Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

بھارتی فلموں میں قرآن کی توہین بڑھتی جا رہ

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • بھارتی فلموں میں قرآن کی توہین بڑھتی جا رہ



    ھارتی فلموں کے گانوں میں اسلام سے متعلق الفاظ کو غلط طریقے سے استعمال کیا جارہا ہے۔ اسلامی سلوگنز اور سمبلز کو گانوں میں ملاکر ان کا تقدس پامال کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور تکلیف دہ حقیقت تو یہ ہے کہ ہم اللہ اور اس کے نبی آخرالزماں صلی اللہ علیہ وسلم کے ماننے والے نہ صرف اس پر خاموش ہیں، بلکہ کچھ ان حقائق سے لاعلم ہیں تو کچھ جانتے بوجھتے ان ہی گانوں سے تفریح حاصل کررہے ہیں۔














    اکتوبر2007ءمیں ریلیز کی گئی فلم بھول بھلیاں کا گانا: معاف کریں ، انصاف کریں ، رب ہو نہ خفا ، جان جہاں سے بیگانے ، جہاں سے اب میں ہوں ، جدا جان لیا ہے میں نے ، مان لیا ہے میں نے ، پیار کو اپنا خدا سجدہ کروں میں، پیار کا سجدہ سجدہ کروں میں ، یار کا سجدہ سجدہ کروں دیدار کا سجدہ۔





    ٭اگست2008ءمیں ریلیز کی گئی فلم بچنا اے حسینو کا گانا: سجدے میں یوں ہی جھکتا ہوں ....تم پہ ہی آکے رکتا ہوں ....کیا یہ سب کو ہوتا ہے.... ہم کو کیا لینا ہے سب سے.... تم سے ہی سب باتیں اب سے ....بن گئے ہو تم میری دعا ....خدا جانے میں فدا ہوں ....خدا جانے میں مٹ گیا ہوں ....خدا جانے یہ کیوں ہوا کہ بن گئے ہو تم میرے خدا۔








    ٭فروری 2010ءمیں ریلیز کی گئی فلمMy name is khan کے گانے کو بھی پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان نے گایا ہے: اب جان لوٹ جائے ، یہ جہاں چھوٹ جائے ، سنگ پیار رہے ، میں رہوں نہ رہوں ، سجدہ تیرا سجدہ کروں ، میں تیرا سجدہ ،





    ٭جولائی 2010ءمیں ریلیز کی گئی فلم Once upon time in mumbiکے گانے کے الفاظ ہیں ....تم جو آئے زندگی میں بات بن گئی ....عشق مذہب عشق میری ذات بن گئی....یہ گانا پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان نے گایا ہے۔ اس کے علاوراحت فتح علی خان نے


    ٭ جولائی 2010ءمیں ریلیز کی گئی فلم i hate love story کا گانا بھی ملاحظہ کریں ....صدقہ کیا یوں عشق کا کہ سر جھکا جہاں دیدار ہوا ، وہ ٹھیری تیری ادا کہ رک بھی گیا میرا خدا ....



  • #2
    Re: بھارتی فلموں میں قرآن کی توہین بڑھتی جا رہ

    یہ سب صوفی بریلویوں کی وجہ سے ہوا ہے۔آپنے دیکھا ہوگا کہ ہندوستان کی بڑی بڑی درگاہوں پر بھی فلمی مناظر فلمائے جاتے ہیں جس پر ان بریلویوں کو کوئی اعتراض نہیں ہوتا بلکہ درگاہ کمیٹی کو اسکا معاوضہ بھی دیا جاتا ہے۔اور ہندوسان میں مسلمان کہلوانے والے لوگوں میں اکثریت بریلویوں اور دیوبندیوں کی ہے۔اور زیادہ تر تو اسلام کی بنیادی تعلیمات سے ہی بے خبر ہیں۔اور انہیں لوگوں مین سے فلم بین ہوتے ہیں۔تو ہم کیسے یہ امید کر سکتے ہیں کہ یہ ایسی چیزوں احتجاج درج کریں۔اللہ ہم سب کو ہدایت دے آمین۔


    • جن لو گوں نے یہ گانے گائے وہ رسوا بھی بہت ہوئے اور اب تک ہورہے ہیں راحت فتح علی خان کی مثال
      ہمارے سامنے ہے جو بھارت میں اپنی پونجی کے علاوہ عزت بھی گنوا کر آئے ہیں اللہ ہدایت دے ان نام کے مسلمانوں کو ۔

    Comment


    • #3
      Re: بھارتی فلموں میں قرآن کی توہین بڑھتی جا رہ

      They will never stop to making song like that,Our Government should take step to stop them.

      Comment


      • #4
        Re: بھارتی فلموں میں قرآن کی توہین بڑھتی جا رہ

        فلموں کے بارے میں اتنی جانکاری؟؟؟؟

        اگر اس سارے مضمون کو آپ کسی خاص فرقے کو نشانہ بنائے بغیر تحریر کر دیتے تو آپ کو کوئی مسلہ درپیش آجانا تھا

        یا آپ لڑاو بھڑاو کی پالسی کے بغیر چل نہیں سکتے؟؟؟

        یہ مضمون میں نے پہلے جہاں پڑھا اُنہوں نے صرف معلومات مہیا کی تھیں لیکن آپ؟؟؟؟

        آپ کی کو برا بھلا کہے بغیر کہاں رہ سکتے ہوووووووو۔۔

        اللہ جی مسلمانوں کو بیرونی و اندرونی دشمنوں سے محفوظ رکھیں آمین
        :star1:

        Comment


        • #5
          Re: بھارتی فلموں میں قرآن کی توہین بڑھتی جا رہ

          lekin baat tou sahi hai ke wo galat tareeqon se fame hasil kr rahe hain.....

