Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

جمہوریت ایک نظام کفر

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • جمہوریت ایک نظام کفر

    اسلام و علیکم
    جمہوریت ایک کفریہ نظام ہے -اس کا ثبوت یہ ہے کہ جمہوریت کی بنیاد پارلیمنٹ کی اکثریت ہے -کوئی
    بھی قانون چاہے دینی ہو یا شہری ہو اس وقت تک نا فذ العمل نہیں ہو سکتا -جب تک کہ پارلیمنٹ اس کو اکثریتی ووٹوں سے پاس نہیں کرتی -اس کا مطلب ہے کہ پارلیمنٹ چاہے تو اللہ کے کسی بھی حکم کو اکثریت نہ ہونے کی بنا پر رد کر سکتی ہے - اور یہ جرّت صرف جمہوری نظام میں ممکن ہے -کیوں کہ پارلیمنٹ کے نمائندے عوام کی اکثریت سے منتخب ہوتے ہیں لہذا اس کفر میں عوام بھی برابر کے شریک ہوتے ہیں -

    جب کے ایک اسلامی ملک جس کی بنیاد کلمہ حق پر رکھی گئی ہو وہاں الله کا قانون ہر صورت میں نافذ العمل کرنا ہر مملکت کے حکمرانوں پر واجب ہے -الله نے اسلام کو" دین" حق قرا دیا ہے - قرآن میں الله کا ارشاد ہے -
    وَقُلْ جَاءَ الْحَقُّ وَزَهَقَ الْبَاطِلُ ۚ إِنَّ الْبَاطِلَ كَانَ زَهُوقًا سوره بنی اسرئیل ٨١
    اور کہہ دو کہ حق آگیا اور باطل مٹ گیا- بے شک باطل مٹنے ہی والا تھا

    یعنی ١٤٠٠ سال پہلے الله نے جو دین اپنے نبی کریم صل الله علیہ وسلم پر نازل کیا تھا -اس کا ہر حکم قیامت تک کے لئے نافذ ہو چکا -اب انسانوں کو اس بات کا اختیار نہیں کہ وہ الله کے احکامات کو اکثریتی بنیادوں پر قبول یا رد کر سکیں- اب ہر صورت میں اس کے آگے سر تسلیم خم کر نا واجب ہے

    -قرآن میں الله کا واضح فرمان ہے -

    وَمَنْ لَمْ يَحْكُمْ بِمَا أَنْزَلَ اللَّهُ فَأُولَٰئِكَ هُمُ الْكَافِرُونَ سوره المائدہ ٤٤
    جو کوئی اس کے موافق فیصلہ نہ کر لے جو الله نے اتارا تو وہی لوگ کافر ہیں -
    لیکن جمہوریت ہی ایسا طرز حکومت ہے -جس میں عام عوام سے لے کر حکمران طبقے تک فیصلے کا
    اختیار اکثریتی بنیاد ہے چاہے وہ الیکشن سے پہلے ہو یا بعد میں پارلیمنٹ کا اندر ہو -اور یہ اکثریتی بنیاد سرا سر الله کے احکمات سے بغاوت پور مبنی ہے -

    آج ہم دیکھ لیں کہ وہ ملک جو کلمہ حق کی بنیاد پر وجود میں آیا تھا -٦٥ سال گزارنے کے بعد بھی یہاں پر ایک بھی اسلامی قانون نافذ نہیں ہو سکا اور نہ ہو سکے گا - کیوں کہ جمہوریت یہود و نصاری کا دین ہے - جس کا ثبوت یہ ہے کہ وہ لوگ ہر وقت ہر لمحہ اس کی ترویج اور اشاعت میں لگے رہتے ہیں تا کہ کسی نا کسی طر ح مسلم مملک میں اس کا نفاذ کر کے لوگوں کو الله کی بغاوت پر امادہ کریں -
    جب کہ قرآن میں الله ک اواضح فرمان ہے -
    وَلَنْ تَرْضَىٰ عَنْكَ الْيَهُودُ وَلَا النَّصَارَىٰ حَتَّىٰ تَتَّبِعَ مِلَّتَهُمْ ۗ قُلْ إِنَّ هُدَى اللَّهِ هُوَ الْهُدَىٰ ۗ وَلَئِنِ اتَّبَعْتَ أَهْوَاءَهُمْ بَعْدَ الَّذِي جَاءَكَ مِنَ الْعِلْمِ ۙ مَا لَكَ مِنَ اللَّهِ مِنْ وَلِيٍّ وَلَا نَصِيرٍ سوره البقرہ ١٢٠
    اورتم سے یہود اور نصاریٰ ہرگز راضی نہ ہوں گے جب تک کہ تم ان کے دین کی پیروی نہیں کرو گے کہہ دو بے شک ہدایت الله ہی کی طرف سے ہے اور اگر تم نے ان کی خواہشوں کی پیروی کی اس کے بعد جو تمہارے پاس علم آ چکا تو تمہارے لیے الله کے ہاں کوئی دوست اور مددگار نہیں ہوگا -(یعنی الله کے عذاب سے بچانے والا کوئی نہ ہو گا
    )-
    الله ہم مسلمانوں کو حق و باطل میں تمیز کرنے کی توفیق عطا فرماے (آ مین )


    Allah-o-Akbar Kabeera, Wal Hamdulillaah-e-Kaseera, Subhan Allah-e-Bukratan-wa-Aseela
Working...
X