Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

کیا خاوند اپنی فوت شدہ بیوی کو غسل دے سکتا ہ&#

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • کیا خاوند اپنی فوت شدہ بیوی کو غسل دے سکتا ہ&#

    کیا خاوند اپنی فوت شدہ بیوی کو غسل دے سکتا ہے ؟ کتاب و سنت میں اس کے متعلق کیا حکم ہے ، راہنمائی فرمائیں ۔ ( ۔ ی )
    مسند امام احمد ص 228 ج 6 )


    رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مذکورہ بالا ارشاد گرامی سے معلوم ہوا کہ خاوند اپنی مرنے والی بیوی کو غسل دے سکتا ہے ۔ اس میں شرعاً کوئی قباحت نہیں ہے ، سیدنا حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے اپنی بیوی حضرت اسماءبنت عمیس رضی اللہ عنہا کو خود غسل دیا تھا جیسا کہ احادیث میں اس کی صراحت ہے ۔
    ( بیہقی ص 397 ج 4 )


    حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو وصیت کی تھی کہ جب میں فوت ہو جاؤں تو آپ نے مجھے غسل دینا ہے ۔ ( دارقطنی ص 77 ج 7 )


    چنانچہ اس وصیت پر عمل کرتے ہوئے حضرت علی رضی اللہ عنہ نے خود حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کو غسل دیا تھا ۔ ( بیہقی ص 396 ج 3 ابن ماجہ : الجنائز : 1464 )


    درج بالا سے صراحت کے ساتھ معلوم ہوا کہ مرنے کے بعد بیوی ، خاوند کیلئے اور خاوند اپنی بیوی کیلئے اجنبی نہیں ہو جاتے کہ وہ ایک دوسرے کا چہرہ نہیں دیکھ سکتے یا بوقت ضرورت ایک دوسرے کو غسل نہیں دے سکتے ، شرعی طور پر مرنے کے بعد بیوی کو اس کا خاوند غسل دے سکتا ہے ، اس طرح بیوی ، اپنے فوت شدہ شوہر کو غسل دی سکتی ہے ، بشرطیکہ اس کی ضرورت ہو اور وہاں کوئی دوسرا غسل دینے والا نہ ہو ۔

  • #2
    Re: کیا خاوند اپنی فوت شدہ بیوی کو غسل دے سکتا &#172

    السلامُ علیکم
    الحمدُللہ کہ اس بارے میں مجھے معلوم ہے لیکن میں نے جہاں سےیہ معلومات حاصل کی تھیں وہاں پر ساتھ ہی یہ بھی تحریر تھا کہ جو غسل دے اُس کے ہاتھ پر "دستانہ"ہونا چاہئے "چاہے اسی کفن کے کپڑے کا ہو یا کسی دوسرے صاف کپڑے کا ۔
    مہربانی فرما کر اس کی وضاحت کر دیں کہ آیا یہ درست ہے یا غلط؟؟
    :star1:

    Comment

    Working...
    X