Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

رفع یدین کرنا یا نہ کرنا آپ کو جنّت میں جانے سے نہیں روک سکتا

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • رفع یدین کرنا یا نہ کرنا آپ کو جنّت میں جانے سے نہیں روک سکتا






    وضاحت کسی بھی مسئلے پر خود ایک سوال ہے؟؟؟۔۔۔ غور سے سنیں۔۔۔ مولانا موصوف ارشاد فرمارہے ہیں کے۔۔۔ کوئی ہاتھ باندھ کر پڑھے کوئی ہاتھ چھوڑ کر پڑھے۔۔۔ جنت ہاتھ باندھ کر نماز پڑھنے والوں کے نام رجسٹری نہیں ہے اور نہ ہی ہاتھ چھوڑ کر پڑھنے والوں کے نام۔۔۔ پھر فرماتے ہیں باندھنا اور چھوڑنا تو ارکان صلاہ میں سرے سے ہی نہیں ہے۔۔۔ لیکن مولوی صاحب نے اپنی اس بات پر کوئی دلیل پیش نہیں کی بلکہ دلائل رفع یدین کے حوالے سے پیش کئے؟؟؟۔۔۔ آگئے چل موصوف سنت کو ادائیں بنا کر پیش کررہے ہیں۔۔۔ یعنی یہ سنت اور ادائیں تھیں نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کے دوران۔۔۔ یہ جید جاہل شیخ ابن ماجہ، نسائی، ابن داود کی حدیثوں سے باہر نکلے تو اس کو کچھ دکھائی پڑے بخاری پر موصوف کو اعتراضات سے فرصت نہیں۔۔۔ یہاں پر بھڑکتا ہوا جملہ کوٹ کردوں اپنی بات کو ختم کرنے سے پہلے کے کیا پدی کیا پدی کا شوربا۔۔۔



    اس ویڈیو میں طاہر القادری نے صحاح ستہ کے مصنفین کے نام لے کر کہا ہے کہ سب رفع الیدین کرتے تھے نیز عبدالقادرجیلانی کا حوالے دیتے ہوئے بھی کہتے ہیں کہ وہ بھی رفع الدین کرتے تھے۔ لیکن موصوف نے آخری بات یہ کی کہ میں چونکہ حنفی ہوں اس لیے میں رفع الدین نہیں کرتا ،کیونکہ میں ترک رفع الدین کی سیکڑوں احادیث نقل کی ہیں ۔
    لیکن موصوف نے ایک بھی صحیح حدیث ترکِ رفع الیدین پر پیش نہیں کی۔





    یعنی حنفی اسلاف کے طریقے پر نہیں چلتے وہ اسلاف جو کے طریقے پر ہوتے تھے اور پھر عجیب بات تو یہ کے جب صحیح احادیث سے کوئی چیز ثابت ہو جائے پھر بھی ان کا یہ کہنا کے میں حنفی ہوں اسلئے اس پر عمل نہیں کرتا

    تو ایسے عالم کو تو علم ہرگس نہیں کہا جایگا بلکے لوگوں کو دین سے ہٹا کر شخصیت کی طرف بلانے والا کہا جاے گا الله أعلم






  • #2
    Re: رفع یدین کرنا یا نہ کرنا آپ کو جنّت میں جانے سے نہیں روک سکتا



    ​kia khiyal hai aap sab ka

    miski bhai


    Comment


    • #3
      Re: رفع یدین کرنا یا نہ کرنا آپ کو جنّت میں جانے سے نہیں روک سکتا

      مجھے ایک سوال پوچھنا ہے نماز کب فرض ہوئی جہاں تک میری معلومات ہے یہ شب معراج پہ فرض ہوئی
      اس سے پہلے نماز پڑھی جاتی تھی یا نہیں؟
      مجھے یہ بھی پوچھنا ہے اسلام سے پہلے کبھی کسی الہامی مذہب میں نماز فرض ہوئی یا پڑھی گئی؟
      یہ سوال اس لئے پوچھا کہ شب معراج کے واقعہ میں آسمان پہ جانے سے پہلے ایک لاکھ چوبیس ہزار پغمبروں نے رسول اللہ کی امامت میں نماز پڑھی
      ہے الف و لیلہ سی زندگی درپیش
      سو جاگتی ہوئی ، اک شہر زاد ہے دل میں

