Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

کیا اللہ تعالی ہر جگہ موجود ہے؟

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • کیا اللہ تعالی ہر جگہ موجود ہے؟


    بسم اللہ الرحمن الرحیم
    کیا اللہ تعالی ہر جگہ موجود ہے؟
    از قلم : ابو عدنان محمد طیب السلفی، المجمعہ
    {ناشر:مکتب توعیۃ الجالیات الغاط: www.islamidawah.com }

    قارئین کرام ! یہ عقیدہ رکھنا کہ اللہ تعالی ہر جگہ موجود ہے، اور ہر کسی کے ساتھ بذاتہ ہے، یااللہ لامکاں ہے،یا یہ کہ اللہ لوگوں کے دلوں میں رہتا ہے، یا یہ کہ اللہ ہر چیز میں ہے ،یہ تمام باتیں کتاب اللہ ، سنت رسول اللہ اور اجماع سلف کے عقیدہ کے خلاف ہیں:
    اللہ تعالی کا فرمان ہے [أَأَمِنْتُمْ مَنْ فِي السَّمَاءِ أَنْ يَخْسِفَ بِكُمُ الأَرْضَ فَإِذَا هِيَ تَمُورُ] {الملك:16} '' کیا تم اس بات سے بے خوف ہوگئے ہو کہ آسمانوں والا تمہیں زمین میں دھنسا دے اور اچانک زمین جنبش کرنے لگے"
    [أَمْ أَمِنْتُمْ مَنْ فِي السَّمَاءِ أَنْ يُرْسِلَ عَلَيْكُمْ حَاصِبًا فَسَتَعْلَمُونَ كَيْفَ نَذِيرِ] {الملك:17} " کیا تم اس بات سے بے خوف ہوگئے ہوکہ آسمانوں والا تم پر پتھر برسادے؟ پھر تو تمہیں معلوم ہوہی جائے گا کہ میرا ڈرانا کیسا تھا"
    [الرَّحْمَنُ عَلَى العَرْشِ اسْتَوَى] {طه:5} "یعنی رحمن عرش پر قائم ہوا"
    یہ آیت قرآن کریم میں سات مقامات پر وارد ہوئی ہے۔جس سے اس مسئلہ کی اہمیت واضح ہوتی ہے
    مذکورہ تمام آیتوں سے معلوم ہوتا ہےکہ اللہ تعالی آسمانوں پر اپنےعرش کے اوپر مستوی وبلند ہے۔
    اسی طرح اللہ کا یہ فرمان [إِلَيْهِ يَصْعَدُ الكَلِمُ الطَّيِّبُ وَالعَمَلُ الصَّالِحُ يَرْفَعُهُ ] {فاطر:10}'' تمام تر ستھرے کلمات اسی کی طرف چڑھتے ہیں "
    اس آیت میں اللہ کی طرف کلمات کے چڑھنے سے ثابت ہوا کہ اللہ تعالی اوپر کی جانب ہے۔
    [يَخَافُونَ رَبَّهُمْ مِنْ فَوْقِهِمْ ] {النحل:50} ' اور اپنے رب سے جو ان کے اوپر ہے کپکپاتے رہتے ہیں"
    [بَلْ رَفَعَهُ اللهُ إِلَيْهِ ] {النساء:158} " بلکہ اللہ تعالی نے انہیں اپنی طرف اٹھالیا "
    [إِذْ قَالَ اللهُ يَا عِيسَى إِنِّي مُتَوَفِّيكَ وَرَافِعُكَ إِلَيَّ] {آل عمران:55} " اے عیسی میں تجھے وفات دینے والا ہوں اورتجھے اپنے جانب اٹھانےوالا ہوں"
    ان آیات میں بھی اللہ کے بلند ہونے اور مخلوق سے اوپر اور علیحدہ ہونے کا ذکرآیا ہوا ہے۔
    اسی طرح احادیث صحیحہ میں بھی اللہ عزوجل کے آسمانوں کے اوپر اپنے عرش پر مستوی ہونے کا ذکر آیا ہوا ہے :
    {۱}صحیحین میں حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: {أَلَا تَأْمَنُونِي وَأَنَا أَمِينُ مَنْ فِي السَّمَاءِ يَأْتِينِي خَبَرُ السَّمَاءِ صَبَاحًا وَمَسَاءً } " کیا تم مجھے امین نہیں سمجھتے حالانکہ میں اس ذات کا امین ہوں جو آسمان میں ہے، میرے پاس صبح وشام آسمانی خبر آتی ہے" { صحیح بخاری کتاب التوحید باب قول اللہ تعالی تعرج الملائکہ ، صحیح مسلم کتاب الزکاۃ باب ذکر الخوارج}
    {۲}صحیح مسلم میں حضرت معاویہ بن حکم السلمی رضی اللہ عنہ کی حدیث میں ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نےایک لونڈی سے سوال کیا : « أَيْنَ اللَّهُ ». قَالَتْ فِى السَّمَاءِ.قالَ « مَنْ أَنَا ». قَالَتْ أَنْتَ رَسُولُ اللَّهِ. قَالَ « أَعْتِقْهَا فَإِنَّهَا مُؤْمِنَةٌ »." اللہ کہاں ہے؟ اس نے جواب دیا آسمان میں ، آپ نے دوبارہ سوال کیا کہ میں کون ہوں؟ اس نے جواب دیاآپ اللہ کے رسول ہیں ، آپ نے فرمایا :اسے آزاد کردو یہ مومنہ ہے "{ صحیح مسلم کتاب المساجد باب تحریم الکلام فی الصلاۃ}
