Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

خطبہ جمعہ کے دوران سنتیں پڑھنا

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • خطبہ جمعہ کے دوران سنتیں پڑھنا


    جب امام خطبہ جمعہ دے رہا ہوا ورا سو قت اگر کوئی آدمی آئے تو اسے دو رکعت پڑھنے کے بغیر نہیں بیٹھنا چاہئے۔ کیونکہ حدیث میں آتا ہے

    سلیک غطفانی مسجد میں آئے اور دو رکعت پڑھنے کے بغیر ہی بیٹھ گئے اس وقت اللہ کے رسول خطبہ دے رہے تھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا ( اصلیت رکتعین؟)کیا تو نے دور کعتیں پڑھ لی ہیں ؟ تو اُس نے جواب دیا نہیں ۔ آپ نے فرمایا : ( قم فضل رکعتین ) کھڑا ہو اور دو رکعت ادا کر ۔

    (بخاری۱/۱۲۷، مسلم۲/۵۹۷، ابن ماجہ (۱۱۴) ابن خزیمہ (۱۸۳۸)

    بعض لوگ کہتے ہیں کہ یہ واقعہ سلیک غطفانی کےساتھ ہی خاص ہے کسی دوسرے شخص کو دو رکعت ادا کرنے کا حکم نہیں ہے لیکن یہ بات بالکل غلط ہے اور سراسر صحیح احادیث کے خلاف ہے اللہ کےر سول نے عام حکم بھی دیا ہے کہ

    جب تم میں سے کوئی شخص جمعہ کے روز اس وقت آئے جب امام خطبہ دے رہا ہے تو ا سے ہلکی سی دو رکعتیں پڑھ لینی چاہئیں

    (مسلم۲/۵۹۷٥٩٧)

    صحیحین کی ان ہر دو روایات سے روزِ روشن کی طرح ثابت ہے کہ خطبہ کے دوران دورکعت تحیۃ المسجد پڑھنا سنت ہے یہ دونوں قوی حدیثیں ہیں ۔

Working...
X