Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

Al-'Imran Surah No.3

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • Al-'Imran Surah No.3

    سورہ اٰلِ عِمران ۔ ١ تا ٧


    سورہ اٰلِ عِمران مدنی سورہ ہے اس میں ٢٠٠ آیات اور ٢٠ رکوع ہیں۔


    اللہ کے نام سے جو بے حد مہربان نہایت رحم والا ہے ۔

    ١۔ الم

    ٢۔ اللہ اس کے سوا کوئی معبود نہیں زندہ ہے سب کا تھامنے والا ۔

    ٣۔ اتاری تجھ پر کتاب سچی تصدیق کرتی ہے اگلی کتابوں کی اور اتارا توریت اور انجیل کو ۔

    ٤۔ اس کتاب سے پہلے ہدایت کے لئے لوگوں کی اور اتارے فیصلے ، بے شک جو منکر ہوئے اللہ کی آیتوں سے ان کے واسطے سخت عذاب ہے ، اور اللہ زبردست ہے بدلہ لینے والا ۔

    ٥۔ بے شک اللہ پر چھپی نہیں کوئی چیز زمین میں اور نہ آسمان میں ۔

    ٦۔ وہی تمہارا نقشہ بناتا ہے ماں کے پیٹ میں جس طرح چاہے ، کسی کی بندگی نہیں اس کے سوا زبردست ہے حکمت والا ۔

    ٧۔ وہی ہے جس نے اتاری تجھ پر کتاب اس میں بعض آیتیں ہیں محکم یعنی ان کے معنی واضع ہیں وہ اصل ہیں کتاب کی اور دوسری ہیں مشابہ یعنی جن کے معنیٰ معلوم یا معین نہیں ، سو جن کے دلوں میں کجی ہے وہ پیروی کرتے ہیں متشابہات کی گمراہی پھیلانے کی غرض سے اور مطلب معلوم کرنے کی وجہ سے ، اور ان کا مطلب کوئی نہیں جانتا سوا اللہ کے ، اور مظبوط علم والے کہتے ہیں ہم اس پر یقین لائے سب ہمارے رب کی طرف سے اتری ہیں ، اور سمجھانے سے وہی سمجھتے ہیں جن کو عقل ہے ۔


    My blog

  • #2
    Re: سورہ اٰلِ عِمران

    Jazak Allah kher :)
    Allah

    Comment


    • #3
      Re: Soorah Aal-e-Imran

      jazak ALLAH pardese bhia aap ny bohat khoob tafseer naqal ki likin kaya hi acha ho k aap sath main tafseer ka hawala bhi dediya kareen is se do fayde hongy aik to aap ki naqal karda atfseer ki haqaniat ka pata chaly ga aur dosry aam log bhi us tafseer ko khud ghar main bhi par sakeen gy. baqi aap ki naqal karda tafseer main bohat khobsurat aqli aur naqli dalail hain bilkhsos aayat mutashabehaat aut aur mohakamaat k bary main maloomat achi hain ....w/slaam aaabi
      ساقیا ہور پلا ہور پلا ہور پلا

      Comment


      • #4
        Re: Soorah Aal-e-Imran

        Jazak ALLAH

        Comment


        • #5
          Re: Soorah Aal-e-Imran

          جزاک اللہ خیر
          بہت شکریہ آپ سب کا
          محترم موڈیریٹر ، ایڈمن صاحب اردو میں ٹائٹل نظر نہ آنے کی صورت میں شائد آپ میں سے کسی نے سورہ کے ٹائٹل کو انگلش میں لکھ دیا ہے۔برائے مہربانی اگر آپ اسے سہی لکھ دیں تو میں مشکور ہوں گا۔
          دونوں میں سے کوئی ٹائٹل دے دیں۔


          Al-'Imran Surah No.3

          or

          Surah 3. The Family Of 'Imran
          My blog

          Comment


          • #6
            Re: Al-'Imran Surah No.3

            Done :)
            Allah

            Comment


            • #7
              Re: Al-'Imran Surah No.3

              :jazak: :rose
              u can't gain RESPECT by choice nor by requesting it... it is earned through your words & actions."

