امام ابو حنیفہ کا فتوى : جو اللہ کو عرش پر نہ مانے وہ کافر ہے
ابو مطیع بلخی سے روایت ہے کہ انہوں نے ابو حنیفہ رحمہ اللہ سے اس شخص کے بارہ میں سوال کیا جو کہتا ہے کہ میں اپنے رب کو نہیں جانتا کہ وہ آسمان میں ہے یا زمین میں ہے تو (امام صاحب نے)فرمایا وہ کافر ہے کیونکہ اللہ تعالى فرماتے ہیں "الرحمن على العرش استوى"(طہ:4) رحمن عرش پر مستوی ہے , اور اسکا عرش سات آسمانوں سے اوپر ہے ۔ میں نے عرض کیا اگر وہ کہے کہ وہ عرش پر ہے لیکن مجھے پتہ نہیں کہ عرش کہاں ہے آسمان میں ہے یا زمین میں ؟ تو (امام صاحب نے) فرمایا : وہ کافر ہے کیونکہ اس نے اس (اللہ ) کے آسمان میں ہونے سے انکار کر دیا ہے , تو جس نے اسکے آسمان میں ہونے سے انکار کیا وہ کافر ہوگیا۔
Attached Images