    امام عثمان بن سعید الدارمی متوفی۲۸۰ہجری اس حدیث کی شرح میں لکھتے ہیں "کیا تم دیکھتے نہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس لونڈی کے ایمان کی نشانی ہی اللہ تعالی سے متعلق اس کی اس معرفت پر قرار دیا کہ اللہ آسمانوں کے اوپر ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سوال کہ اللہ کہاں ہے ؟ اس میں ان لوگوں کی بات کی تکذیب ہے جو کہتے ہیں کہ اللہ ہر جگہ ہے ، کیوں کہ جو چیز ہر جگہ موجود ہو اسے کہاں سے موصوف نہیں کیا جاسکتا ، جس چیز سے کوئی جگہ خالی نہ ہو اس کے بارے میں یہ پوچھنا محال ہے کہ وہ کہاں ہے؟ کہاں کا سوال اسی چیز کے بارے میں کیا جاتا ہے جوکسی خاص جگہ میں ہو اور دوسری جگہ میں نہ ہو، اگر بات اس طرح ہوتی جس طرح صحیح راہ سے بھٹکے لوگ دعوی کرتے ہیں تو اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم اس لونڈی کی بات کو غلط قرار دیتے اور اس کو سکھاتے، لیکن چونکہ اس لڑکی نے اس حقیقت کو جان لیا تو اللہ کے رسول نے اس کی تصدیق کی اور اسی وجہ سے آپ نے اس کے ایمان کی گواہی بھی دی، اگر اللہ تعالی آسمانوں کی طرح زمین میں بھی ہوتا تو لونڈی کاایمان اس وقت تک مکمل نہ ہوتا تھا جب تک اللہ کے وجود کو زمین میں بھی نہ جان لیتی، جیسا کہ اس نے اسےآسمانوں پر جاناتھا'' دیکھئے {الرد علی الجہمیۃ للدارمی ص: ۴۶، ۴۷}
    {۳}حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ّ نے فرمایا: « وَالَّذِى نَفْسِى بِيَدِهِ مَا مِنْ رَجُلٍ يَدْعُو امْرَأَتَهُ إِلَى فِرَاشِهَا فَتَأْبَى عَلَيْهِ إِلاَّ كَانَ الَّذِى فِى السَّمَاءِ سَاخِطًا عَلَيْهَا حَتَّى يَرْضَى عَنْهَا ».مجھے اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے جب کوئی مرد اپنی بیوی کو اپنے بستر پر بلاتا ہے اور وہ انکار کردیتی ہے تو جو آسمان میں ہے اس پر ناراض رہتا ہے حتی کہ خاوند اس سےراضی ہوجائے " { صحیح مسلم باب تحریم امتناعھا من فراش}
    {۴}رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حجۃ الوداع کے موقع پر خطاب فرماتے ہوئے کہا : {أَنْتُمْ تُسْأَلُونَ عَنِّى فَمَا أَنْتُمْ قَائِلُونَ ». قَالُوا نَشْهَدُ أَنَّكَ قَدْ بَلَّغْتَ وَأَدَّيْتَ وَنَصَحْتَ. فَقَالَ بِإِصْبَعِهِ السَّبَّابَةِ يَرْفَعُهَا إِلَى السَّمَاءِ وَيَنْكُتُهَا إِلَى النَّاسِ « اللَّهُمَّ اشْهَدِ اللَّهُمَّ اشْهَدْ ». ثَلاَثَ مَرَّاتٍ} '' تم سے [روز قیامت] میرے بارے میں پوچھا جائے گا ، تم کیا جواب دو ؟ صحابہ کرام نے جواب دیا ہم گواہی دیں گے کہ آپ نے دین پہنچادیا، اللہ کی امانت کو ادا کردی اور خیر خواہی کی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی شہادت والی انگلی آسمان کی طرف اٹھا کر لوگوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تین دفعہ فرمایا: اے اللہ گواہ ہوجا، اے اللہ گواہ ہوجا۔۔۔ ۔" { صحیح مسلم}
    اللہ کو گواہ بنانے کے لئے آپ آسمان کی طرف اشارہ کررہے تھے تو ثابت ہوا کہ اللہ اوپر ہے ۔
    {۵} حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ّ نے فرمایا {الرَّاحِمُونَ يَرْحَمُهُمْ الرَّحْمَنُ ارْحَمُوا مَنْ فِي الْأَرْضِ يَرْحَمْكُمْ مَنْ فِي السَّمَاءِ} " رحم کرنے والوں پر رحمن رحم فرماتا ہے ،لہذا تم اہل زمین پر رحم کرو تو جو آسمانوں پر ہے وہ تم پر رحم فرمائے گا" { سنن ترمذی باب رحمۃ المسلمین ، سنن ابوداود باب فی الرحمۃ}
