Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ کی حدیث دوستی

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ کی حدیث دوستی




    امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ کی حدیث دوستی

    امام ابوعوانہ وضاح بن عبداللہ الیشکری رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ میں امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ کی مجلس میں تھا کہ ان کے پاس کسی قاضی کا خط آیا جس میں اس نے کچھ چیزوں کے بارےمیں پوچھا تھا۔
    امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ کہنے لگے
    لکھو (ہاتھ) کاٹا جائے گا، کاٹا جائے گا
    میں نےکہا :رک جاؤ
    رسول اللہﷺ نے فرمایا:


    "لاقطع في ثمر ولا كثر" پھل اور شگوفے (چرانے) میں ہاتھ نہیں کاٹا جائے گا۔




    انہوں (امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ) نے فرمایا:اسے(یعنی میرے فتوے کو) کاٹ دو اور لکھو ہاتھ) نہیں کاٹا جائے گا۔



    (الطیوریات ج٣ ص٩٧١ ح٩٠٣ وسندہ صحیح ، السنۃ لعبداللہ بن احمد بن حنبل ج١ ص٢٢١ ح٣٨٠ وسندہ صحیح)

Working...
X