Announcement
Collapse
No announcement yet.
Unconfigured Ad Widget
Collapse
خود ساختہ زنجیریں
Collapse
X
-
Re: خود ساختہ زنجیریں
Originally posted by S.A.Z View Postالسلامُ علیکم ورحمتہ اللہ
بانیاز بھائی آپ کی چشم کشا تحریر سطر بہ سطر پڑھی آپ کی کاوش بجا لیکن۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہم نہ سدھرے تھے نہ سدھریں گے
وعلیکم اسلام ساز بھائ
بہت شکریہ کہ آپ نے میری تحریر کے لیے وقت نکالا
کوشش کرنا تو میرا کام ساتھ یہ درخواست بھی کہ
بھائی سدھر جاؤ
Comment
-
Re: خود ساختہ زنجیریں
baniazkhan
بھائی بانیاز صاحب
ایک بےحد مثبت اور تعمیری نکتہ نظر اور پیغام کی حامل خوبصورت تحریر جس میں اپکا خلوص آپکی محبت پیش پیش ہے اللہ اس محنت و کاوش کو انتہائی قبول فرمائے ،اور ہم تمام پڑھنے والوں کو عملی طور پر بہرہ ور فرمائے
آپکے لئے ڈھیروں داد اور مبارکباد پیش ہے
نیازمند
اسماعیل اعجاز خیالLast edited by Ismail Ajaz; 19 September 2011, 11:49.Ismail Ajaz (Khayaal)
muHabbatoN se muHabbat sameTne waalaa
Khayaal aap kee maiHfil meN aaj phir aayaa
Comment
-
Re: خود ساختہ زنجیریں
Originally posted by Ismail Ajaz View Postبھائی بانیاز صاحب
ایک بےحد مثبت اور تعمیری نکتہ نظر اور پیغام کی حامل خوبصورت تحریر جس میں اپکا خلوص آپکی محبت پیش پیش ہے اللہ اس محنت و کاوش کو انتہائی قبول فرمائے ،اور ہم تمام پڑھنے والوں کو عملی طور پر بہرہ ور فرمائے
آپکے لئے ڈھیروں داد اور مبارکباد پیش ہے
نیازمند
اسماعیل اعجاز خیال
بہت شکریہ سر جی آپ کی حوصلہ افزائی اور دعاؤں کے لیے
میں تو بہت کم علم انسان ہوں پر جب آپ جیسے اہل علم حضرات
میری پیش کردہ باتوں سے اتفاق کرتے ہیں تو بہت خوشی ہوتی ہے
آپ کی ذرہ نوازی کا بہت بہت شکریہ
Comment
-
Re: خود ساختہ زنجیریں
waalikum asslam
aap ne apnay faraz ko ehsan tareeqay se nibhaya iss k liye Allah aapko jaza de.aapki tehreer k sath aapka ''note'' aur ''choti c baat'' b achi lagi.. be blessedشاہ حسین جیہناں سچ پچھاتا' کامل عِشق تیہناں دا جاتا
Comment
-
Re: خود ساختہ زنجیریں
Originally posted by saraah View Postwaalikum asslam
aap ne apnay faraz ko ehsan tareeqay se nibhaya iss k liye Allah aapko jaza de.aapki tehreer k sath aapka ''note'' aur ''choti c baat'' b achi lagi.. be blessed
Comment
-
Re: خود ساختہ زنجیریں
:rose
ریت سے بت نہ بنا اے مرے اچھے فنکار
اسلام علکیم
محترم بانیاز خان۔۔۔آپ کی تحریر پڑھی ۔۔ ایک سے موضوع وہی الفاظ وہی لاھاصل
بحثیں۔۔تو برادرم فن میں کامیاب ہونے کے لیے ضروری ہے کہ دماغ میں جبلی صلاحیتوں
کے علاوہ ہنگامہ پرور جذبات بھی موجزن ہوں صبر آزما مصائب اور وسیع تر مطالعہ
بھی ہو یہی چیزیں تحریر میں پختگی لاتی ہیں ۔۔ان کے بغیر لکھنا محض قلم گھسیٹنا ہی کہلاتا۔۔
اور باقی پوسٹ کے مضمون کا لب لباب فرقہ واریت کے گرد گھومتا ہے تو محترم آپ کو پوائینٹ
اف ویو بھی وہی جیسا کہ ہر اہل مذبب(بشمول فرقہ) خود کو راستی اور دوسروں کو گمراہ
خیال کرتا ہے ( جیسا کے آپ نے تحریر کے شروع میں واقعہ مذکور کیا جس کے تحت اپ راستی
اور اپ کے دوست گمراہ ہیں )۔۔اسی سوچ سے تعصب،منافرت اور مذببی جنون کو تقویت
ہوتی ہےایک ہی مذہب کے مختلف فرقے معمولی اختلافات کی بنا پر ایک دوسرے کے گلے
کاٹنے پر مستعد ہوجاتے ہیں تاریخ عالم کے اوراق شاہد ہیں کہ تعصب بئجا اور مذہبی
جنون کی تسکین کے لیے بے دریغ خون بہایا گیا۔۔۔فی زمانہ ہم میں سے ہر کوئی خود اپنی
ذات کو خیر و شر اور حق و صداقت کا معیار سمجھنے لگا ہے ہماری نگاہوں میں تمام معروضی
