اسلام علیکم،
یہ خطبات صفدر سے لیا گیا ہے، مجھے یہ پتہ کرنا تھا کہ اس کہانی کی کوئی سند بھی ہے یا نہیں؟
یہ خطبات صفدر سے لیا گیا ہے، مجھے یہ پتہ کرنا تھا کہ اس کہانی کی کوئی سند بھی ہے یا نہیں؟
امام اعظم ابو حنیفہ, بیٹھے سبق پڑھارہے تھے ۔ایک عورت آئی اس نے سیب پیش کیا اور ایک چھری بھی آپ نے سیب کو دوٹکڑے کیا اور اندر والا حصہ باہر نکال کر اسے سیب اور چھر ی واپس کر دی ۔اب لڑکے سوچ رہے ہیں کہ ہدیہ آیا اور کہا حضرت ہد یہ قبول کر نا سنت ہے آپ نے خواہ مخواہ واپس کر دیا اگر آپ کو ضرورت نہیں تو اشتراک ہو تا ہے بیٹھنے والوں کا آپ ہدیہ ہمیں دے دیں تو آپ نے کہا وہ ہدیہ دینے نہیں آئی تھی مسئلہ پوچھنے آئی تھی طلبہ حیران ہو ئے کہ نہ اس نے زبان سے کچھ نکالا اور نہ حضرت نے کچھ بتایا وہ کو نسا مسئلہ ہے جو وہ پوچھ کر چلی گئی حضرت کو نسا مسئلہ تھا فرمایا عورت جب نا پاک ہو تی ہے تو خون کئی رنگ تبدیل کر تا ہے کبھی مٹیالا ہے کبھی سیاہ ہو گیا کبھی زرد ہو گیا سیب کے باہر یہ سب رنگ ہو تے ہیں وہ مسئلہ یہ پوچھنا چاہتی تھی کہ ان میں سے پاکی کا رنگ کو نسا ہے کب نماز پڑھنا شروع کر یں ؟ اگر چہ باہر سارے رنگ ہو تے ہیں لیکن اندر سفید رنگ کے علاوہ کو ئی دوسرا رنگ موجود نہیں ہو تا اس لئے میں نے سفید رنگ نکال کے چھری اور سیب اس کو لوٹادیا کہ سفید رنگ کے علاوہ سب رنگ ناپاکی کی علامت ہے امام ابو حنیفہ کے زمانہ میں عورتیں مسئلہ پوچھتی تھیں ان میں تقویٰ اور پر ہیزگاری کا کیا عالم تھا ۔
خطبات صفدر
(جلد دوم)
(حصہ دوم)
(جلد دوم)
(حصہ دوم)