Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

حقدار

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • حقدار

    حضرت حسین رضی اللہ عنہ ایک مرتبہ حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے گهر گئے، آپ اندر حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ سے بات چیت فرما رہے تهے، اور ان کے بیٹے حضرت عبداللہ بن عمر باہر دروازے پر کهڑے تهے، گویا انهیں اندر جانے کی اجازت نہیں ملی تهی. یہ دیکھ کر حضرت حسین رضی اللہ عنہ واپس لوٹ گئے.. اس کے کچھ دن بعد ان کی ملاقات حضرت عمر فاروق سے ہوئی تو انهوں نے فرمایا:
    اے میرے بیٹے! تم ہمارے پاس کیوں نہیں آتے؟
    حضرت حسین نے بتایا کہ میں ایک دن آیا تها، آپ اندر حضرت امیر معاویہ سے تنہائی میں بات کر رہے تهے اور آپ کے بیٹے عبداللہ کو اندر جانے کی اجازت نہیں ملی تهی اور وہ واپس لوٹ گئے تهے تو میں بهی واپس لوٹ گیا..
    یہ سن کر حضرت عمر فاروق نے فرمایا:
    "نہیں! تم عبداللہ سے زیادہ اجازت ملنے کے حقدار ہو، کیونکہ ہمارے سروں پر جو آج یہ شرافت کا تاج نظر آ رہا ہے، یہ سب کچھ اللہ تعالی نے آپ کے گهرانے کی برکت سے دیا ہے.."
    پهر حضرت عمر نے ان کے سر پر شفقت سے ہاتھ رکھ دیا...

    (بحوالہ واقعات صحابہ کے)
    اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
    اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔


  • #2
    Re: حقدار

    jazakAllah khair

    Comment

    Working...
    X