مقام والدین"قرآن ؤحدیث"کی روشنی میں
٭ماں باپ:قابل احترام واجب العزت ؤ اکرام اور لائق خدمت احسان ہیں اگرچہ کافر ہی کیوں نہ ہوں۔سورةمریم،لقمان ، بخاری و مسلم
٭ماں باپ:اﷲ تعالی کی ایسی نعمت ہیں کس کا کوئی بدل نہیں۔
﴿بخاری ؤمسلم﴾
٭ماں باپ:رحمت و شفقت،کرم و عنایت اور مہرومحبت کا پیکرہیں۔
﴿سورة یوسف،بخاری﴾
٭ماں باپ:موحد ہوں ان کی بخشش و مغفرت کے لئے وعاکرنااﷲتعالی کا حکم ہے۔
﴿سورہ بنی اسرائیل﴾
٭ماں باپ:کی خدمت واطاعت سے رزق اور عمر میں خیروبرکت ہوتی ہے۔
﴿مسنداحمد﴾
٭ماں باپ:کوگالی دینااور دوسرے کے والدین کوگالی دےکر اپنے والدین کو گالی دلوانا کبیرہ گناہ ہے۔
﴿بخاری ؤ مسلم﴾
٭ماں باپ:کی رضا میں اﷲ کی رضا ہے اور ان کی ناراضی میں اﷲ تعالیٴ کی ناراضی پنہاں ہے۔
﴿ترمذی﴾
٭ماں باپ:کی دعائیں اولاد کے حق میں جلد وقوع پذیر ہوتی ہیں اگرچہ ماں باپ غیرمسلم ہی کیوں نہ ہوں۔
﴿بخاری﴾
٭ماں باپ:کاشکریہ ادا کرنا ویساہی فرض ہےجیسا کہ اﷲتعالی کا شکراداکرنافرض ہے۔
﴿سورةلقمان١۴﴾
٭ماں باپ:کے حقوق یہ ہیں ان کے لئے بخشش کی دعا' ان کا نیک عہدپوراکرنا اور ان کے لواحقین واحباب کی عزت کی جائے۔
﴿ابوداؤد،ابن ماجہ﴾
٭٭٭٭
Comment