Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

** Ya Mohammed (SAW) Noor-E-Mujassam **

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • #16
    Re: ** Ya Mohammed (SAW) Noor-E-Mujassam **


    جب عورت بالغ ہوجائے تو اس کے بدن کا کوئی حصہ دکھائی نہ دے سوائے منہ اور ہتھیلیوں کے۔ (ابو داؤد

    جو شخص شہرت کا کپڑا پہنے، قیامت کے دن اللہ تعالٰی اس کو ذلت کا کپڑا پہنائے گا۔ (ابن ماجہ) لباس شہرت سے مراد یہ ہے کہ تکبر کے طور پر اچھے کپڑے پہنے۔ یہ عادت عورتوں میں زیادہ ہوتی ہے۔ انہیں خاص خیال رکھنا چاہئیے۔

    ان عورتوں پر لعنت جو مردوں کی طرح وضع قطع اختیار کریں اور ان مردوں پر لعنت جو عورتوں کی طرح رہیں سہیں۔ (ابو داؤد

    سوتے وقت اپنے گھروں میں آگ مت چھوڑا کرو۔ (بخاری

    جو شخص عصر کے بعد سوئے اور اس کی عقل جاتی رہے تو وہ اپنے ہی کو ملامت کرے۔ (ابو الیعلٰی

    جب گھر والوں کے پاس جاؤ تو انہیں سلام کرو۔ تم پر اور تمہارے گھر والوں پر برکت ہوگی۔ (ترمذی

    Comment


    • #17
      Re: ** Ya Mohammed (SAW) Noor-E-Mujassam **

      :jazak:
      ہے الف و لیلہ سی زندگی درپیش
      سو جاگتی ہوئی ، اک شہر زاد ہے دل میں

      Comment


      • #18
        Re: ** Ya Mohammed (SAW) Noor-E-Mujassam **


        جب کسی کو چھینک آئے اور وہ الحمداللہ کہے تو فرشتے کہتے ہیں رب العالمین، اور اگر وہ رب العالمین (بھی) کہتا ہے تو فرشتے کہتے ہیں یرحمک اللہ (اللہ تجھ پر رحم کرے) (طبرانی)

        ان دلوں میں بھی زنگ لگ جاتا ہے جس طرح لوہے میں پانی لگ جانے سے زنگ لگتی ہے۔ عرض کیا، یارسول اللہ! (صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم) اس کی جلا (صفائی) کس چیز سے ہوگی؟

        فرمایا: کثرت سے موت کو یاد کرنے اور تلاوت قرآن پاک سے۔ (بیہقی)

        بدفالی کوئی چیز نہیں اور فال اچھی ہے۔ لوگوں نے عرض کی فال کیا چیز ہے؟ فرمایا: اچھا کلمہ جو کسی سے سنے۔ (مسلم) یعنی کہیں جاتے وقت یا کسی کام کا ارادہ کرتے وقت، کسی کی زبان سے اگر اچھا کلمہ نکل گیا تو یہ فال حسن ہے۔

        دو آوازیں دنیا و آخرت میں ملعون (باعث لعنت) ہیں۔ نغمہ کے وقت باجے کی آواز، مصیبت کے وقت رونے کی آواز۔ (بزار

        Comment

        Working...
        X