    اس مفہوم کی اور بھی احادیث ہیں جن کاذکر طوالت کے خوف سے ترک کیا جاتا ہے،مذکورہ احادیث صحیحہ اللہ کے آسمانوں پر اپنے عرش پر مستوی ہو نےپر واضح دلیل ہیں۔
    اسی طرح اس سلسلہ میں سلف صالحین کے بہت زیادہ اقوال ہیں جن میں سے چند اقوال ذیل کے سطور میں آپ کے لئے درج کئے جاتے ہیں:
    امام اوزاعی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں :"ابھی تابعین کی کثیر تعداد موجود تھی تب ہم کہا کرتے تھے کہ اللہ عزوجل اپنے عرش پر ہے اور اللہ عزوجل کی جو صفات سنت میں آئی ہوئی ہیں ان صفات پر ہم ایمان لاتے ہیں"
    امام مالک رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں : کہ اللہ تعالی آسمان میں ہے اور اس کا علم ہر جگہ میں ہے کوئی چیز بھی اس کے علم سے خالی اور مخفی نہیں ہے"
    علی بن حسن شقیق کا بیان ہے: کہ میں نے عبد اللہ بن مبارک رحمہ اللہ سے کہا کہ ہم اپنے رب کو کس طرح جانیں ؟ تو آپ نے فرمایا اللہ تعالی ساتویں آسمان پر اپنے عرش کے اوپر ہے اور جہمیہ کی طرح ہم نہیں کہتے کہ وہ یہاں زمین پر ہے "
    امام احمدبن حنبل رحمہ اللہ سے پوچھا گیا تو آپ نے فرمایا: ہمارے نزدیک بھی اللہ تعالی ساتویں آسمان پر اپنے عرش کے اوپر ہے"
    امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں : سنت سے جو ثابت ہے وہی میرا مسلک وعقیدہ ہے اور اسی پر میں نے سفیان ثوری، امام مالک وغیرہم کو پایا ہے ، میں اس بات کی گواہی دینا کہ اللہ کے سوا کوئی معبود حقیقی نہیں اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں اور اللہ تعالی اپنےآسمان پر عرش کے اوپر ہے اور جس طرح چاہتا ہے اپنی مخلوق کے بھی قریب ہوجا تاہے اورآسمان دنیا پر بھی نزول فرماتا ہے جیسے چاہتا ہے۔ {ماخوذ من کتاب " اخطاء فی العقیدۃ ''للشیخ عبداللہ بن یوسف العجلان }
    امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں :جس نے کہا : میں نہیں جانتا کہ اللہ زمین پر ہے یا آسمان پر ہے تو اس نے کفر کیا ،کیونکہ اللہ کا فرمان ہے [الرَّحْمَنُ عَلَى العَرْشِ اسْتَوَى] {طه:5} "یعنی رحمن عرش پر مستوی ہوا" اور اس کا عرش ساتوں آسمانوں کے اوپر ہے، اور جو یہ کہے کہ وہ عرش پر تو ہے لیکن نہ جانے اس کا عرش زمین پر ہے یاآسمان پر وہ بھی کافر ہے، کیونکہ اس نے اللہ کے آسمان پر ہونے کا انکار کیا اور جس نے اللہ کے آسمان پر ہونے کا انکار کیا وہ کافر ہوگیا" دیکھئے{ شرح العقیدۃ الطحاویہ }
    حافظ ابو عبد اللہ بن بطہ اپنی کتاب "الابانۃ" میں لکھتے ہیں :(( اجمع المسلمون من الصحابۃ والتابعین، وجمیع اھل العلم من المومنین ان اللہ تبارک وتعالی علی عرشہ فوق سماواتہ بائن من خلقہ)) '' صحابہ وتابعین سے اورجملہ اہل علم مسلمانوں کا اجماع ہے کہ اللہ تعالی عرش پر ہے ،آسمانوں کےاوپر اور اپنی مخلوق سے جدا ہے'' { الابانۃ الکبری لابن بطۃ باب الایمان بان اللہ عزوجل علی عرشہ بائن من خلقہ}
    خلاصہ کلام یہ کہ کلام الہی اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث اور تمام اہل علم کے اقوال سے یہی ثابت ہوتا ہے کہ اللہ تعالی بلندی میں ، اپنے عرش پر اور اپنے آسمانوں کے اوپر ہے، اور اس بارے میں ان کے دلائل وہی ہیں جوکتاب وسنت کی روشنی میں اوپر ذکر کئےگئے ہیں جب کہ جہمیوں اور ان سے متاثر ین کا کہنا ہے کہ اللہ تبارک وتعالی ہر جگہ ہے ، ان کے اس قول سے اللہ تعالی بہت بلند ہے، دراصل ہم جہاں بھی ہوتے ہیں اللہ تعالی ہمارےساتھ اپنے علم کے اعتبار سے ہوتا ہے نہ کہ اپنی ذات کے ساتھ ۔
    اللہ تعالی ہم کو حق سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطافرمائے۔ آمین۔

