نماز جنازہ میں سلام ایک طرف پھیرا جائے یا دونوں طرف ؟
نماز جنازہ میں ایک طرف سلام پھیرنا بھی صحیح ہے اور دونوں طرف بھی ۔ ایک طرف سلام پھیرنے والی جس حدیث کی طرف سائل نے اشارہ کیا ہے ، وہ یہ ہے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ تعالٰی عنہ سے مروی ہے : '' بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک جنازہ پڑھا اس پر چار تکبیریں کہیں اور ایک سلام پھیر ا'' ( دار قطنی۱۹۱، حاکم۱/۳۶۰) امام حاکم نے اس حدیث کے بعد فرمایا : '' سیدنا علی سیدنا عبداللہ بن عمر، سیدنا عبداللہ بن عباس، سیدنا جابر بن عبداللہ، سیدنا عبداللہ بن ابی اوفی اور سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ تعالٰی عنہم سے صحیح روایت سے ثابت ہے کہ وہ نماز جنازہ پر رہا یہ مسئلہ کہ عموماً جو جنازوں پر سلام پھیرا جاتا ہے وہ دنوں طرف ہے اس کی دلیل یہ ہے کہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالٰی عنہ نے فرمایا: '' تین کلام رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کیا کرتے ہیں جنہیں لوگوں نے ترک کر دیا ہے۔ ان میں سے ایک یہ کہ نماز جنازہ پر اس طرح سلام پھیرنا جس طرح نماز میں سلام پھیرا جاتا ہے ''۔ (بیہقی۴/۴۳) اما نووی نے۵/۲۳۹ پر اس کی سند کو جید قرار دای ہے اور اما ہیثمی نے مجمع الزوائد۳/۳۴ پر فرمایا رواہ الطبرانی فی الکبیر ورجالہ ثقات اس حدیث کو اما م طبرانی نے معجم کبیر میں روایت کیا ہے اور اس کے راوی ثقہ ہیں ۔ ملاحظہ ہو احکام لجنائز ص۱۲۷ اور سیدنا عبداللہ بن مسعود سے صحیح مسلم وغیرہ میں روایت ہے کہ : '' نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نماز میں دو سلام پھیرا کرتے تھے ''۔ سیدنا ابو مسعود کی اس حدیث سے معلوم ہوا کہ انہوں نے نماز جناز کے متعلق جو فرمایا کہ اس پر نماز کی طرح سلام پھیرتے تھے تو وہ سلام دونوں طرف پھیرتے ہیں بالکل جائز درست ہے اور ایک طرف سلام پھیرنا بھی روا اور مشروع ہے