          Comment


          • #6
            Re: بھارتی فلموں میں قرآن کی توہین بڑھتی جا رہ

            او دنیا کے رکھوالے
            سن درد بھرے میرے نالے
            اب تو نیر بہالے
            اب تو نیر بہالے

            آواز محمد رفیع
            مسلمان گلوکار

            اس گانے کے بارے میں کیا کہیں گے آپ

            دنیا بنانے والے کیا تیرے من میں سمائی
            کاہے کو دنیا بنائی

            ایک اور گانا

            دیوانوں سے یہ مت پوچھو دیوانوں پہ کیا گذری ہے
            اس گانے میں ایک بول
            وہ اوپر بیٹھا کیا جانے دیوانوں پہ کیا گذری ہے


            ان سب گانوں کے بارے میں کیا کہیں گے آپ
            جس وقت کے یہ گانے ہیں بڑے جید علما دستیاب ہوا کرتے تھے
            کسی کا اعتراض کم از کم میری نظروں سے نہیں گذرا آج تک
            اگر اعتراض کے قابل نہیں ہیں تو وجہ بتائیں کہ کیوں

            اس کے علاوہ ایک بات اور کہنا چاہوں گا کہ ہمارے اکثر شاعر حضرات اپنے کلام
            میں چاند تاروں کے توڑنے کی بات کرتے ہیں
            یہ بات کس حد تک درست ہے





            Comment


            • #7
              Re: بھارتی فلموں میں قرآن کی توہین بڑھتی جا رہ

              بانیاز بھائی آپ کی بات سے متفق نہیں

              غلط غلط ہی ہے چاہے علما کرام رائے دیں یا نہ دیں

              دوسرے اُس وقت کے علما کرام نے بساط بھر ان چیزوں کی مخالفت کی ہوگی لیکن ۔۔۔۔۔۔۔۔۔میڈیا فاسٹ نہ ہونے کی بنا پر وہ آوازیں اُس وقت کے لوگوں تک نہیں پہنچی ہونگی۔

              جو غلط کل تھا وہ غلط آج بھی ہے وہ غلط کل بھی رہے گا

              مجھے ان محترم سے اختلاف صرف کسی خاص فرقے کو نشانہ بنانے پر ہوا ہے اور "عمران حیدر"بھائی کی عمدہ پوسٹ کو کسی فرقے کو مورد الزام ٹھہرا کر اُس نیک فرد کے کئے کرائےکو داغدار کرنے پر ہے۔
              :star1:

              Comment


              • #8
                Re: بھارتی فلموں میں قرآن کی توہین بڑھتی جا رہ

                Originally posted by Pagal1 View Post
                بانیاز بھائی آپ کی بات سے متفق نہیں

                غلط غلط ہی ہے چاہے علما کرام رائے دیں یا نہ دیں

                دوسرے اُس وقت کے علما کرام نے بساط بھر ان چیزوں کی مخالفت کی ہوگی لیکن ۔۔۔۔۔۔۔۔۔میڈیا فاسٹ نہ ہونے کی بنا پر وہ آوازیں اُس وقت کے لوگوں تک نہیں پہنچی ہونگی۔

                جو غلط کل تھا وہ غلط آج بھی ہے وہ غلط کل بھی رہے گا

                مجھے ان محترم سے اختلاف صرف کسی خاص فرقے کو نشانہ بنانے پر ہوا ہے اور "عمران حیدر"بھائی کی عمدہ پوسٹ کو کسی فرقے کو مورد الزام ٹھہرا کر اُس نیک فرد کے کئے کرائےکو داغدار کرنے پر ہے۔
                میں نے کوئی ایسی بات کی ہی نہیں جس پر آپ متفق یا انکار کرسکتے ہیں
                اور نہ ہی میں نے یہ مثال اس لیے پیش کی ہے کہ اگر یہ موجود ہیں تو پھر اب والوں کو بھی جائز سمجھو

                خیر ابھی تو جس کے لیے میں نے یہ لکھا ہے وہ اس پر کیا کہتا ہے ابھی میرا کچھ اور کہنا ٹھیک نہیں

                صرف اتنا کہوں گا کہ آپ کسی اور رنگ میں لے رہے ہو اس کو ، بس جو آپ سمجھ رہے ہو ایسا نہیں ہے





                Comment


                • #9
                  Re: بھارتی فلموں میں قرآن کی توہین بڑھتی جا رہ

                  aao hum sub musalmaan indian movies ka boycat kartay hain.. koi hai jo aaj se indian movies dekhay ga na song sunnay ga??
                  sigpic

                  Comment


                  • #10
                    Re: بھارتی فلموں میں قرآن کی توہین بڑھتی جا رہ

                    اصل میں تو یہ دیکھنا ہے کہ مضمون کیا کہ رہا ہے، بلاوجہ دوسری بحث میں پڑکراصل موضوع سے ہٹ جانے والی بات ہے، قرآن مجید کی توہین کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

                    Comment


                    • #11
                      Re: بھارتی فلموں میں قرآن کی توہین بڑھتی جا رہ

                      DJ Barelvi Naat

                      http://www.islamghar.blogspot.com/

                      Comment

                      Working...