    ختم شدہ

    {ناشر:مکتب توعیۃ الجالیات الغاط: www.islamidawah.com }


  • #2
    Re: کیا اللہ تعالی ہر جگہ موجود ہے؟

    آپ کی کس بات کو صحیح مانا جائے جبکہ کچھ عرصے پہلے آپ کی پوسٹ میں اصرار تھا اللہ ہر جگہ موجود ہے نا ماننے والا کافر؟
    ہے الف و لیلہ سی زندگی درپیش
    سو جاگتی ہوئی ، اک شہر زاد ہے دل میں

    Comment


    • #3
      Re: کیا اللہ تعالی ہر جگہ موجود ہے؟

      Originally posted by Sub-Zero View Post
      آپ کی کس بات کو صحیح مانا جائے جبکہ کچھ عرصے پہلے آپ کی پوسٹ میں اصرار تھا اللہ ہر جگہ موجود ہے نا ماننے والا کافر؟
      زیرو بھائی پریشان نہ ہوں

      ان کا کوئی علاج نہیں ہوسکتا۔


      پہلے میں سمجھتا تھا کہ ان کے کچھ پارٹس مسنگ ہیں

      لیکن اب احساس ہوتا جارہا ہے کہ زبان کے علاوہ سب کچھ مس ہے۔


      اب تو ایڈمن کو کہنا پڑے گا کہ معصوم مسلمانوں کے زہنوں کو انتشار میں مبتلا کرنے والے ایسے افراد کا داخلہ بند کیا جائے۔
      :star1:

