Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

حضرت خبیب رضی اللہ عنہ

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • حضرت خبیب رضی اللہ عنہ

    حضرت خبیب رضی اللہ عنہ مشرکین کی قید میں تھے ۔ آپ رضی اللہ عنہ کو لوہے کے پنجرے میں قید کیا گیا تھا۔ لیکن لوگوں نے انہیں انگور کے خوشے کھاتے ہوئے دیکھا حالآنکہ اس وقت مکہ میں پھلوں کا موسم نہ تھا۔ یہ اللہ کا دیا ہوا رزق تھا جو آپ رضی اللہ عنہ تک پہنچتا تھا۔ پھر مشرکین نے حضرت خبیب رضی اللہ عنہ کو سولی پر لٹکا کر شہید کردیا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تک اس کی خبر پہنچی۔ آپ رضی اللہ عنہ کی لاش مشرکین ہی کے پاس تھی۔
    نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نےاصحاب سے فرمایا کہ کون ہے جو خبیب کی لاش کو سولی پر سے اتار کر لائے؟
    چنانچہ حضرت زبیررضی اللہ عنہ اور حضرت مقداد رضی اللہ عنہ نے اس کام کو کرنے کی ہامی بھر لی اور روانہ ہو گئے۔ وہ رات کو چلتے اور دن کو چھپے رہتے تھے۔ یوں وہ اس سولی کے پاس پہنچ گئے جہاں چالیس محافظ موجود تھے۔ وہ سب کے سب سو رہے تھے۔ ان دونوں حضرات نے حضرت خبیب رضی اللہ عنہ کی لاش کو سولی پر سے اتارا اور گھوڑے پر رکھا۔ اگر چہ آپ کو شہید ہوئے چالیس دن گزر چکے تھے لیکن ان کا جسم بالکل تروتازہ تھا۔زخموں سے خون ٹپک رہا تھا اور خون میں سے مشک کی سی خوشبو آرہی تھی۔صبح کے وقت جب قریش کو اس بات کی خبر ہوئی تو چاروں طرف تیز سوار دوڑا دئیے گئے۔ کچھ تیز سواروں نے آپ دونوں اصحاب رضی اللہ عنہ کو آلیا۔ یہ دیکھ کر حضرت خبیب رضی اللہ عنہ کی لاش کوحضرت زبیررضی اللہ عنہ نے گھوڑے پر سے اتارکر زمین پر رکھ دیا۔لاش کو جونہی زمین پر رکھا گیا تو لاش کو زمین نگل گئی۔اسی لئے حضرت خبیب رضی اللہ عنہ کو بلیغ الارض کہاجاتا ہے۔
    اس کے بعد حضرت زبیر رضی اللہ عنہ نے کفار کی طرف منہ کر کے کہا کہ میں زبیر بن العوام ہوں اور حضرت صفیہ بنت عبد المطلب میری ماں ہیں۔اور یہ میرے رفیق مقداد بن الاسود رضی اللہ عنہ ہیں۔تمھارا جی چاہے تو تیروں، تلواروں اور نیزوں سے لڑیں اور چاہو تو لوٹ سکتےہو۔چنانچہ وہ کفار لڑے بغیر واپس لوٹ گئے ۔
    دونوں صحابہ کرام رضی اللہ عنہما واپس خدمت نبوت صلی اللہ علیہ وسلم ميں حاضر ہوئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سارا ماجرا کہہ سنایا۔ اسی وقت جبرائیل بھی حاضر ہوئے اور کہا
    ''آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ان دونوں اصحاب کی فرشتوں میں تعریف ہو رہی ہے۔''
    از کرامات صحابہ تاریخ خبیب
    اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
    اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

Working...
X