کیا تصویر کھینچوانا منع ہے؟
ہاتھ سے تصویر بنانا منع ہے تو کیوں؟
جواب:
مسئلہ تصویر اتنا عام ہو چکا ہے کہ شاید ہی کوئی گھر بلکہ کوئی جیب اس سے خالی ہو۔ فقہاء کرام کے ہاں ایک اصلاح زیادہ تر مستعمل ہے جسے عموم بلوٰی کہتے ہیں اس کا معنیٰ ہے عام لوگوں کا اس مسئلہ میں گرفتار ہونا۔ علماء و فقہا کرام دیکھتے ہیں کہ اگر اس صورت میں جواز کی گنجائش ہو تو وہ جواز پر فتوی دیتے ہیں۔ بہت سارے مسائل میں فقہاء کرام نے عموم بلوٰی کی وجہ سے جواز پر فتوی دیا ہے۔ تصویر کے بارے میں احادیث میں مذمت بھی آتی ہے اور جواز کی صورت بھی موجود ہے۔ کرنسی نوٹ، ٹکٹیں، لفافے، رسالے، دستاویزات، ویزا، پاسپورٹ، شناختی کارڈ، ملازمت، سفر، شادی بیاہ اور لین دین وغیرہ عموم بلوٰی ہے۔
صحیح بخاری شریف میں سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے انہوں نے اپنے دروازے پر پردہ لٹکایا جس میں تصویریں تھیں۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پردہ پھاڑ دیا۔ اس سے میں نے دو گدے بنا لیے۔ آگے فرماتی ہیں : فکانتا فی البيت يجلس عليها (بخاری، 1 : 337)۔
اب اگر مطلقاً ہر تصویر حرام ہوتی تو آقا علیہ الصلوۃ والسلام ان گدوں پر نہ بیٹھتے اور فرماتے کہ اس کو ختم کر دو مگر ایسا نہیں بلکہ سرکار علیہ الصلوۃ والسلام ان گدوں پر بیٹھا کرتے تھے۔
پہلی صورت میں یعنی پردے کی صورت میں یہ اس وقت تکبر کی علامت سمجھی جاتی تھی کہ ایک طرف لوگوں کو بدن ڈھاپنے کے لیے کپڑا نہیں ملتا، دوسری طرف پردوں کے لیے کپڑا استعمال کرنا مناسب نہیں تھا۔
فقہاء کرام نے تصویر کی حرمت یوں بیان کی ہے۔ فرشتے صرف اس گھر میں داخل نہیں ہوتے جس میں وہ کتا یا تصویر ہو جسے رکھنا حرام ہے۔ رہا وہ جس کا رکھنا حرام نہیں مثلا شکاری کتا، کھیتی اور مویشیوں کی حفاظت کرنے والا کتا اور جو تصویر قالین اور تکیہ وغیرہ پر روندھی جاتی ہیں ان کی وجہ سے فرشتوں کا داخلہ ممنوع نہیں ہوتا۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

Comment