Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

حرمت والے مہينےاور منکرين حديث

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • حرمت والے مہينےاور منکرين حديث


    حرمت والے مہينےاور منکرين حديث

    إِنَّ عِدَّةَ الشُّهُورِ عِندَ اللّهِ اثْنَا عَشَرَ شَهْراً فِی كِتَابِ اللّهِ یوْمَ خَلَقَ السَّمَاوَات وَالأَرْضَ مِنْهَا أَرْبَعَةٌ حُرُمٌ ذَلِكَ الدِّینُ الْقَیمُ فَلاَ تَظْلِمُواْ فِیهِنَّ أَنفُسَكُمْ وَقَاتِلُواْ الْمُشْرِكِینَ كَآفَّةً كَمَا یقَاتِلُونَكُمْ كَآفَّةً وَاعْلَمُواْ أَنَّ اللّهَ مَعَ الْمُتَّقِینَ[التوبة : 36]۔

    مہینوں کی گنتی اللہ کے نزدیک کتاب اللہ میں بارہ کی ہے، اسی دن سے جب سے آسمان و زمین کو پیدا کیا ہے ان میں سے چار حرمت و ادب کے ہیں یہی درست دین ہے تم ان مہینوں میں اپنی جانوں پر ظلم نہ کرو اور تم تمام مشرکوں سے جہاد کرو جیسے کہ وہ تم سب سے لڑتے ہیں اور جان رکھو کہ اللہ تعالٰی متقیوں کے ساتھ ہے۔

    منكرین حدیث سے سوالات

    یہ حرمت والے مہینے کون کون سے ہیں ؟
    اللہ نے ان حرمت والے مہینوں کے بارہ میں فرمیا ہے کہ یہ کتاب اللہ میں ہیں۔ اگر کتاب اللہ صرف قرآن مجید ہی ہے تو ان چار حرمت والے مہینوں کا تعین کہاں ہے؟
    اللہ نے حرمت والے مہینوں کو دین قیم (درست دین ) قرار دیا ہے۔ لہذا شورى کا فیصلہ اس میدان میں نہیں چل سکتا !!! تو پھر اسکا فیصلہ کون کرے گا ؟
    · اگر فیصلہ اللہ اور اسکے رسول ﷺ نے ہی کرنا ہے تووہ فیصلہ کہاں ہے؟
    اگر اللہ تعالى اور نبی مکرم ﷺ کے علاوہ کوئی اور تعین کرے گا تو اسکا کیا اصول ہوگا ؟
    اور یہ فیصلہ کون کریگا؟
    اور اسکو شریعت سازی کا اختیار کہاں سے ملا ؟ کیونکہ یہ دین قیم ہے !!!؛


    اہل السنہ والجماعہ کا عقیدہ


    · حدیث بھی قرآن کی طرح وحی ہے إِنْ أَتَّبِعُ إِلَّا مَا یوحَى إِلَیَّ وَمَا أَنَا إِلَّا نَذِیرٌ مُّبِینٌ [الأحقاف : 9]۔
    · لہذا حدیث بھی قرآن کی طرح ہی حجت ہے اتَّبِعُواْ مَا أُنزِلَ إِلَیكُم مِّن رَّبِّكُمْ وَلاَ تَتَّبِعُواْ مِن دُونِهِ أَوْلِیاء قَلِیلاً مَّا تَذَكَّرُونَ [الأعراف : 3]
    · حدیث میں ان چاروں حرمت والے مہینوں کے نام موجود ہیں اور وہ یہ ہیں : ذو القعدہ , ذو الحجہ , محرم , رجب
    [صحیح بخاری کتاب المغازی باب حجۃ الوداع 4406]


Working...
X