      Comment


      • #4
        Re: کیا اللہ تعالی ہر جگہ موجود ہے؟

        Originally posted by S.A.Z View Post


        زیرو بھائی پریشان نہ ہوں

        ان کا کوئی علاج نہیں ہوسکتا۔


        پہلے میں سمجھتا تھا کہ ان کے کچھ پارٹس مسنگ ہیں

        لیکن اب احساس ہوتا جارہا ہے کہ زبان کے علاوہ سب کچھ مس ہے۔


        اب تو ایڈمن کو کہنا پڑے گا کہ معصوم مسلمانوں کے زہنوں کو انتشار میں مبتلا کرنے والے ایسے افراد کا داخلہ بند کیا جائے۔
        بھائی جان اگر تحریر پر کوئی اعترض ہے تو بتایں

        یہ تحریر سعودی عرب کی دعوت ارشاد والوں کی ہے

        نیچے پورا حوالہ دیا ہوا ہے

        شاہد آپ نے نہیں پڑھا

        کس میں کیا چیز مس ہے سب کو پتا ہے

        میرے ساز بھائی

        پلیز ایک دفعہ پھر پڑھیں اور جو اعترض ہیں بتایں



        Comment


        • #5
          Re: کیا اللہ تعالی ہر جگہ موجود ہے؟

          Originally posted by Sub-Zero View Post
          آپ کی کس بات کو صحیح مانا جائے جبکہ کچھ عرصے پہلے آپ کی پوسٹ میں اصرار تھا اللہ ہر جگہ موجود ہے نا ماننے والا کافر؟


          کون سے پوسٹ ہے میری بھائی

          یہاں حوالہ تو دیں

          Comment


          • #6
            Re: کیا اللہ تعالی ہر جگہ موجود ہے؟

            Originally posted by lovelyalltime View Post
            بھائی جان اگر تحریر پر کوئی اعترض ہے تو بتایں

            یہ تحریر سعودی عرب کی دعوت ارشاد والوں کی ہے

            نیچے پورا حوالہ دیا ہوا ہے

            شاہد آپ نے نہیں پڑھا

            کس میں کیا چیز مس ہے سب کو پتا ہے

            میرے ساز بھائی

            پلیز ایک دفعہ پھر پڑھیں اور جو اعترض ہیں بتایں




            الحمدُللہ میں سعودیہ میں ہی ہوں

            اور ان کی کچھ باتوں سے متفق ہونے کے علاوہ کئ باتوں کا مشاہدہ کرتے ہوئے ان سے دور بھی ہوں۔

            اور یہ بھائی بھائی کہہ کر میٹھی چھری مت بنیں آپ کے شہد آبگیں الفاظ کا زہر کبھی ختم نہیں ہوگا۔
            :star1:

            Comment


            • #7
              Re: کیا اللہ تعالی ہر جگہ موجود ہے؟

              تم جیسے لوگ اس فورم پر آکاس بیل کی طرح سوار ہوگئے ہو

              نہ تمھیں احساس ہے ناں ایڈمن کو

              تمھارے اختلافی تھریڈز اور پوسٹس اس قدر بڑھ گئے ہیں کہ

              جب بھی "نیو پوسٹ "پر کلک کروں تمھارے جیسوں کے رپلائز کی بنا پر فورم پر اور کچھ ڈھونڈنے سے بھی ملنا مشکل ہوجاتا ہے۔


              اللہ جی مسلمانوں میں فتنہ بپا کئے رکھنے والوں سے اس فورم کی خیر فرمائیں آمین۔

              :star1:

              Comment


              • #8
                Re: کیا اللہ تعالی ہر جگہ موجود ہے؟

                Originally posted by S.A.Z View Post



                الحمدُللہ میں سعودیہ میں ہی ہوں

                اور ان کی کچھ باتوں سے متفق ہونے کے علاوہ کئ باتوں کا مشاہدہ کرتے ہوئے ان سے دور بھی ہوں۔

