد کی قبر سے آرہی ہے.." پھر حضرت جبرئیل علیہ السلام نے اس کا قصہ بیان کیا کہ ...!
    "مشاطہ فرعون کی بیٹی کی خادمہ تھی اور وہ خفیہ طور پر اسلام لا چکی تھی ایک دن فرعون کی لڑکی کو کنگھی کرتے ہوئے اس کے ہاتھ سے اتفاقاًً کنگھی گر پڑی ۔ وہ اٹھانے لگی تو اس کی زبان سے بے ساختہ بسم اللہ نکل گیا۔ اس پر شہزادی نے کہا کہ تو نے آج عجیب کلمہ بولا رب تو میرے باپ فرعون ہی ہیں تو پھر تم نے یہ کس کا نام لیا ہے؟
    اس نے جواب دیا:" فرعوں رب نہیں بلکہ رب وہ الله ہے جو مجھے اور تجھے اور خود فرعون کو روزی دیتا ہے ۔"
    شہزادی نے کہا اچھا تو میرے باپ کے سوا کسی اورکو اپنا رب مانتی ہے ؟
    اس نے جواب دیا:" ہاں ہاں میرا تیرا اور تیرے باپ ،سب کا رب اللہ تعالیٰ ہی ہے ۔"
    شہزادی نے اپنے باپ سے کہلوایا ۔وہ سخت غضبناک ہوا اور اسی وقت اسے برسر دربار بلوا بھیجا اور کہا،کیا تو میرے سوا کسی اور کو اپنا رب مانتی ہے ؟
    اس نے کہاکہ.." میرا اور تیرا رب اللہ تعالیٰ ہی ہے جو بلندیوں اور بزرگی والا ہے ۔"
    فرعون نے اسی وقت حکم دیا کہ تانبے کی جو گائے بنی ہوئی ہے ،اس کو خوب تپایا جائے اور جب بالکل آگ جیسی ہوجائے تو اس کے بچوں کو ایک ایک کر کے اس میں ڈال دیا جائے ۔آخر میں خود اسے بھی اسی میں ڈال دیا جائے ...
    چناچہ وہ گرم کی گئی ۔جب آگ جیسی ہو گئی تو حکم دیا کہ اس کے بچے کو ایک ایک کر کے اس میں ڈالنا شروع کرو ۔
    اس نے کہا:" بادشاہ ایک درخواست میری منظور کروہ یہ کہ میری اور میرے ان بچوں کی ہڈیاں ایک ہی جگہ ڈال دینا ۔"
    اس نے کہا:" اچھا تیرے کچھ حقوق ہمارے ذمہ ہیں ۔اس لئے یہ منظور ہے-"
    اسکی دونوں بچیاں اسکی آنکھوں کے سامنے اس میں ڈال دئیے گئے اور وہ فورا" جل کر راکھ ہو گئے پھر سب سے چھوٹے کی باری آئی جو ماں کی چھاتی سے لگا ہوا دودھ پی رہا تھا...
    فرعون کے سپاہیوں نے اسے گھسیٹا تو اس نیک بندی کی آنکھوں تلے اندھیرا چھا گیا..
    اللہ تعالیٰ نے اس بچے کو اسی وقت زبان دے دی اور اس نے با آواز بلند کہا:" اماں جان ! افسوس نہ کر ،اماں جان ذرا بھی پس و پیش نہ کرو ۔حق پر جان دینا ہی سب سے بڑی نیکی ہے.،چنانچہ انہیں صبر آگیا ۔اس بچے کو بھی آگ میں ڈال دیا گیا ۔ اور آخر میں ان کی ماں کو بھی اسی آگ میں جلا کر مار دیا..."
    "یہ خوشبو کی مہکیں اسی کے جنتی محل سے آرہی ہیں ۔"سبحان الله
    مسند احمد(1/309۔310) صحیح (5/31)
    (شعب الاايمان)
    اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
    اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔


  • #2
    Re: خوشبو کی مہکیں

    kehan Firon ka zamna kehaN Islam koi samjh nahii aiii
    :(

    Comment


    • #3
      Re: خوشبو کی مہکیں

      Originally posted by Dr Faustus View Post
      kehan Firon ka zamna kehaN Islam koi samjh nahii aiii
      Hazrat Moosa (A.H) to they na jinho nay aik Allah pay iman lanay ki tableegh ki the :--)
      اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
      اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

