Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

اذان کی نقل

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • اذان کی نقل

    سنہ ۸ ھجری میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم غزوہ حنین سے فارغ ھو کر واپس آرھے تھے کہ راستے میں ایک مقام پر نماز کا وقت ھو گیا.. آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے موذن کو اذان دینے کا حکم دیا.. اتفاق سے وہاں مکہ مکرمہ کے چند ایسے شوخ نوجوان بھی موجود تھے جنہوں نے ابھی تک اسلام قبول نہیں کیا تھا..
    جب موذن اذان دے چکے تو وہ نوجوان تمسخر کے طور پر اذان کی نقل اتارنے لگے.. ان میں سے ایک نوجوان کی آواز بہت بلند اور دلکش تھی.. سرکار مدینہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان نوجوانوں کو اپنے پاس بلایا اور پوچھا.. " تم میں سے کون ھے جو بلند آواز سے اذان کی نقل اتار رھا تھا..؟ "
    سب نے اس خوش الحان نوجوان کی طرف اشارہ کر دیا.. حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا.. "میرے سامنے اذان دو.. "
    وہ نوجوان حکم کی تعمیل میں کھڑا ھو گیا مگر اذان سے پوری واقفیت نہ تھی اس لیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس نوجوان کو خود اذان بتانا شروع کردی..
    وہ خوش قسمت نوجوان سرکار دو جہاں صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان مبارک سے اذان کے کلمات سنتا گیا اور دھراتا گیا.. جوں جوں زباں سے اذاں کے الفاظ ادا ھوتے گئے ' سینے سے کفر و شرک کا زنگ بھی دور ھوتا گیا.. اذان کے ختم ھوتے ھوتے اس نوجوان کے دل کی دنیا بھی بدل چکی تھی.. اسی وقت کلمہ شہادت زبان پر جاری ھو گیا اور اسلام قبول کر لیا..
    آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس خوش بخت نوجوان کو ایک تھیلی مرحمت فرمائی جس میں کچھ چاندی تھی.. پھر اس نوجوان کے ماتھے ' چہرے ' سینے اور پیٹ پر ناف کی جگہ تک اپنا دست مبارک پھیرا اور تین مرتبہ یہ دعا دی..
    " اللہ تمہارے منہ میں برکت دے اور تمہارے اوپر بھی برکت نازل فرمائے.."
    یہ خوش نصیب نوجوان حضرت سیدنا ابو محذورہ جمحی رضی اللہ تعالی عنہ تھے جو اذان کا مذاق اڑانے کے باوجود رحمت العالمین حضرت محمد مصطفی' صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق کریمہ کی وجہ سے اسلام کی عظیم سعادت سے فیض یاب ہوئے.
    اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
    اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔


  • #2
    Re: اذان کی نقل

    subhanullah
    tufailmadni@hotmail.com

    Comment

    Working...
    X