Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

عکرمہ بن ابی جہل کا اسلام قبول کرنا

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • عکرمہ بن ابی جہل کا اسلام قبول کرنا




    بسم اللہ الرحمن الرحیم
    عکرمہ بن ابی جہل کا اسلام قبول کرنا

    جب مکہ فتح ہوا تو عکرمہ بن ابی جہل ڈر کر بھاگ نکلا اور کشتی پر اس خیال سے سوا ر ہوا کہ ملک حبشہ چلا جائے لیکن باد تند و تیز نے کشتی کو گھیر لیا تو کشتی والوں نے ایک دوسرے سے کہا:
    "اخلصوا لربکم الدعاء فانہ لا ینجی ھھنا الا ھو"

    "اپنے رب کو خالص پکارو اس کے علاوہ کوئی نجات نہیں دے سکتا"


    یہ بات سن کر عکرمہ نے کہا:
    "واللہ لئن کان لا ینجی فی البحر غیرہ فانہ لا ینجی فی البر ایضا غیرہ"
    "اللہ کی قسم اگر سمندر میں ایک اللہ کے سوا کوئی نجات نہیں دے سکتا تو خشکی میں بھی اس کے سوا کوئی نجات دہندہ نہیں ہے۔اے اللہ !مجھ پر عہد ہے اگر میں یہاں سے صحیح سلامت نکل گیا تو میں محمد ﷺ کے ہاتھ رکھ دوں گا اور میں آپ ﷺ کو ضرور رؤف و رحیم پاؤں گا۔"
    پھر عکرمہ بن ابی جہل نے آکر اسلام قبول کر لیا۔
    (تفسیر ابن کثیر،3/464،تفسیر سورۃ العنکبوت،نیز اسد الغابۃ فی معرفۃ الصحابۃ:4/5اور اصابہ فی تمیز الصحابۃ 2/497میں ہے کہ لوگوں نے کہا : "اخلصوا فان الھتکم لا تغنی عنکم ھھنا شیئا" خالص اللہ کو پکارو تمارے معبودان یہاں کچھ کام نہیں آئیں گے۔"سنن نسائی،کتاب المحاربۃ الحکم فی المرتد،4087۔البدایۃ و النھایۃ 4/259)


    حضرت عکرمہ رضی اللہ عنہ نے اسلام قبول کیا تھا اور ان کی قرآن سے محبت کا اندازہ لگائیں گے قرآن مجید کی تلاوت کرتے ہوئے قرآن کی محبت میں فرط جذبات میں آ کر قرآن کو اپنے سینے سے لگا لیتے اپنے آنکھوں سے لگا لیتے اور کہتے:
    ھذا کلام ربی
    ھذا کلام ربی
    ھذا کلام ربی

    یہ میرے رب کا کلام ہے
    یہ میرے رب کا کلام ہے
    یہ میرے رب کا کلام ہے

    اور جب جہاد فی سبیل اللہ میں شدید زخمی ہو گئے تو سخت پیاس کے باوجود بھی اپنے مسلمان بھائیوں کی پیاس کو اپنی پیاس پر ترجیح دی۔
    اس تھریڈ کا مقصد یہ ہے کہ جب مشرکین کی کشتیاں گرداب میں پھنستی ہے تو پھر ان کو بھی اللہ یاد آ جاتا ہے۔آج آپ پاکستان کی حالت کا اندازہ لگائیں بسوں میں،ویگنوں میں شرکیہ نعتیں اور قوالیاں لگی ہوتی ہیں لیکن اگر بس یا ویگن کو دھچکا لگے تو مشرکین کے منہ سے بھی نکل جاتا ہے کہ
    یا اللہ خیر

    تب ایسے موقعوں پر ان کو فرید،قلندر،بری،سلطان باہو،شمس طبریز،یہ تمام بھول جاتے ہیں اور حقیقت پتہ لگ جاتی ہے کہ یہ لوگ کچھ نہیں کر سکتے ساری کی ساری طاقت سچے معبود برحق اللہ کے لیے ہے۔



  • #2
    Re: عکرمہ بن ابی جہل کا اسلام قبول کرنا

    jazakAllah khair

    Comment

    Working...
    X