کتاب صحیح بخاری جلد 1 حدیث نمبر 846
محمد بن مثنیٰ، ابوعامرعقدی، ابراہیم بن طہمان، ابی جمرہ ضبعی، حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مسجد کے بعد سب سے پہلا جمعہ بحرین کے مقام جواثی میں (قبیلہ) عبدالقیس کی مسجد میں ادا کیا گیا۔
کتاب صحیح بخاری جلد 2 حدیث نمبر 1504
عبداللہ بن محمد جعفی، ابوعامر، عبدالملک، ابراہیم بن طہمان، ابوجمرہ، حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مسجد میں جمعہ کی نماز ہونے کے بعد سب سے پہلے جہاں جمعہ کی نماز ادا کی گئی وہ (مقام) جواثی میں عبدالقیس کی مسجد ہے جواثی بحرین ایک جگہ کا نام ہے۔
کتاب سنن ابوداؤد جلد 1 حدیث نمبر 1056
عثمان بن ابی شیبہ، محمد بن عبد اللہ، وکیع، ابراہیم بن طہمان، ابوجمرہ، حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اسلام میں پہلا جمعہ جو پڑھا گیا اس جمعہ کے بعد جو مدینہ منورہ میں مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں پڑھا گیا تھا وہ ہے جو بحرین کے ایک گاؤں جواثا میں پڑھا گیا (ابوداؤد کے شیخ) عثمان نے کہا کہ وہ گاؤں عبدقیس کے گاؤں میں سے ایک گاؤں ہے۔
لکن کچھ لوگ یہ باطل عقیدہ رکھتے ہیں کہ
گاؤں ، بستیوں اور دیہاتوں میں جمعہ جائز نہیں
اللہ ہم سب کو دین کی صحیح سمجھ عطا کرے
آمین
Comment