معیار باطل ہو کر رہ گئے ہیں خیر وہی ہے جسے میں خیر سمجھوں اور شر وہی ہے جسے
میں شر سمجھوں۔۔سو ہمارے معاشرے میں جتنے افراد اتنے ہی خیر و شر کے معیار بھی ہیں
جتنے معیار ہیں اس دور کے سب ہتھر ہیں
جتنے افکار ہیں اس دور کے سب پتھر ہیں
میرا الہام، ترا ذہن رسا بھی پتھر
اس زمانے میں تو ہر فن کا نشاں پتھر
ہاتھ پتھر ہیں تیرے،میری زبان پتھر ہے
ریت سے بت نہ بنا اے مرے اچھے فنکار
خوش رہیں
عامر احمد خان۔۔۔۔:(
Comment
-
Re: خود ساختہ زنجیریں
جناب ڈاکٹر صاحب
آپ نے جو میری پوسٹ پر جو ریمارکس پیش کیے ہیں تقریبن سب ہے میری سمجھ سے بالا تر ہیں لیکن دو باتیں جن کی ہوسکے تو وضاحت کردیجیے
ایک جگہ آپ نے کہا کہ
مضمون کا لب لباب فرقہ واریت کے گرد گھومتا ہے
یہ بات تو میرے لیے بڑی افسوس کن ہے کیا آپ بتانا پسند کریں گے کہ میری پوسٹ سے کس فرقے کی حوصلہ افزائی ہورہی ہے ہاں اگر میری پوسٹ سے ہر قسم کے فرقے کی حوصلہ شکنی ہورہی ہے تو
یہ بات میرے لیے بری نہیں اچھی ہے کیوں وہ اس لیے کے قرآن کے مطابق ہے
دوسری بات جو آپ نے پیش کی ہے
خود کو راست پہ سمجھنا اور دوسروں کو گمراہ
یہ بات بھی سمجھ نہیں آتا کہ میری تحریر میں آپ کو کہاں سے مل گئی
اگر کھلے الفاظ میں وضاحت کردی جائے تو بہتر ہوگا
مجھے حقیقت میں خوشی ہوتی ہے اگر کوئی مجھے میری غلطی اور خامیوں سے آگاہ کرے
Comment
-
Re: خود ساختہ زنجیریں
السلامُ علیکم
بانیاز بھائی جہاں تک میں سمجھ سکا ہوں لکیر الدین بھائی نے ہمارے معاشرے کے عام چلن کی بات کی ہے وہ خاص طور پر آپ کی تحریر میں خرابیاں تلاش کر کے اپ کو تنقید نا نشانہ نہیں بنا رہے
مزید جہاں تک میرا خیال ہے ہمارا پورا معاشرہ""تقریباً"" انہی باتوں میں الجھا ہوا ہے کہ صرف اور صرف میں درست ہوں باقی سب غلط
تو لکیر الدین بھائی نے اُسی جانب اشارہ کیا ہے
باقی وضاحت کا حق لکیر الدین بھائی کے پاس محفوظ ہے وہی آپ کے نقاط پر مفصل تبصرہ کر سکیں گے
اگر آپ کو یا لکیر الدین بھائی کو میری مداخلت بری لگی ہوتو میں تہہ دل سے معزرت خواہ ہوں
خیر اندیش:star1:
Comment
-
Re: خود ساختہ زنجیریں
Originally posted by S.A.Z View Postالسلامُ علیکم
بانیاز بھائی جہاں تک میں سمجھ سکا ہوں لکیر الدین بھائی نے ہمارے معاشرے کے عام چلن کی بات کی ہے وہ خاص طور پر آپ کی تحریر میں خرابیاں تلاش کر کے اپ کو تنقید نا نشانہ نہیں بنا رہے
مزید جہاں تک میرا خیال ہے ہمارا پورا معاشرہ""تقریباً"" انہی باتوں میں الجھا ہوا ہے کہ صرف اور صرف میں درست ہوں باقی سب غلط
تو لکیر الدین بھائی نے اُسی جانب اشارہ کیا ہے
باقی وضاحت کا حق لکیر الدین بھائی کے پاس محفوظ ہے وہی آپ کے نقاط پر مفصل تبصرہ کر سکیں گے
اگر آپ کو یا لکیر الدین بھائی کو میری مداخلت بری لگی ہوتو میں تہہ دل سے معزرت خواہ ہوں
خیر اندیش
نہیں جناب ساز بھائی مجھے تو آپ کی مداخلت پر کوئی اعتراض نہیں ہے بلکہ میں آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ آپ نے اپنی رائے سے نوازا
ڈاکٹر صاحب کے حوالے سے جو بات آپ نے پیش کی ہے وہ بات تو بلکل وہی ہے جو میں خود کہتا ہوں
میں نے ان سے صرف دو باتوں کی وضاحت چاہی ہے اور باقی ان کی پوسٹ میری سمجھ سے بالا تر ہے وہ اگر وضاحت سے بیاں کردیں گے تو نوازش ہوگی
میں نے جب سے قرآن کی تعلیم کو سمجھا ہے ہمیشہ فرقہ واریت کے خلاف جنگ ہی کی ہے پر مجھے ایسا لگا کہ وہ یہ کہہ رہے ہیں کہ میری پوسٹ سے فرقہ واریت کو فروغ مل رہا ہے اگر واقعی میری پوسٹ سے ایسا تاثر قائم ہوتا ہے تو یہ میرے لیے شرمناک بات ہے میں خود جس بات کا دعویدار ہوں اس کے خلاف بات کیسے کروں.