                اور یہ بھائی بھائی کہہ کر میٹھی چھری مت بنیں آپ کے شہد آبگیں الفاظ کا زہر کبھی ختم نہیں ہوگا۔

                allah ka hsukar hai keh aap saudi arabia main haian

                yeh jo post mian nay lagai hai yeh yahan ki jaliyat ki hai

                jis ka hawala main nay saath diya hai

                agar aap ko koi itraz hai to aap ain kay dafter ja saktay haian

                hum loog saudi arbia main rehtay bhi haian

                hajj bhi kertay haian. imam kabbah kay peechay nimaz bhi parhatay haian

                yeh saara humaian thaik lagta hai

                lakin jab koi islam ki bat ki jati hai aur imam kabbah ka hawala diya jata hai

                to humaray pait main maroor par jata hai

                humari khami yeh hai keh hum nay deen ko loogoon main dekhna shrooh ker diya hai

                aap ais thread ko parhaian aur koi itraz ho to

                bataian

                inshallah jawab denay ki koshish ki jaya gee

                islam main saaray aik dooray kay bhai haian. ais liya aap ko bhai kaha

                lakin aap bura mann gaya to kahir koi bat nahin. aap kay liya main islam ki bat ko rad nahin

                ker sakta

                phir aap ko bhai hee kahoon ga

                allah aap ko aur mujhay ramazan main umra ki siadat naseeb keray (ameen)

                aap ka bhai

                lovelyalltime
                Last edited by lovelyalltime; 29 July 2012, 10:11.

                Comment


                • #9
                  Re: کیا اللہ تعالی ہر جگہ موجود ہے؟

                  تتیوں کے جھنڈ میں ہاتھ ڈالنے سے میں ہمیشہ بچتا ہوں

                  شائد تتیہ تمھاری سمجھ میں نہ آئے ہمارے ہاں لاہور میں اسے عام زبان میں

                  بھونڈ کہا جاتا ہے

                  بھونڈ بھی دو طرح کے ہوتے ہیں ایک پیلے جو کہ چھوٹے ہوتے ہیں اور ایک کالے جو بڑے ہوتے ہیں اور اُن کا ڈنک بھی بہت درد دیتا ہے

                  لیکن یہ کالے پیلے تم جیسوں کے آگے کچھ بھی نہیں





































                  کیونکہ وہ جو ہیں وہ نظر آتے ہیں تم جیسے لوگوں کی طرح معصومیت کا لبادہ نہیں اوڑھا ہوتا اُنہوں نے۔




                  اب تم لمبی لمبی پوسٹ کرتے رہنا

                  میں نے جو کہنا تھا کہہ دیا۔
                  :star1:

                  Comment


                  • #10
                    Re: کیا اللہ تعالی ہر جگہ موجود ہے؟

                    Originally posted by S.A.Z View Post
                    تتیوں کے جھنڈ میں ہاتھ ڈالنے سے میں ہمیشہ بچتا ہوں

                    شائد تتیہ تمھاری سمجھ میں نہ آئے ہمارے ہاں لاہور میں اسے عام زبان میں

                    بھونڈ کہا جاتا ہے

                    بھونڈ بھی دو طرح کے ہوتے ہیں ایک پیلے جو کہ چھوٹے ہوتے ہیں اور ایک کالے جو بڑے ہوتے ہیں اور اُن کا ڈنک بھی بہت درد دیتا ہے

                    لیکن یہ کالے پیلے تم جیسوں کے آگے کچھ بھی نہیں





































                    کیونکہ وہ جو ہیں وہ نظر آتے ہیں تم جیسے لوگوں کی طرح معصومیت کا لبادہ نہیں اوڑھا ہوتا اُنہوں نے۔




                    اب تم لمبی لمبی پوسٹ کرتے رہنا

                    میں نے جو کہنا تھا کہہ دیا۔


                    bajay ais kay kah aap thread per itraz kertay.

                    aap nay to bura bhala kehna shrooh ker diya hai

                    yahi farq hai aap maian aur hum maian

                    Last edited by lovelyalltime; 29 July 2012, 10:34.

