Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

رشتے کا مشورہ

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • رشتے کا مشورہ


    رشتے کا مشورہ

    ایک شخص حضرت حسن بن علی رضی اﷲ عنہ کے پاس آیا اور کہنے لگا میری بیٹی جوان ہوگئی ہے مجھے مشورہ دیں کہ اس کی شادی کس شخص سے کروں؟
    انہوں نے جواب دیا؛اس کی شادی اس شخص سے کرو جو اﷲ سے ڈرتا ہو، متقی ہو۔ اگراس سے محبت کرےگا تو اسکی عزت کرےگا لیکن اگر اس سے محبت نہ کرے اور اس کو اچھا نہ جانے تو بھی اس پر ظلم نہ کرےگا۔
    پھر ان سے کہا گیا فلاں فلاں آدمی نے ہم سے بچی کا رشتہ پوچھا ہے۔

    حضرت حسن رضی اﷲ عنہ نے پوچھا؛ کیا وہ عقل اور دین میں ٹھیک ٹھاک ہے؟
    انہوں نےکہا: ہاں!
    فرمایا:پھر اس کے ساتھ اس بچی کی شادی کردو
    یہ مشورہ دراصل اس فرمان نبوی صلی اﷲ علیہ وسلم کے عین مطابق تھا جس میں آپ صلی اﷲ علیہ وسلم نےفرمایا:
    "جب کوئی ایسا شخص تم سے رشتہ طلب گار بن کر آئے جس کے دین و اخلاق سے تم مطمئن ہوتو رشتہ دےدو۔ بلاوجہ تاخیر معاشرے میں بڑے فتنوں اور عظیم فساد کا باعث بنے گا".


    ﴿سلسلہ احادیث الصیحیحہ 1022﴾


  • #2
    Re: رشتے کا مشورہ

    jazakAllah :rose
    اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
    اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

    Comment

    Working...
    X