Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

عیدمیلاد منانے والوں سے چند سوالات!

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • عیدمیلاد منانے والوں سے چند سوالات!



    عیدمیلاد منانے والوں سے چند سوالات!


    ۱) عید میلاد فرض (واجب) ہے، سنت ہے یا مستحب؟
    ۲) جو جشن میلاد نہیں مناتا، اس کے بارے میں کیا حکم ہے؟
    ۳) اللہ کے رسولؐ، صحابہ کرامؓ، تابعین عظامؒ، ائمہ کرام نے یہ جشن کیوں نہ منایا؟ (ضرورت نہ سمجھی یا کوئی رکاوٹ تھی یاسستی اور لاپرواہی کی یا خلافِ شرع سمجھا یا علم نہ تھا یا ترغیب نہیں دی گئی، یا دل حب ِرسول سے خالی تھا ؟ نعوذ باللہ)
    ۴) گذشتہ چودہ صدیوں میں صحابہ و تابعین سمیت جن مسلمانوں نے یہ جشن نہیں منایا، ان کے بارے میں کیا حکم ہے؟
    ۵) بارہ ربیع الاول یوم وفات بھی ہے جہاں پیدائش اور وفات (یعنی خوشی اور غم) جمع ہوجائیں، وہاں خوشی کو ترجیح دی جاتی ہے یا غم کو؟
    ۶) یومِ ولادت کی خوشی منانا ضروری ہے تو یومِ وفات کا رنج و غم منانا کیوں ضروری نہیں؟ جبکہ بقولِ دونوں کی تاریخ بھی ایک ہی ہے؟
    ۷) اگر آنحضرتؐ کے یومِ ولادت کی خوشی میں جلوس نکالنا جائز ہے تو شیعوں کا اہل بیت کے رنج و غم میں ماتم نکالنا کیوں جائز نہیں؟
    ۸) اللہ کے رسولؐ نے دو عیدیں مقرر فرمائی تھیں مگر یہ تیسری 'عید' کہاں سے آئی؟
    ۹) اگر یہ عید ہے تو اس دن اللہ کے رسولؐ روزہ کیوں رکھتے تھے؟ عید کے روز تو روزہ رکھنا حرام ہے؟
    ۱۰) اگر یہ عید ہے تو باقی دو عیدوں کی طرح اس روز نمازِ عید کا اہتمام کیوں نہیں کیاجاتا؟

  • #2
    Re: عیدمیلاد منانے والوں سے چند سوالات!



    ان سوالات کا جواب دینے کے لیے قیامت تک کا وقت ہے

    Comment


    • #3
      Re: عیدمیلاد منانے والوں سے چند سوالات!

      -***********

      Comment


      • #4
        Re: عیدمیلاد منانے والوں سے چند سوالات!

        عیدمیلاد منانے والوں سے چند سوالات!
        [RIGHT]
        کنڈا ڈال کر چوری کی بجلی سے روڈ سجانا کونسا عشق ہے ؟؟؟
        نقلی کعبہ بنا کر اسکا طواف کرنا کونسا اسلام ہے ؟؟؟
        کھانا پکاؤ اور خود ہی کھا جاؤ اور غریبوں کو بھول جاؤ یہ کونسا انصاف ہے ؟؟؟
        ٹرک پہ بڑے بڑے لاؤڈ اسپیکر سے شور مچانا کونسی سنّت ہے ؟؟؟
        جلوس نکال کر ٹریفک جام کر دینا کونسا اخلاق ہے ؟؟؟
        جو یہ سب کام نہ کرے اسکو کافر کہنا یہ کہاں لکھا ہے ؟؟؟
        یہ کوئی چودہ اگست ہے کیا کے مناؤ اور پھر ٹھنڈے پڑ جاؤ ؟؟؟
        نبی صلی الله علیھ وسلّم کا دن منانے سے زیادہ نبی صلی الله علیھ وسلّم کے حکموں پر چلنا ضروری ہے !!!



