Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

کیا اعتکاف میں نہانا گناہ ہوتا ہے؟

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • کیا اعتکاف میں نہانا گناہ ہوتا ہے؟

    کیا اعتکاف میں نہانا گناہ ہوتا ہے؟ میرا ایک دوست ہے جو کی تبلیغی ہے وہ اس رمضان کے آخری عشرے میں اعتکاف میں تھا اور اس نے مجھے بتایا کی ہمارے امام نہانے سے روکتے تھے اور کہتے تھے کی اگر احتلام وغیرہ ہو جائے تبھی نہانے کی اجازت ہے ورنہ ایسے ہی جسم کو صاف رکھنے کے لئے نہانا گناہ ہوتا ہے، میرا دوست بتا رہا تھا کی اس دوران مجھے پورے بدن میں کھجلی ہو رہی تھی لیکن امام صاحب کے اس فتوے کی وجہ سے میں نہا نہیں سکا.

    کیا اعتکاف میں نہانا سچ میں گناہ ہوتا ہے.؟؟

    اعتکاف کا اصل مقصود تقرب الی اللہ اور اللہ کی ذات سے لو لگانا ہے۔ پس اعتکاف میں زیادہ سے زیادہ وقت عبادت الہی میں گزارنا چاہیے۔ اعتکاف کے اس مقصد کے پیش نظر معتکف کا ضرورت کے بغیر مسجد سے نکلنا روایات میں ناجائز قرار دیا گیا ہے۔ پس اگر تو نہانا کسی ضرورت کے تحت ہو جیسا کہ غسل جنابت یا میل کچیل و پسینہ وغیرہ دور کرنے کے لیے تو اس کی اجازت ہے لیکن روٹین اور عادت پوری کرنے کے لیے صبح و شام کے غسل کے لیے مسجد سے باہر نکلنا اعتکاف کی روح و مقاصد کے خلاف طرز عمل ہے۔ شیخ صالح المنجد اس بارے ایک سوال کے جواب میں فرماتے ہیں:

    سوال ؛ اعتکاف کی شروط کیا ہیں ، اورکیا روزے اعتکاف کی شروط میں شامل ہيں ، اورکیا اعتکاف کرنے والا مریض کی عیادت یا پھر کسی کی دعوت قبول کرسکتا ہے یا اپنے گھرکی ضروریات پورا کرسکتا ہے یا جنازہ کے ساتھ جاسکتا ہے یا کام پر جاسکتا ہے ؟

    الحمد للہ
    جس مسجد میں نماز باجماعت ادا کی جاتی ہووہاں اعتکاف کیا جاسکتا ہے ، اوراگر اعتکاف کرنے والا ان میں سے ہو جن پر جمعہ واجب ہے تووہ جمعہ کے لیے دوسری مسجد میں جاسکتا ہے ، اس لیے اگراس مسجدمیں جہاں جمعہ ہوتا ہو وہاں اعتکاف کیا جائے تو افضل ہے ۔ اعتکاف کرنے والے کے لیے روزہ لازم نہیں ۔
    اعتکاف کرنے والے کےلیے سنت یہ ہے کہ وہ دوران اعتکاف نہ تو کسی مریض کی عیادت کے لیے جائے اورنہ ہی کسی کی دعوت کھانے مسجد سے باہر جائے ، اور نہ ہی اپنی گھریلوضروریات پوری کرنے کے لیے مسجدسے نکلے ، اورنہ ہی کسی جنازہ کے ساتھ جائے اوراسی طرح ڈیوٹی پرجانےکےلیے مسجد سے باہر نہ نکلے کیونکہ حدیث میں ہے کہ :

    عا‏ئشہ رضي اللہ تعالی عنہا بیان کرتی ہیں کہ : اعتکاف کرنے والے کے لیے سنت یہ ہے کہ وہ کسی مریض کی عیادت نہ کرے ، اورنہ ہی کسی جنازہ کے ساتھ جائے ، اورنہ عورت کو چھو‎‎‎ئے اورنہ ہی اس سے مباشرت کرے ، اور نہ ہی کسی کام کے لیے نکلے ، لیکن جس کام کے بغیر گزارہ نہ ہو وہ کرسکتا ہے ۔

    سنن ابوداود حدیث نمبر ( 2473 ) ۔ .
    دیکھیں : اللجنۃ الدائمۃ للبحوث العلمیۃ والافتاء ( 10 / 410 ) ۔

  • #2
    Re: کیا اعتکاف میں نہانا گناہ ہوتا ہے؟

    وہ جو آپ کا دوست تھا وہ اس شخص کو یہ نہیں بتا سکتا تھا کہ جناب بدن میں کجھلی ہورہی ہے یا مجھے ضرورت ہے نہانے کی ۔۔۔۔

    عجیب مذاق بنا کر رکھ دیا ہے دین کا تم مولویوں نے ایک دوسرے کے سب سے بڑے دشمن ہو تم سارے

    واہ کیسا با برکت سوال ہے کیا اعتکاف میں نہانا گناہ ہے

    آپ کے دوست کے ساتھ جب یہ ہوا اور جب اس نے آپ کو بتایا تو آپ کو اس مولوی کے پاس جانا چاہیے تھا اور پوچھتے کہ سرکار یہ کیا منطق پیش کررہے ہیں ہمارے عالم تو ایسا نہیں کہتے حضور کچھ روشنی تو ڈالیے اس پر پھر اس پر تفصیلی بات کرتے تو بات بھی ہوتی

    اور بھائی ہوسکے تو مضامین میں کچھ خود سے بھی لکھا کرو یا جو پیش کرو اس پر اپنا اظہار بھی کیا کرو

    پھر بولو گے مجھ پر کاپی پیسٹ کر الزام نہ لگاؤ۔۔

    پر حضور یہ کیا طریقہ ہے فلاں سے سوال کیا گیا تو فلاں نے یہ جواب دیا لہذا بحیثیت مسلمان اب تم پر یہ بات ماننا فرض ہوگیا ہے

    تم دین کا کام کررہے ہو یا اپنے عالموں*کے جوابوں کا

    دوسروں کو تقلیدی مقلد کہتے ہو۔۔۔ خود ایک بار اپنی روش پر بھی تو غور کرو

    Comment

    • #3
      Re: کیا اعتکاف میں نہانا گناہ ہوتا ہے؟

      Originally posted by Baniaz Khan View Post

      بھائی غصہ اچھی بات نہیں ہے . اگر آپ ایس بات سے اختلاف کرتے ہیں تو اپنا جواب دے دیں

      Comment

      • #4
        Re: کیا اعتکاف میں نہانا گناہ ہوتا ہے؟

        Originally posted by lovelyalltime View Post

        بھائی غصہ اچھی بات نہیں ہے . اگر آپ ایس بات سے اختلاف کرتے ہیں تو اپنا جواب دے دیں

        نہ نہ نہ

        یہ غصہ نہیں دکھ ہے جسے آپ غصے کا نام دے رہے ہو

        اختلاف کا میرے تو جواز ہی نہیں* پیدا ہوتا ۔۔۔

        مجھے تو پہلے والے کی کہانی پوری سناؤ پہلے

        Comment

        • #5
          Re: کیا اعتکاف میں نہانا گناہ ہوتا ہے؟

          میرا خیال ایک مسلے کو لوگوں کو آسانی کے ساتھ سمجھانے کے لئے ایک قصہ تیار کیا گیا

          جو بھی ہے اوپر بیان کی گئی باتیں درست ہیں۔
          :star1:

          Comment

          Working...
          X