Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

حقیقت شرک سمجھانے کے لئے قرآن مجید کی چند ح

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • حقیقت شرک سمجھانے کے لئے قرآن مجید کی چند ح

    بسم اللہ الرحمن الرحیم
    "حقیقت شرک سمجھانے کے لئے قرآن مجید کی چند حکیمانہ مثالیں"
    "جن لوگوں نے اللہ تعالیٰ کو چھوڑ کر دوسرے سر پرست بنا لئے ہیں ان کی مثال مکڑی جیسی ہے جو اپنا ایک گھر بناتی ہے اور سب گھروں سے زیادہ کمزور گھر مکڑی کا ہی ہوتا ہے ۔کاش وہ جان لیتے۔"(سورہ عنکبوت،آیت نمبر 41)
    "اے لوگو!ایک مثال دی جاتی ہے اسے ذرا غور سے سنو ،اللہ تعالیٰ کو چھوڑ کر جن کو تم پکارتے ہو وہ سب مل کر ایک مکھی بھی پیدا نہیں کر سکتے بلکہ مکھی اگر ان سے کوئی چیز چھین لے جائے تو وہ اسے چھڑا بھی نہیں سکتے ،مدد چاہنے والے بھی کمزور اورجن سے مدد چاہی جاتی ہے وہ بھی کمزور،ان لوگوں نے اللہ تعالیٰ کی قدر ہی نہیں پہچانی جیسا کہ اس کے پہچاننے کا حق تھا حقیقت یہ ہے کہ قوت اور عزت والا تو اللہ ہے۔"(سورہ حج،آیت نمبر 73،74)
    "اللہ تعالیٰ کو چھوڑ کر جنہیں یہ (مشرک)لوگ پکارتے ہیں وہ (معبودان باطل)ان کی دعاوں کا کوئی جواب نہیں دے سکتے۔انہیں پکارنا تو ایساہی ہے جیسے کوئی شخص پانی کی طرف ہاتھ پھیلا کر اس سے درخواست کرے کہ تو میرے منہ تک پہنچ جا ،حالانکہ پانی اس تک پہنچنے والا نہیں،کافروں کی جتنی پکار ہے سب گمراہی میں ہے۔"(سورہ رعد ،آیت نمبر 14)
    "اللہ تعالیٰ ایک مثال دیتا ہے ،ایک غلام تو وہ ہے جس کے مالک ہونے میں بہت سے کج خلق آقا شریک ہیں جو اے اپنی اپنی طرف کھینچتے ہیں اور دوسرا وہ شخص مکمل طور پر ایک ہی آقا کا غلام ہے ،کیا ان دونوں کا حال یکساں ہو سکتا ہے؟الحمدللہ(ایسا نہیں)مگر اکثر لوگ نہیں جانتے۔"(سورہ زمر،آیت نمبر29)
    اللہ تعالیٰ تمہیں تمہاری ذات سے ایک مثال دیتا ہے کیا تمہارے ان غلاموں میں سے جو تمہاری ملکیت ہیں کچھ غلام ایسے بھی ہیں جو ہمارے دئے ہوئے مال و دولت میں تمہارے ساتھ برابر کے شریک ہوں اور کیا تم ان سے اس طرح ڈرتے ہو جس طرح آپس میں اپنے ہمسروں سے ڈتے ہو؟اس طرح ہم آیت کھول کر پیش کرتے ہیں ان لوگوں کے لئے جو عقل سے کام لیتے ہیں۔"(سورہ روم،آیت نمبر 28)
    "اللہ تعالیٰ ایک مثال دیتا ہے ایک تو ہے غلام جو وسرے کا مملوک ہے اور خود کوئی اختیار نہیں رکھتا(جیسے مشرکوں کے ٹھرائے ہوئے شرکاء )دوسرا شخص وہ ہے جسے ہم نے اپنی طرف سے اچھا رزق عطا کیا ہے اور وہ اس میں سے کھلے اور چھپے (اپنی مرضی سے)خرچ کرتا ہے (یعنی پوری طرح با اختیار ہے جیسے اللہ تعالیٰ ) کیا دونوں برابر ہیں ؟الحمدللہ(ہرگزنہیں)مگر اکثر لوگ نہیں جانتے۔"(سورہ نحل ،آیت نمبر 75)


    Allah-o-Akbar Kabeera, Wal Hamdulillaah-e-Kaseera, Subhan Allah-e-Bukratan-wa-Aseela

  • #2
    Re: حقیقت شرک سمجھانے کے لئے قرآن مجید کی چند &#1581

    JazakAllah khaira

    Comment


    • #3
      Re: حقیقت شرک سمجھانے کے لئے قرآن مجید کی چند &#1581

      JAZAKALLAH U KHAIRA.:rose
      For New Designers
      وَ بَارِکْ لِيْ فِيْمَا أَعْطَيْتَ

      Comment

      Working...
      X