ترکی کے وزیراعظم کی بیگم کا امدادی سامان کیساتھ دورہ برما
ترکی کے وزیراعظم رجب طیب اردگان کی اہلیہ برما میں فسادوں میں متاثر ہونے والے مسلمانوں کے لئے امدادی سامان کے ساتھ جب روہنگیا مسلمانوں کے پناہ گزین کیمپ میں پہنچی تو ایمن اردگان مسلمانوں کی حالت زار اور مفلوک الحالی دیکھ کر جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور زار و قطار رو پڑیں۔
جن لوگوں کو ہمہ وقت تکلیف رہتی تھی کہ امت مسلمہ کا درد پاکستان کے مسلمانوں کو ہی کیوں ہوتا ہے ان کو خبر ہو کہ یہ بیماری الحمد للہ عام ہو رہی ہے۔ مصر میں ان کے لیے مظاہرے ہوئے۔ دیگر مسلم ملکوں میں بھی ان کے لیے احتجاج اور اجتماعی دعائیں اس بات کا ثبوت ہیں کہ امت اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان کے بموجب ایک ہو رہی ہے۔ الحمد للہ۔ کسی بھی مسلمان ملک کے اعلی شخصیت کا برما کا یہ پہلا دورہ ہے۔
کاش کہ پاکستانی حکمران بھی دورہ کرتے اور مظلوم مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے۔ پاکستان جسے عالم اسلام کا قائد ہونا تھا، کرپٹ حکمرانوں نے اسے بھکاری اور امریکہ کا درباری بنا دیا ہے۔ترکی کے وزیر خارجہ احمد دائود اوغلو برما کے دورے کے دوران اراکانی بھائی کو گلے لگائے ہوئے ہیں جبکہ ترکی کے وزیر اعظم رجب طیب اردگان کی اہلیہ جو اس دورے میں ساتھ آئی ہیں، برمی مسلمانوں کی حالت زار دیکھ کر رو رہی ہیں۔ شنید ہے کہ ترک وزیر اعظم رجب طیب اردگان خود بھی علاقے کا دورہ کریں گے۔
Comment