بسم اللہ الرحمن الرحیم
نعت میں کیا بیان کیا جائے اور کس چیز سے بچا جائے؟
نعت تو یہ ہے کہ اللہ کے رسول ﷺ کے اوصاف بیان کیے جائیں۔کس طرح آپ ﷺ نے تکالیف اٹھا کر اللہ کا دین لوگوں تک پہنچایا۔کس قدر اعلی خلاق پیش کیا۔قتل و غارت گری میں ،شرک اور سود کے تعفن میں ڈوبے ہوئے معاشرے کو کس طرح توحید و سنت کی پُر بہار فضا میں لا کر کھڑا کر دیا۔آپ ﷺ نے کس طرح دلیری سے معرکے لڑے۔جہاد کیا۔قتال کیا۔یہ جو آپ ﷺ کے اوصاف حمیدہ اور اخلاق کریمانہ ہیں۔ان کا کوئی نام نہیں لیتا اور اللہ کے ساتھ مقابلہ کیا جا رہا ہے۔(نہ) الیاس قادری صاحب کو طیبہ میں خندق پر سلام پڑھنا یاد آتا ہے نہ اُحد پہاڑ پر سلام پڑھنا یاد آتا ہے،کہ جہاں اللہ کے رسول ﷺ نے پیٹ پر پتھر باندھا اور آپ ﷺ کا دانت مبارک شہید ہوا۔یاد آتا تو بس پیالہ،پلیٹ اور تھالی پر سلام پڑھنا یاد آتا ہے۔غرض پیٹ کے سوچنے والوں کے ہاتھ اونچی سوچ کیسے آ سکتی ہے۔جو جسم کی چوٹی یعنی "سر" کے اندر رکھے ہوئے دماغ سے سوچے۔
اللہ کے بندو! نعتوں کا کون منکر ہے؟جب کفار نے اللہ کے رسول ﷺ کی شان میں گستاخیاں کیں تو سیدنا حسان رضی اللہ عنہ نے نعت پڑھی۔۔۔آج جو شیطان رشدی۔۔۔اللہ کے رسول ﷺ کے خلاف بکواس کر رہا ہے۔مزہ تو تب ہے کہ اس کا مدلل جواب انگریزی کی نعتوں میں دو۔اللہ کے رسول ﷺ پر ،ہماری روحانی ماؤں پر اس نے جو چھینٹے اڑائے ہیں،ان چھینٹوں کو مدلل نعتیں کہہ کر کافور کر دو۔مگر تمہیں آج ایک ہی نعت آتی ہے کہ عیسائیوں کی طرح اللہ کے رسول ﷺ کا مقابلہ اللہ تعالیٰ سے شروع کر دو۔شرک کی نجاست میں غوطے لگانا شروع کر دو۔حالانکہ یہی وہ انداز ہے جس سے اللہ کے رسول ﷺ نے منع فرمایا۔
"لوگو! میری شان کو اس طرح حد سے نہ بڑھانا جس طرح عیسائیوں نے مریم کے بیٹے عیسی علیہ السلام کی شان کو حد سے بڑھا دیا۔میں تو ایک بندہ ہوں،لہذا مجھے اللہ کا بندہ اور اس کا رسول کہو۔(صحیح بخاری) (1)
کیا اسی طرح کی نعتوں سے سلمان رشدی اور دوسرے غیر مسلم فرقوں کے افکار کا توڑ ہو سکتا ہے؟۔۔۔انہی کی حرکتیں اور نقالی کر کے آپ کس طرح انہیں اسلام کے بارے میں قائل کر سکتے ہیں ؟
اپنے نبی ﷺ کے بارے میں یہ طرز ،یہ طریقہ اور یہ غلو ،اللہ اس سے بچائے کہ جو صریحا شرک ہے۔
میرے بھائیوں جب آپ غیر مسلموں کو اس طریقہ اسلام کی دعوت دیں گے تو وہ کہیں گے ہمارے پاس پہلے ہی یہ چیز موجود ہے۔بلکہ تم سے بڑھ کر ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(1)
کیونکہ مصنف نے حدیث مباکہ کا عربی متن درج نہیں کیا لہذا یہ حدیث مبارکہ کا مفہوم ہے۔
(محمد ارسلان)
(کتاب شاہراہ بہشت از امیر حمزہ صاحب)
یہ مضمون یہاں سے لیا گیا
نعت میں کیا بیان کیا جائے اور کس چیز سے بچا جائے؟
نعت میں کیا بیان کیا جائے اور کس چیز سے بچا جائے؟