Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

قنوت نازلہ میں ہاتھ اٹھا کر دعا کرنا

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • قنوت نازلہ میں ہاتھ اٹھا کر دعا کرنا


    مصیبت اور رنج و الم کی شدت اور ضعف کے وقت آپ نے کبھی بعض نمازوں میں اور کبھی پانچوں نمازوں میں رکوع کے بعد قنوت کیا جس کو قنوت نازلہ کہتے ہیں ۔ اس میں آپ رکوع کے بعد ہاتھ اٹھا کر دعا مانگتے تھے۔ اور سیدنا انس رضی اللہ تعالٰی عنہ سے مسند احمد ۳/۱۳۷ پر جو روایت قنوت نازلہ کے متعلق مروی ہے اس میں آتا ہے کہ:

    میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو صبح کی نماز میں دیکھا کہ آپ نے ہاتھ اٹھائے اور دشمنان اسلام پر بد دعا کی۔

    یہ حدیث صحیح ہے علامہ البانی نے اس کو ارواء الغلیل میں مسند احمد کے علاوہ طبرانی کے حوالہ سے بھی بیان کیا ہے۔

    یاد رہے کہ دُعا کے بعد چرے پر ہاتھ پھیرنے کے متعلق کوئی حدیث موجود نہیں اس بارے میں جتنی روایت مروی ہیں وہ سب کی سب ضعیف ہیں جو قابل حجت نہیں ۔ امام بہیقی نے السنن الصغریٰ میں لکھا ہے کہ فانھا من المحدثات یہ بد عات میں سے ایک بدعت ہے۔


Working...
X