Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

پہلے آئیے پہلے پائیے

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • پہلے آئیے پہلے پائیے



    کیا آپ جنت میں گھر چاہتے ہیں


    سیدہ ام حبیبہ روایت کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جو شخص دن رات میں بارہ رکعتیں ادا کرے اس کے لئے جنت میں ایک گھر بنایا جائے گا چار رکعتیں ظہر سے پہلے اور دو ظہر کے بعد اور دو مغرب کے بعد اور دو رکعتیں عشاء کے بعد اور دو رکعتیں فجر کے نماز سے پہلے جو نماز ہے اول روز کی امام ابوعیسی ترمذی فرماتے ہیں عنبسہ کی ام حبیبہ سے مروی حدیث اس باب میں حسن صحیح ہے اور یہ حدیث کئی سندوں سے عنبسہ ہی سے مروی ہے۔ جامع ترمذی جلد اول:حدیث نمبر 402 کتاب الصلاة


    کیا آپ جنت میں کھجور کا درخت چاہتے ہیں

    سیدنا جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جو شخص سُبْحَانَ اللَّهِ الْعَظِيمِ وَبِحَمْدِهِ کہتا ہے اس کیلئے جنت میں کھجور کا ایک درخت لگا دیا جاتا ہے۔ یہ حدیث حسن صحیح غریب ہے۔ ہم اس حدیث کو صرف ابوزبیر کی روایت سے جانتے ہیں۔ وہ جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں۔
    جامع ترمذی:جلد دوم:حدیث نمبر 1418 کتاب الدعوات


    کیا آپ جنت کا خزانہ چاہتے ہیں

    سیدناابوموسیٰ کہتے ہیں، کہ ہم لوگ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہمراہ ایک سفر میں تھے، جب ہم لوگ بلندی پر چڑھتے تو تکبیر کہتے، آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اے لوگو اپنے اوپر نرمی کرو، اس لئے کہ تم کسی بہرے اور غائب کو نہیں پکارتے بلکہ تم اس کو پکا تے ہو، جو سننے والا اور دیکھنے والا ہے، پھر میرے پاس تشریف لائے میں اپنے دل میں لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ کہہ رہا تھا تو آپ نے فرمایا اے عبداللہ بن قیس رضی اللہ تعالیٰ عنہ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ کہہ اس لئے کہ وہ جنت کے خزانوں میں سے ایک خزانہ ہے یا (راوی کو شک ہے کہ) آپ نے فرمایا کہ میں تمہیں ایسا کلمہ نہ بتاؤں جو جنت کے خزانوں میں سے ایک خزانہ ہے وہ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ ہے۔
    صحیح بخاری:جلد سوم:حدیث نمبر 1316 کتاب الدعوات


    کیا آپ جنت میں درخت لگانا چاہتے ہیں

    سیدنا ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا شب معراج میں میری ابراہیم علیہ السلام سے ملاقات ہوئی تو انہوں نے کہا کہ اپنی امت کو میرا سلام پہنچا دیجئے اور ان سے کہہ دیجئے کہ جنت کی مٹی بہت اچھی ہے۔ اس کا پانی میٹھا ہے اور وہ ہموار میدان ہے۔ اس کے درخت سُبْحَانَ اللَّهِ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَاللَّهُ أَکْبَرُ ہیں۔ اس باب میں حضرت ابوایوب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے بھی روایت ہے۔ یہ حدیث اس سند سے یعنی حضرت ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی روایت سے حسن غریب ہے۔
    جامع ترمذی:جلد دوم:حدیث نمبر 1416 کتاب الدعوات

  • #2
    Re: پہلے آئیے پہلے پائیے

    Originally posted by miski View Post



    سلام
    میرے بھایئو خود فیصلہ کرو
    مسکی
    کے پاس کوئی دلیل نہیں ہے
    یہ ایسا مقلد ہونے کا دعوه کرتا ہے
    جو کہتا ہے کہ وہ امام ابو حنیفہ رحم اللہ کا مقلد ہے
    لکن یہ اپنے امام کی بات نہیں مانتا


    کتنی مزے کی بات ہے






    Comment

    Working...
    X