Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

یہ رمضان کے چور ہیں

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • یہ رمضان کے چور ہیں


    خبردار !!! یہ رمضان کے چور ہیں

    ٹی وی




    ایک خطر ناک چور لوگوں کے روزے خراب کرنا اور اجر کم کرنا اس کا کام ہے


    بازار


    یہ چور بے حساب مال اور وقت چوری کرنے کے لیے مشہور ہے
    بلاوجہ بازر جانے سے پرہیز کریں


    فضول جاگنا

    یہ چور قیمتی وقت چراتا ہے
    یہ انسان سے رات کے آخری پہر تھجد،استغفار اور توبہ چراتا ہے


    کچن

    یہ چور آپ کو انواع واقسام کے کھانے بنانے میں مصروف رکھتا ہے
    اور ان میں سے بعض ایک دوسرے سے مختلف نہیں ہوتے سوائے اس لمحے کے ذائقے کے جب وہ ہونٹوں سے گزرتے ہیں
    (رسول مقبول فرماتے ہیں : سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تین آدمیوں کی دعائیں رد نہیں ہوتیں۔ روزہ دار کی افطار کے وقت، عادل حاکم کی اور مظلوم کی دعا۔ اللہ تعالیٰ مظلوم کی بد دعا کو بادلوں سے بھی اوپر اٹھاتا ہے اور اس کے لئے آسمان کے دروازے کھول دیتا ہے۔ پھر اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ میری عزت کی قسم ! میں ضرور تمہاری مدد کروں گا اگرچہ تھوڑے عرصہ کے بعد کروں۔ یہ حدیث حسن ہے

    اور ہماری ماؤں بہنوں کا یہ افطار والا قیمتی وقت اس چور کی نظر ہوجاتا ہے


    جامع ترمذی:جلد دوم:حدیث نمبر 1555


    ٹیلی فون/موبائل

    بعض لوگ ایسے ہی فون یا موبائل اٹھا کر جھوٹ،چغلی،غیبت،دوسروں کے راز افشاء کرنااور مسلمانوں کی عزتوں کے ساتھ اپنی زبانوں سے کھیلنا شروع ہوجاتے ہیں
    اس چور سے بچ کر رہیں یہ آپ کی نیکیاں چراتا ہے اور آپ کو پتہ بھی نہیں چلنے دیتا


    -ایسی مجالس جن میں اللہ کا ذکر نہ ہو

    رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا فرمان ہے :
    '' لوگ جب کسی ایسی مجلس میں بیٹھیں جس میں اللہ کاکو یاد نہ کریں
    اور اپنے نبی پر درود نہ بھیجیں

    تو وہ (محفل) ان کے لیے نقصان کا باعث ہو گی پھر اگر (اللہ تعالی) چاہے تو انھیں عزاب دے اور اگر چاہے تو معاف کردے

    جامع ترمذی حدیث 3380





    عورتوں کا زیب وزینت کے ساتھ گھروں سے نکلنا

    شرعی حدود و قیود کے بغیر گھر سے نکلنا
    مسجد۔یا بازار یا جاتے ہوئے خوشبو کا استعمال کرنا
    بلا حجاب گھر سے نکلنا
    ان سب چیزوں سے نیکیاں ضائع ہوتی ہیں

    والدین کی نافرمانی

    یہ چور ذرا بھی رحم نہیں کرتا
    بہت خطرناک ہے
    دعا کی عدم قبولیت مین بڑی رکاوٹ ہے

    اور

    ایک بہت بڑا چور

    انٹر نیٹ

    اگر اس کا صحیح استعمال نہ کیا جائے اور اسے خیر کے کاموں میں استعمال نہ کیا جائے



    اِن سب چوروں سے بچ کر رہیں
    کہیں یہ آپکا وقت ،مال اور نیکیوں چُرا کر لے جائیں
    اور اللہ سے نیکی کی توفیق مانگتے رہیں
    اور کوشش کریں کی
    اس رمضان میں
    نماز
    روزے
    قرآن
    صدقے کے ذریعے
    جنت حاصل کر لیں
    یقین جانیے یہ سب سے بڑی کامیابی ہے
    مالک کائنات فرماتا ہے

    فَمَن زُحْزِحَ عَنِ النَّارِ وَأُدْخِلَ الْجَنَّةَ فَقَدْ فَازَ ۗ وَمَا الْحَيَاةُ الدُّنْيَا إِلَّا مَتَاعُ الْغُرُورِ

    ﴿١٨٥﴾

    پس جو شخص آگ سے ہٹا دیا جائے اور جنت میں داخل کر دیا جائے بے شک وه کامیاب ہوگیا، اور دنیا کی زندگی تو صرف دھوکے کی جنس ہے

    (185)

  • #2
    Re: یہ رمضان کے چور ہیں

    :jazak:

    Comment

    Working...
    X