Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

تبلیغی جماعت میں اچھائیاں بھی تو ہیں ؟

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • تبلیغی جماعت میں اچھائیاں بھی تو ہیں ؟



    تبلیغی جماعت میں اچھائیاں بھی تو ہیں ؟

    سوال :
    مثال کے طور پر تبلیغی جماعت کہتی ہےکہ ہم اہلسنت و الجماعت کے منہج پر چلنا چاہتے ہیں ، لیکن ہمارے بعض ساتھیوں سے کبھی غلطی ہو جاتی ہے ؛اس بنیاد پر آپ ہم (سب ) پر کیسے حکم لگا دیتے ہیں اور (لوگوں کو ) ہم ست خبردار کرتے (اور روکتے ) ہیں ؟
    جواب :
    تبلیغی جماعت کے بارے میں ان لوگوں نے لکھا ہے جو ان کےساتھ گئے اور انہیں پڑھا
    اور ان کے علاوہ بھی ان کے بارے میں بہت کچھ لکھا جا چکا ،
    اور ان کے یہاں موجود غلطیوں کی تشخیص کی گئی ـ
    آپ کو چاہیے کہ جو ان کے بارے میں لکھا گیا ہے اسے پڑھیں تاکہ اس بارے میں حکم آپ پر واضح ہو ۔

    الحمد للہ اللہ تعالٰی نے ہمیں فلاں فلاں کی اتباع سے مستغنیٰ کر دیا ہے ،
    ہمارے پاس طریقہ اہل سنتت والجماعت موجود ہے ہم اسے ہی لازم پکڑ یں گئے ـ
    تبلیغی جماعت ہو یا کوئی دوسری جماعت
    ہمارا ان سے کوئی لینا دینا نہیں
    اور نہ ہی ہمیں اس کی کوئی احتیاج ہے ، پس حق کے بعد ضلالت و گمراہی کے سوا اور کیا ہو سکتا ہے

    البتہ ان کی حقیقت کے بارے میں کئی کتابیں لکھی گئی ہیں ، آپ ان کا مطالعہ کریں تو (ان کی حقیقت ) جان جائیں گئے ــ
    جنھوں نے ان کے بارے میں لکھا وہ لوگ ہیں جو ان کے ساتھ گئے ، سفر کیا اور میل جول رکھا چنانچہ انھوں نے اس کے بارے میں پوری معرفت و واضح دلائل کے ساتھ لکھا ــ

    شیخ الفوازن کے تلمیذ جمال بن فریحان الحارثی اس پر تعلیق کرتے ہوئے فرماتے ہیں :
    جنھوں نے ان کے بارے میں خوب جم کر لکھا اور ان کے تمام بانڈھے پوڑ کر ان کے طریقے کو واضح کیا ان میں سے کچھ مندرجہ ذیل ہیں :
    نمبر1
    فضیلة الشيخ سعد بن عبد الرحمن الحصين (حفظ الله ) نے اپنی کتاب بنام'حقيقة الدعوة الی اللہ تعالٰی وما اختُصت بہ جزیرة العرب ، وتقویم مناھج الدعوات السلامية الوافدة إليها ''جس کی تخریج وطبع کا اہتمام شیخ فالج بن نافع الحربی (حفظ اللہ ) نے کیا اس کی طبع اول کے صفحہ 70 میں بیان ہو اکہ تبلیغی فرقے کے نزدیک کلمہ توحید ''لا الہ الا اللہ کا مقصود کیا ہے :


    '' اشیاء ( اور دنیا کی محبت وغیرہ ) پر فاسد یقین کو دلوں سے نکالنا اور اللہ تعالٰی کی ذات پر صحیح یقین کو اس میں جاگزین کرنا ؛ کہ بے شک اللہ تعالٰی کے سوا کوئی خالق نہیں ، اللہ تعالٰی کے سوا کوئی رازق نہیں اور اللہ تعالٰی کے سوا کوئی مدبر نہیں ''




    اور یہ تو اس توحید ربوبیت سے کچھ بھی زیادہ نہیں جس کا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دور مشرکین بھی اقرار کرتے تھے ، لیکن اس اقرار نے انہیں دائرہ اسلام داخل نہ کیا ـ
    اسی کتاب کے صفحہ 70 اور دوسری طبع میں صفحہ 81 میں فرمایا :

    ''عقید تھآی : التبلیغ: احناف فی المذاھب الفقھی ،أشعرية ما توريدة في العقيدة , جشتبة نقشبندية قادرية سهروردية في طريقة التصوف ''
    '' تبلیغی جماعت کا عقیدہ یہ ہے کہ فقہ میں احناف ہیں ،
    عقیدے میں اشعری و ماتوریدی ہیں
    اور طریقیت و تصوف میں چشتی ، تقشبندی ، قادری و سہروردی ہیں ـ
    '' بحوالہ ۔۔ المہند ۔۔ ۔مولانا خلیل احمد سہارنپوری




    نمبر2
    ان کے بارے میں شیخ حمود بن عبد اللہ التویجری رحمہ اللہ نے ابھی ایک بہت ہی نفیس اور اس باب میں لاجواب کتاب لکھی ، اور یہ اس فرقے کے بارے میں لکھی جانے والی کتابوں میں سب سے جامع ہے ، کہ اس میں اس جماعت سے متعلق خود ان کی کتابوں میں سے بالکل کھلے بیانات ہیں ، اور پھر ان پر رد ہے ، اور خود ان کے اپنے ہم جماعتیوں میں سے ایسے افراد (گھر کے بھیدیوں ) وغیرہ کی گواہیاں بیان ہوئی ہیں ، جن کا ان کے سربراہوں اور پیروکاروں سے خاص تعلق رہا ہے ــ
    الحمد للہ یہ کتاب
    '' القول البلیغ فی التحذیر من جماعتہ التبلیغ ' کے نام سے طبع ہو چکی ہے
    نمبر3
    اسی طرح ان کے بارے میں میجر محمد اسلم رحمہ اللہ نے بھی لکھا ہے
    جو پاکستانی ہیں اور جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ سے فارغ التحصیل تھے ـ

