Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

دعا سے بہت ذیادہ خوش

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • دعا سے بہت ذیادہ خوش

    حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ ایک دن میں نے دیکھا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم بہت خوش ہیں، میں نے عرض کیا یا رسول اللہ! میرے لئے اللہ تعالی سے دعا فرما دیں۔ چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ دعا فرمائی:
    "اے اللہ! عائشہ کے اگلے پچھلے تمام گناہ معاف فرما اور جو اس نے چھپ کر کئے اور جو اس نے علی الاعلان کئے وہ بھی سب معاف فرما"
    امالمومنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں اس دعا سے بہت ذیادہ خوش ہوئی۔ یہاں تک کہ میں خوشی کے مارے لوٹ پوٹ ہونے لگی جس سے میرا سر میری گود میں چلا گیا۔
    حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کیا تمہیں میری دعا سے بہت خوشی ہو رہی ہے؟ میں نے عرض کیا مجھے آپ کی دعا سے خوشی کیوں نہ ہو؟
    آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ کی قسم! یہ دعا تو میں اپنی امت کے لئے ہر نماز میں مانگتا ہوں۔
    (حیاۃ الصحابہ سوم ۳۶۲/۳)
    اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
    اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

Working...