Comment
-
Re: خود ساختہ زنجیریں
Baniaz
Tumhari tehreer tumhari achi sooch ki nishandhi kerti he is liye mein tumhari sooch per koi aitraaz nahi karon ga jese Khajjal Saeein ne kiye. Lekin kuch baatein kuch masail aisay hotay hein jin per aankhein band kerna bhi zulm ki masdaak he. Yeh aisa masla he ke tum ne aik achi logic se apne dono dooston ke logic ko counter ker k unhein kail kerne ki kooshish ki, lekin tumhari logic ko bhi kuch mazeed logic se counter ker ke nateeja kuch aur akhz kia ja sakta he.
Choonke hamein tafarqay mein nahi bat'na is liye mein bhi apni logic ko apne tak he mehdood kerta hoon.:thmbup:
Comment
-
Re: خود ساختہ زنجیریں
@ Baniaz
محترم بانیاز
اپنی پوسٹ کا پہلا پیراگراف میں نے آپ کے انداز تحریر پہ لکھا کہ مطالعہ
وسیع کریں جس سے تحریر میں پختگی پیدا ہو۔۔۔آپ اچھا لکھتے لیکن یکسانیت
کی وجہ سے اکثر اوقات اکتاہٹ طاری ہو جاتی۔ تحریر رسمی اور روایتی فن پارہ کے
بجائے فضاعت و بلاغت علوم بیان و بدیع کی نزاکتیں لفظی و معنوی رعایات
علوم فلسفہ و نفسیات و تصوف سے پر گو ہی اچھی لگتی۔۔میں خود ایک لکھاری
اور صاحب تصنیف سو میں مضمون سے ہٹ کت طرز تحریر پر بھی سفاکانہ قسم
تنقید کر دیتا۔۔جس کا مطلب آپ کو دل دکھانا یا تذلیل نہیں ہے
دوسرے پیراگراف میں میں نے کہا کہ آپ نے جو تحریر لکھی اس کا پلاٹ یا مرکزی خیال
فرقہ واریت ہے میں نے اپ کو فرقہ پسند نہیں کہا۔۔ دوسرے مذہبی اخلاق کے ایک منفی پہلو کی
نشاندہی کی کہ ہر اہل مذہب خود کو راستی اور دوسروں کو گمراہ خیال کرتا ۔۔تو آپ کے خیال میں
ایسا نہیں ہے؟ اپ کی تحریر میں تین کردار ایک آپ اور دو آپ کے دوست تو آپ کا کیا
خیال دونوں دوستوں کے ذہن کے کسی گوشے میں بھی اپنے عقائد کے خلاف کو شک و شعبہ ہو گا قطعا نہیں وہ اپنے تئیں خود کو پکا مشترع مسلمان سمجھتے ہوں گے جن کی زندگی قران اور
حدیث کے سانچے میں ڈھلی وہ بھی اپ کی طرح قران اور حدیث سے کہیں آیات اپنے
حق میں لے آئے گے۔۔ اور بالکل یہی صورت حال اپ کی طرف ہے آپ سمجھتے میرے دوست
غلط مسائل میں الکجھے میں بالکل حق پر ہوں میرا حامی خدا ہے میرے پاس قران کی تعلیمات
ہیں۔۔لیکن اگر اپ کےب دوستوں سے اپ کے بارے میں استسفار کیا جائے تو ان کی اپ کے بارے
میں وہی رائے ہو گی جو اپ کی ان کے بارے میں ۔۔
برادر یہ محض اپ کو سمجھانے کی خاطر مثال دی اور خود مجھے بے طرھ شرمندگی ہو رہی کے
بجائے فلسفہ جھاڑ کے بدمزگی پیدا کرنے کے بجائے عام فہم رئپلائی کرتا
خوش رہیں
عامر اے خان:(
Comment
Comment