محمدعربیﷺ کے پسندیدہ کھانے
کھیرا اور تازہ کھجور
عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا آپ کھیرا تازہ کھجور کے ساتھ ملا کر کھاتے۔(مسلم ، بخاری)
جو کا دلیہ
نبي كريم حضرت محمد صلى اللہ عليہ وسلم كے پسندیدہ كھانوں ميں سے ايك تلبينہ (جو كا دليہ) ہے۔ آپ صلى اللہ عليہ وسلم نے فرمايا: يہ تلبينہ مريض كے دل كو طاقت بخشنے والى چیز ہے اور غم زدہ كا غم ختم كرنے والى۔ (صحيح البخاري، كتاب الاطعمہ)
پشت کا گوشت
آپ صلی اللہ علیہ وسلم گوشت پسند کرتے بالخصوص پشت کا گوشت کیوں لی وہ تہہ بہ تہہ ہوتا ہے اور گندی چیزوں سے زیادہ دور ہوتا ہے۔ عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں میں نے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ گوشت میں سے سب سے عمدہ پشت کا گوشت ہے۔(ابن ماجہ)
انجیر
حضرت ابو ہریرہ رضى اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے دو طباق انجیر بارگاہ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں پیش کیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خود بھی تناول فرمائیں اور صحابہ اکرام سے بھی فرمایا کھاؤ (مشکوۃ)
عجوہ کھجور
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ جو شخص ہر روز صبح کے وقت سات عجوہ کھجوریں کھا لیا کرے، اس دن اسے زہر اور جادو ضرر نہ پہنچا سکے گا۔‘‘ (صحيح بخارى )
کدو
انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کدو کو پسند کرتے، ہم کھانا لایا کرتے یا آپ کو دعوت دی جاتی تو میں جلدی سے انہیں تلاش کرکے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے رکھتا، اس لیے مجھے معلوم تھا کہ آپ اسے پسند کرتے ہیں ( نسائی، باب الولیمہ، دارمی:100۔3)
کھیرا کھجور کے ساتھ
عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا آپ کھیرا تازہ کجھور کے ساتھ ملا کر کھاتے۔(مسلم
(2043)بخاری، کتاب الاطعمہ، باب القتاء بالرطب)
ہڈی کو منہ کے قریب لانے کی رغبت دلاتے تاکہ اس پر موجودہ گوشت کھایا جا سکے۔
صفان بن امیہ کہتے ہیں کہ میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو ساتھ کھانا کھا رہا تھا اور ہڈی سے گوشت ہاتھ سے پکڑتا تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہڈی اپنے منہ کے قریب لے جاؤ، کیوں کہ یہ زیادہ اچھا ہے اور آسان ہے۔( ترمذی:265/5)
بکری کا گوشت کھاتے
جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم چلے، میں آپ کے ساتھ تھا، آپ ایک انصاریہ کے پاس گئے، اس نے آپ کے لئے بکری ذبح کی ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے کھایا اور وہ ایک کپڑا بھر کے تازہ کجھریں لائی آپ نے اس سے بھی کھایا پھر آپ نے ضہر کے لئے وضو کیا اور نماز پڑھی۔ پھر آپ واپس آئے تو وہ عورت آپ کے لئے اس بکری کا بقیہ حصہ لے آئی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس میں سے کھایا، پھر عصر کی نماز پڑھی اور وضو نہ کیا۔( ابو داؤد:191)
ابن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے بکری کا بازو کھایا ، پھر نماز پڑھائی اور وضو نہ کیا۔( مسلم:354)
آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پسندیدہ کھانے (چیزیں)
- [*=right]کدو
[*=right]شکر
[*=right]زیتون کا تیل
[*=right]کھجور
[*=right]ہریرہ
[*=right]شہد
[*=right]لوکی
[*=right]گوشت
[*=right]خربوزہ
[*=right]انجیر
[*=right]نمک
[*=right]دودھ
[*=right]سرکا
[*=right]ثرید
Comment