Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

نیکی کا راستہ دکھانے کا اجر

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • نیکی کا راستہ دکھانے کا اجر

    نیکی کا راستہ دکھانے کا اجر

    عَنْ أَبِى مَسْعُودٍ الأَنْصَارِىِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « مَنْ دَلَّ عَلَى خَيْرٍ فَلَهُ مِثْلُ أَجْرِ فَاعِلِهِ »

    [مسلم]

    ’’ حضرت ابو مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا

    ’’ جو شخص ( کسی کو ) بھلائی ( کے کام) کا راستہ دکھائے اس کے لئے بھلائی کرنے والے کے ثواب کی طرح ثواب ہے۔‘‘

    تشریح


    1

    جو شخص کسی کو نیکی کا کوئی کام بتائے اسے نیکی کرنے والے جتنا اجر مل جاتا ہے، جریر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا

    ’’ جو شخص اس میں اچھا طریقہ ( جو کتاب وسنت سے ثابت ہو) جاری کرے، اس کے لئے اس کا اجر ہے اور ان سب لوگوں کا اجر ہے جو اس کے بعد اس پر عمل کریں گے بغیر اس کے کہ ان کے اجر میں کوئی کمی کی جائے۔‘‘

    [مسلم:1017]

    2

    نیکی کا کام خود بتا دے یا کسی ایسی جگہ بھیج دے جہاں سے اسے رہنمائی حاصل ہو جائے، اشارے سے بتا دے یا زبان سے یا تصنیف وتالیف کے ذریعے سے ۔ اس فضیلت میں مبلغین ، اساتذہ، مصنفین ، مدارس میں طلباء کو بھیجنے والے سب شامل ہیں اور مجاہدین اسلام بدرجہ اولی شامل ہیں جن کے ذریعے بے شمار لوگوں کو اسلام کی دولت حاصل ہوئی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے فرمایا تھا کہ

    ’’ اللہ تعالی تیرے ذریعے ایک آدمی کو ہدیت دے دے تو یہ تیرے لیے سرخ اونٹوں سے بہتر ہے۔ ‘‘

    [مسلم: 2406]

Working...
X