              :pr:

              Comment


              • #8
                Re: Al-'Imran Surah No.3

                سورہ اٰلِ عِمران ۔ ٨ تا ١٢


                اللہ کے نام سے جو بے حد مہربان نہایت رحم والا ہے ۔


                ترجمہ ۔
                ---------
                ٨۔ اے رب نہ پھیر ہمارے دلوں کو جب تو ہم کو ہدایت کر چکا اور عنایت کر ہم کو اپنے پاس سے رحمت ، تو ہی سب کچھ دینے والا ہے ۔

                ٩۔ اے رب تو جمع کرنے والا ہے لوگوں کو ایک دن جس میں کچھ شبہ نہیں ، بے شک اللہ خلاف نہیں کرتا اپنا وعدہ ۔

                ١٠۔ بے شک جو لوگ کافر ہیں ہر گز کام نہ آویں گے ان کو ان کے مال اور نہ ان کی اولاد اللہ کے سامنے کچھ ، اور وہی ہیں ایندھن دوزخ کے ۔

                ١١۔ جیسے دستور فرعون والوں کا اور جو ان سے پہلے تھے ، جھٹلایا انہوں نے ہماری آیتوں کو ، پھر پکڑا ان کو اللہ نے ان کے گناہوں پر ، اور اللہ کا عذاب سخت ہے ۔

                ١٢۔ کہہ دے کافروں کو کہ اب تم مغلوب ہو گے اور ہانکے جاؤ گے دوزخ کی طرف ، اور کیا برا ٹھکانا ہے ۔
                My blog

                Comment


                • #9
                  Re: Al-'Imran Surah No.3

                  Jazak ALLAH bhai

                  Comment


                  • #10
                    Re: Al-'Imran Surah No.3

                    سورہ اٰلِ عِمران ۔ ١٣ تا ١٥
                    اللہ کے نام سے جو بے حد مہربان نہایت رحم والا ہے ۔

                    ترجمہ ۔

                    ١٣۔ ابھی گذر چکا ہے تمہارے سامنے ایک نمونہ دو فوجوں میں جن میں مقابلہ ہوا ، ایک فوج ہے کہ لڑتی ہے اللہ کی راہ میں اور دوسری فوج کافروں کی ہے دیکھتے ہیں یہ ان کو اپنے سے دوچند صریح آنکھوں سے ، اور اللہ زور دیتا ہے اپنی مدد کا جس کو چاہے ، بے شک اسی میں عبرت ہے دیکھنے والوں کو ۔

                    ١٤۔ فریضتہ کیا ہے لوگوں کو مرغوب چیزوں کی محبت نے جیسے عورتیں اور بیٹے اور خزانے جمع کئے ہوئے سونے اور چاندی کے اور گھوڑے نشان لگائے ہوئے اور مویشی اور کھیتی ، یہ فائدہ اٹھانا ہے دنیا کی زندگی میں ، اور اللہ کے پاس ہے اچھا ٹھکانا ۔

                    ١٥۔ کہہ دے کیا بتاؤں میں تم کو اس سے بہتر ، پرہیزگاروں کے لئے اپنے رب کے ہاں باغ ہیں جن کے نیچے جاری ہیں نہریں ہمیشہ رہیں گے ان میں اور عورتیں ہیں ستھری اور رضامندی اللہ کی ، اور اللہ کی نگاہ میں ہیں بندے ۔
                    My blog

                    Comment


                    • #11
                      Re: Al-'Imran Surah No.3

                      Jazak Allah kher :rose
                      Allah

                      Comment


                      • #12
                        Re: Al-'Imran Surah No.3

                        سورہ اٰلِ عِمران ۔ ١٦ تا ١٩



                        اللہ کے نام سے جو بے حد مہربان نہایت رحم والا ہے ۔

                        ترجمہ ۔
                        ١٦۔ وہ جو کہتے ہیں اے رب ہمارے ہم ایمان لائے ہیں سو بخش دے ہم کو گناہ ہمارے اور بچا ہم کو دوزخ کے عذاب سے ۔

                        ١٧۔ وہ صبر کرنے والے ہیں اور سچے اور حکم بجا لانے والے اور خرچ کرنے والے اور گناہ بخشوانے والے پچھلی رات میں ۔

                        ١٨۔ اللہ نے گواہی دی کہ کسی کی بندگی نہیں اس کے سوا ، اور فرشتوں نے اور علم والوں نے بھی وہی حاکم انصاف کا ہے ، کسی کی بندگی نہیں سوا اس کے زبردست حکمت والا ۔

                        ١٩۔ بے شک دین جو ہے اللہ کے ہاں اسلام ہی ہے ( سو یہی مسلمانی حکمبرداری ) ، اور مخالف نہیں ہوئے کتاب والے مگر جب ان کو معلوم ہو چکا آپس کی ضد اور حسد سے ، اور جو کوئی انکار کرے اللہ کے حکموں کا تو اللہ جلدی حساب لینے والا ہے۔
                        My blog

                        Comment

                        Working...
                        X