        نبی صلی الله علیھ وسلم کی وفات کےغم پر پیدائش کی خوشی کو ترجیح دینے والے حضرات کیا اس بات کا جواب دے سکتے ہیں کے جب ان کے گھر کا کوئی فرد یا کوئی عزیز فوت ہوجاتا ہے تو اسکا سوئم ،دسواں ، بیسواں،چالیسواں اور ہر سال برسی کا اہتمام کیوں کرتے ہیں ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟ اگر چہ یہ تمام رسمیں بدعت ہیں... لیکن نبی صلی اللھ علیھ وسلم کے یوم وفات پر خوشیاں منانے کا اہتمام کیوں ؟؟؟
        اگر آپ یہ دلیل پیش کرتے ہیں کے اسلام میں سوگ صرف ٣ دن کا ہے اس لئے وفات کے غم پر پیدائش کی خوشی کو اہمیت حاصل ہے تو یہ دلیل تو خود آپکے عمل کے خلاف جاتی ہے کیوں کہ آپ اپنے عزیزوں کی وفات پر تو ٣ دن کے سوگ پر اکتفا کرنے کے بجاۓ انکا سوئم ،دسواں ،بیسواں،چالیسواں اور ہر سال برسی کا اہتمام کرکے ٣ دن سے زیادہ سوگ کی ممانعت کے حکم کی خلاف ورزی کیوں کرتے ہیں ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟ اگر آپ نبی صلی الله علیھ وسلم کی وفات پر غم نہیں منا سکتے تو کم از کم انکی وفات پر جشن بھی مت منایں... الله ہم سب کو صرف اسی دین پر عمل کرنے کی توفیق دے جو محمد صلی الله علیھ وسلم پر نازل ہوا تھا ..... آمین


        کیا بارہ ربیع الاول عید کا دں ہے ؟؟؟؟ کچھ لوگ یہ دلیل پیش کرتے ہیں کے بخاری شریف میں جمعہ کے دن کو بھی عید کا دن کہا گیا ہے (بخاری جلد : 1 صفحہ : ٢٥ )
        سال میں ٥٢ عیدیں ہوسکتی ہیں تو بارہ ربیع النور کو عید کیوں نہیں ہو سکتی ؟؟؟؟؟؟؟؟
        تو ہم انتہائی ادب سے ان کی خدمت میں یہ عرض کرتے ہیں کے جناب جس طرح جمعہ کو عید والی حدیث کو بخاری سے ثابت کیا ہے بلکل اسی طرح ہمارے ان حضرات کو چاہئے کے ١٢ وفات / بارہ ربیع الاول کو بھی احادیث سے عید کا دن ثابت کریں ...
        جمعہ کو میرے نبی صلی اللھ علیھ وسلّم نے اس لئے عید کہا ہے کے اس دن کے کچھ آداب ہیں غسل کرنا ، خوشبو لگانا ، خطبہ جمعہ سننا اور جمعہ کی نماز ادا کرنا اس مناسبت نبی صلی اللھ علیھ وسلّم نے جمعہ کو عید کے دن سے تشبیہ دی ہے دی ہے... آپ کو کس نے اختیار دیا ہے کے اپنی مرضی سے کسی دن کو عید کا نام دیں اور پھر اسکی فضیلتیں بیان کریں اور اس بدعت کو نہ منانے والوں کو کافر کہیں ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟ یہ دین میں اضافہ نہیں تو پھر کیا ہے ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟ صحابہ کرام رضی الله عنھ نے تو اس دن عید نہیں منائی تو ان کو کیا کہیں گے آپ ؟؟؟؟
        دو اپنے دعوے کی کوئی دلیل اگر تم سچے ہو

        اگرعید میلاد منانا اسلام میں ہوتا تو صحابہ کرام اس عمل سے پیچھے نہ رہتے. یہ بدعت ہے جو اسلام کی تکمیل کے ٦٠٠ سال بعد وجود میں آئ ہے,اسلام سے اسکا کوئی تعلق نہیں ہے.جو یہ سمجھتا ہے کے نعوزباللہ رسول الله صلّی الله علیھ وسلّم نے دین اسلام کو صحیح طرح ہم تک نہیں پہنچایا وہ شوق سے عید میلاد مناۓ ہمیں کوئی اعتراض نہیں.ایسا شخص بدعت کا مرتکب ہے اور ہر بدعت گمراہی ہے اور ہر گمراہی جہنم میں لے جانے والی ہے
        [
        /RIGHT]
        http://www.islamghar.blogspot.com/

        Comment

        Working...
        X