      Comment


      • #4
        Re: خوشبو کی مہکیں

        lo kar lo gal Tab Islam Tha Hi nahii to wo Islam kesy lay aii?
        :(

        Comment


        • #5
          Re: خوشبو کی مہکیں

          Originally posted by Dr Faustus View Post
          lo kar lo gal Tab Islam Tha Hi nahii to wo Islam kesy lay aii?
          Hazoor(saw) say pehlay jo Anbeyaa aye they unhoo nay phir kis deen ki tableegh ki ?:--p
          اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
          اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

          Comment


          • #6
            Re: خوشبو کی مہکیں

            Originally posted by Aanchal View Post
            Hazoor(saw) say pehlay jo Anbeyaa aye they unhoo nay phir kis deen ki tableegh ki ?:--p

            Kehan Likha Ka Islam Ki Tableegh Ki? koi Mobham sa Saboot Farham kary
            :(

            Comment


            • #7
              Re: خوشبو کی مہکیں

              آنچل جی اتنا ایمان افروز واقع بیان کرنے کاشکریہ
              حضور اکرم ﷺ نے فرمایا کہ اللہ سے دعا کرتے رہا کرو کہ وہ تمھیں ایمان کے حوالے سے کسی آزمائش میں نہ ڈالے
              ورنہ ہم جیسے کمزور نہ جانے کب راہ بھٹک جائیں

              اسلام ُس وقت سے ہے جب حضرت آدم علیہ السلام کو نبی بنا کر بھیجا گیا۔
              لہذا اس میں کوئی بحث نہیں کہ السلام کس وقت تھا کس وقت نہیں ہر نبی واحد لاشریک کی ہی جانب بلاتا رہا اور ہر نبی کا مذہب اسلام تھا۔
              :star1:

              Comment


              • #8
                Re: خوشبو کی مہکیں

                اسرائیلی اللہ کو اللہ کہتے ہی نہیں بلکہ یہواہ ،ایل اور اہلوم وغیرہ کہتے ہیں یہ بسم اللہ کی منطق بلکل سمجھ نہیں آئی اللہ خالص عربی اسم ہے جو عرب خدا کے لئے استعمال کرتے تھے عبرانی یا اسرائیلی تاریخ میں اللہ اسم کبھی استمعال نہیں ہوا۔
                ہے الف و لیلہ سی زندگی درپیش
                سو جاگتی ہوئی ، اک شہر زاد ہے دل میں

                Comment


                • #9
                  Re: خوشبو کی مہکیں

                  Originally posted by S.Athar View Post
                  آنچل جی اتنا ایمان افروز واقع بیان کرنے کاشکریہ
                  حضور اکرم ﷺ نے فرمایا کہ اللہ سے دعا کرتے رہا کرو کہ وہ تمھیں ایمان کے حوالے سے کسی آزمائش میں نہ ڈالے
                  ورنہ ہم جیسے کمزور نہ جانے کب راہ بھٹک جائیں

                  اسلام ُس وقت سے ہے جب حضرت آدم علیہ السلام کو نبی بنا کر بھیجا گیا۔
                  لہذا اس میں کوئی بحث نہیں کہ السلام کس وقت تھا کس وقت نہیں ہر نبی واحد لاشریک کی ہی جانب بلاتا رہا اور ہر نبی کا مذہب اسلام تھا۔

                  شکر ہے آدم پہ ہی ان کی بریک لگ گئی ورنہ مولانا مودودی کی طرح ان سے بھی توقع کی جاکستی تھی کہ وہ مشتری،چاند سورج عطارد وغیرہ کو بھی مسلمان قرار دیتے لگے رہو کیا فرق پڑتا ہندو کائنات کو برہمن کا خواب قرار دیتے عیسائیوں کی نزدیک کائنات عیسائی ہے یہودی اس کو یہواہ بتاتے ہیں یہ کوئی نئی بات نہیں

                  اور اپس کی بات فرعون کسی ایک بادشاہ کا نام نہیں تھا بلکہ مصر کی بادشاہوں کا لقب تھا تین ہزار برس سے زیادہ حکومت کی فراعین نے۔۔تو کون سا فرعون تھا اس کا کوئی نام بھی تو ہوگا؟ اور اس کی بیٹی بھی ظاہر ہے بے نام نہیں ہوگی اگر ھدیث اتنا کچھ بتا سکتی تھی تو نام نہ بتانے میں کیا قباعت رہی ہوگی کیا اس کو ایسا نہیں کہ ۔۔۔۔راوی کو خود بھی اس بات کی خبر نہیں تھی وہ بھی فرعون کو بھی کوئی بادشاہ ہی سمجھتے تھے
                  :(

                  Comment


                  • #10
                    Re: خوشبو کی مہکیں

                    بیچارے منطقی۔۔۔۔۔۔۔

                    :star1:

                    Comment

                    Working...
                    X