    نمبر4
    ان کے بارے میں شیخ ڈاکٹر محمد تقی الدین ہلالی رحمہ اللہ نے بھی ایک کتاب ''اسراج المنیر فی تنبیہ جماعتہ التبلیغ علی أخطائهم ''میں لکھا ہے ، اور یہ بھی جامع ترین کتابوں میں سے ہے جو تبلیغی فرقے کے بارے میں لکھی گئی ،
    یہ دراصل محمد اسلم کی کتاب کی شرح ہے ـ

    ان کتابوں نے بہت سے ایسے لوگوں پر ان کی حقیقت واضح کر دی جو اس کے دام فریب میں آچکے تھے ، پس انہوں نے اسے خیرباد کہ دیا اور اس سے خبردار کرنا شروع کر دیا ـ ان کی مذمت کے لئے یہی کافی ہے کہ
    یہ توحید کی جانب دعوت کا اہتمام نہیں کرتے
    بلکہ اس سے اور اس کی جانب دعوت دینے والوں سے متنفر کرتے ہیں ـ

    اپنی اصل حقیقت صوفیت کو چھپانے والے اس فرقے کے بارے میں ایسے لوگوں نے جو اس فرقے کے دھوکے میں آگئے تھے اور ان کے ساتھ نکلے تھے بتایا : ان کے ساتھ نکلتے وقت آپ امام شیخ محمد بن عبد الوہاب رحمہ اللہ کی کتابیں تقسیم کریں مثلا کتاب التوحید پھر ان کا رد عمل دیکھیں ، اور دیکھیں کیسے ان کا تکلف بھرا حسن اخلاق و حشیت و ترش روی میں تبدیل ہو جاتا ہے اور دوستی کس طرح دشمنی ونفرت میں تبدیل ہو جاتی ہے۔ یہ ایک ایسا مجرب عمل ہے جس کے ذریعے آپ پر ان لوگوں کی حقیقت ظاہر ہوگی ـ
    سعودیہ کے سابق مفتی ، رئیس قضاتہ اور اسلامی امورشیخ محمد بن ابراہیم آل الشیخ رحمہ اللہ اپنے فتاوی و رسائل (267/1) میں فرماتے ہیں :


    " اس جمعیت یعنی کلیہ دعوت و تبلیغ اسلامی میں کوئی خیر نہیں ، کیونکہ یہ جمعیت بدعت و ضلالت ہے اور میں نے ان کے کتابچے پڑھے تو میں نے انھیں گمراہی ، بدعت ، قبر پرستی اور شرک کی دعوت میں مشتمل پایا
    ــــــ"(اختصارا نقل کیا گیا ، یہ فتوی بتاریخ 29/1/1382 ھجری کو صادر ہوا ''




    سعودی عرب کے سابق مفتی اعظم شیخ عبد العزیز بن عدد اللہ بن باز رحمہ اللہ مجلہ '' الدعوہ السعودیہ '' شمارہ نمبر 1438 مورخہ 3/11/1414 ھجری میں فرماتے ہیں :

    جماتہ التبلیغ لیس عندھم بصیرتہ فی مسائل العیقدہ ، فلا یجوز الخروج معھم (الفتاوی : 231/8)
    تبلیغی جماعت کو عقیدے کے مسائل میں کوئی بصیرت نہیں ، ان کے ساتھ نکلنا جائز نہیں




    اسی طرح پوچھا گیا کہ کیا یہ تبلیغی جماعت بہتر 72 ہلاک ہونے والے فرقوں میں داخل ہے ؟
    تو آپ رحمہ اللہ نے فرمایا :

    "نعم ؛ تدخل فی الثنتین و السبعین ، من خالف عقیدتہ اھل السنہ دخل فی الثنتین و السبعین '' (المجلہ السلفیہ ''العدد : السابع ، ص 47 1422 ھجری)
    ''جی بلکل ـ یہ بہتر (72) فرقوں میں داخل ہے ، جو کوئی بھی عقیدہ اہلسنت کی مخالفت کرے گا وہ ان بہتر 72 فرقوں میں داخل ہو گا "




    علامہ محدث شام شیخ محمد ناصر الدین البانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں :

    ''جماعتہ التبلیغ لا تقوم علی منھج الکتاب و السنہ ، وماکان علیہ سلفنا الصالح ، فلا یجوز الخروج معھم ــ' (الفتاوی الاماراتیہ)
    تبلیغی جماعت منہج کتاب و سنت اور جس چیز پر سلف صالحین گامزن تھے
    پر قائم نہیں لٰہذا ان کےساتھ نکلنا جائز نہیں ـ




    شیخ صالح بن فوزان الفوزان (حفظ اللہ )
    مصدر :کتاب " الآجوبة المفيدة عن أسئلة المناهج الجديدة ''
    فتاوی از شیخ صالح الفوزان (حفظ اللہ )


  • #2
    Re: تبلیغی جماعت میں اچھائیاں بھی تو ہیں ؟

    jazakallah khair

    Comment

    Working...
    X