                    Comment


                    • #11
                      Re: کیا اللہ تعالی ہر جگہ موجود ہے؟

                      Originally posted by S.A.Z View Post
                      تتیوں کے جھنڈ میں ہاتھ ڈالنے سے میں ہمیشہ بچتا ہوںشائد تتیہ تمھاری سمجھ میں نہ آئے ہمارے ہاں لاہور میں اسے عام زبان میں بھونڈ کہا جاتا ہے بھونڈ بھی دو طرح کے ہوتے ہیں ایک پیلے جو کہ چھوٹے ہوتے ہیں اور ایک کالے جو بڑے ہوتے ہیں اور اُن کا ڈنک بھی بہت درد دیتا ہےلیکن یہ کالے پیلے تم جیسوں کے آگے کچھ بھی نہیںکیونکہ وہ جو ہیں وہ نظر آتے ہیں تم جیسے لوگوں کی طرح معصومیت کا لبادہ نہیں اوڑھا ہوتا اُنہوں نے۔اب تم لمبی لمبی پوسٹ کرتے رہنا میں نے جو کہنا تھا کہہ دیا۔
                      او بھائی کالا بھونڈ نہیں بھنورا ہوتا ہے جو پھول پھول سے رس چوس کر اسے کھوکھلا بناتا ہے
                      ہے الف و لیلہ سی زندگی درپیش
                      سو جاگتی ہوئی ، اک شہر زاد ہے دل میں

                      Comment


                      • #12
                        Re: کیا اللہ تعالی ہر جگہ موجود ہے؟

                        Originally posted by lovelyalltime View Post
                        کون سے پوسٹ ہے میری بھائی یہاں حوالہ تو دیں
                        حوالہ کیا دوں وہ سیکشن جس کا نام فقہ تھا ڈیلیٹ ہوگیا مگر مجھے یاد ہے آپ نے زور و شور سے اللہ کے ہر جگہ ہونے پر اصرار کیا حدیث اور آیات سے ثابت کرنے کی کوشش کی اس سلسلے میں جواد بھائی سے بات ہوئی اور میں نے کبوتر کو ذبح کرنے کی مثال دی کہ بچے نے ذبح نہیں اور کہا اللہ ہر جگہ موجود ہے آیا یاد بھائی بھلکڑ
                        ہے الف و لیلہ سی زندگی درپیش
                        سو جاگتی ہوئی ، اک شہر زاد ہے دل میں

                        Comment


                        • #13
                          Re: کیا اللہ تعالی ہر جگہ موجود ہے؟

                          Originally posted by Sub-Zero View Post
                          او بھائی کالا بھونڈ نہیں بھنورا ہوتا ہے جو پھول پھول سے رس چوس کر اسے کھوکھلا بناتا ہے
                          لگتا ہے آپ کا ان سے واسطہ نہیں پڑا

                          ویسے کہہ آپ بھی ٹھیک ہی رہےہو

                          وہ بالکل کالا نہیں ہوتا بلکہ کالا اور پیلا مکس ہوتا ہے۔
                          :star1:

                          Comment


                          • #14
                            Re: کیا اللہ تعالی ہر جگہ موجود ہے؟

                            Originally posted by S.A.Z View Post


                            لگتا ہے آپ کا ان سے واسطہ نہیں پڑا

                            ویسے کہہ آپ بھی ٹھیک ہی رہےہو

                            وہ بالکل کالا نہیں ہوتا بلکہ کالا اور پیلا مکس ہوتا ہے۔

                            بہت بار پڑا ہے اسے انگلش میں*
                            beetle
                            کہتے ہیں یہ بہت پی پی کرتا ہے

                            کالا پیلا بھی دیکھا اسے*
                            wasp
                            کہتے ہیں ، انگلش اس لئے لکھی آسانی سے گوگل میں دیکھ لیں

                            ہے الف و لیلہ سی زندگی درپیش
                            سو جاگتی ہوئی ، اک شہر زاد ہے دل میں

                            Comment


                            • #15
                              Re: کیا اللہ تعالی ہر جگہ موجود ہے؟

                              Originally posted by Sub-Zero View Post


                              بہت بار پڑا ہے اسے انگلش میں*
                              beetle
                              کہتے ہیں یہ بہت پی پی کرتا ہے

                              کالا پیلا بھی دیکھا اسے*
                              wasp
                              کہتے ہیں ، انگلش اس لئے لکھی آسانی سے گوگل میں دیکھ لیں


                              اور اس طرح یہ تھریڈ ایک علمی راہ کی طرف گامزن ہوا

                              تھریڈ اسٹارٹر کےلیے صرف ایک بات
                              زیادہ کچھ کہنے کا موڈ نہیں


                              اگر کوئی خدا کو ہرجگہ موجود سمجھتا ہے تو پھر اس کے لیے ہر جگہ عبادت گاہ ہے





                              Comment

                              Working...
                              X