      Comment


      • #4
        Re: رفع یدین کرنا یا نہ کرنا آپ کو جنّت میں جانے سے نہیں روک سکتا

        Originally posted by Sub-Zero View Post
        شب معراج کے واقعہ میں آسمان پہ جانے سے پہلے ایک لاکھ چوبیس ہزار پغمبروں نے رسول اللہ کی امامت میں نماز پڑھی

        sirf yeh bata daian keh

        yah bat aap ko kahan say pata chali

        sirf pooch raha hoon



        Comment


        • #5
          Re: رفع یدین کرنا یا نہ کرنا آپ کو جنّت میں جانے سے نہیں روک سکتا

          ترکِ رفع پر غیر مقلدین کے گھر سے دلایل:۔

          غیرمقلدین جو ہر وقت یہ شور مچاتے ہیں کہ جو رفع یدین نہ کرے اسکی نماز نہیں ہوی آیے دیکھتے ہیں کہ انکے بڑے اس بارے میں کیا کہتے ہیں ۔
          مولانا سید نذیر حسین صاحب دہلوی اپنے فتاویٰ نذیریہ جلد1 صفحہ 141 میں فرماتے ہیں
          کہ رفع یدین میں جھگڑاکرنا تعصب اور جہالت کی بات ہے ، کیونکہ آنحضور اکرم صلیٰ اللہ علیہ وسلم سے دونوں ثابت ہیں ، دلایل دونوں طرف ہیں۔



          نواب صدیق حسن خاں صاحب بھوپالی جماعتِ غیر مقلدین کے بڑے اونچے عالم اور مجدد وقت تھے ، ان کی کتاب روضہ الندیہ غیر مقلدین کے یہاں بڑی معتبر کتاب ہے، نواب صاحب اس کتاب میں حضرت شاہ ولی اللہ صاحب سے نقل کرتے ہوے فرماتے ہیں۔
          ۔"رفع یدین و عدم رفع یدین نماز کے ان افعال میں سے ہے جن کو آنحضور صلیٰ اللہ علیہ وسلم نے کبھی کیا ہے اور کبھی نہیں کیا ہے ، اور سب سنت ہے ، دونوں بات کی دلیل ہے ، حق میرے نزدیک یہ ہے کہ دونوں سنت ہیں۔۔۔(صفحہ 148)"۔



          اور اسی کتاب میں حضرت شاہ اسماعیل شہیدؒ کا یہ قول بھی نقل کرتے ہیں ولا یلام تارکہ و ان ترکہ مد عمرہ (صفحہ 150)۔ یعنی رفع یدین کے چھوڑنے والے کو ملامت نہیں کی جاے گی اگرچہ پوری زندگی وہ رفع یدین نہ کرے۔
          غیر مقلدین کے بڑے اکابر بزرگوں کی ان باتوں سے پتا چلا کہ ان لوگوں کے نزدیک رفع یدین کرنا وار نہ کرنا دونوں آنحضور اکرم صلیٰ اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہیں اور دونوں سنت ہیں، اب سچے اہلحدیث ہونے کا تقاضا یہ تھا کہ یہ حضرات دونوں سنتوں پر عامل ہوتے مگر ان کا عمل یہ ہے کہ ایک سنت پر تو اصرار ہے اور دوسری سنت سے انکار ہے، بلکہ دوسری سنت پر جو عمل کرتا ہے اسکو برا بھلا کہا جاتا ہے ، سنت پر عمل کرنے والوں کو برا بھلا کہنا کتنی بڑی گمراہی ہے ، آپ نے کبھی نہیں سنا ہو گا کسی حنفی نے رفع یدین کرنے والوں کو اس کے رفع یدین کرنے پر برا بھلا کہا ہو۔

          تارک رفع یدین پر کوئی ملامت نہیں ( فتاوی علمائے اہلحدیث جلد 3 صفحہ 152)






          Comment

          Working...
          X