جہیز لینا بھیک مانگنے کے برابر کیسے؟
Announcement
Collapse
No announcement yet.
Unconfigured Ad Widget
Collapse
جہیز ۔۔۔۔۔۔ ایک مہذب بھیک
Collapse
X
-
Re: جہیز ۔۔۔۔۔۔ ایک مہذب بھیک
)۔خود کو ذلیل کرنا : : 2۔ آہ و زاری Lamenting نہ کرے ۔
جس طرح بھکاری کئی جھوٹے سچے بہانے بنا کر آہ و زاری کرتا ہے اُسیطرح کئی لڑکوں کے ماں باپ کو ہم نے دیکھا کہ جتنا وہ اپنی بیٹیوں کی شادی پر خرچ کر چکے ہیں وہ پورے کا پورا بیٹے کی شادی کر کے وصول بھی کرنا چاہتے ہیں۔کئی لڑکے ایسے ہوتے ہیں جو اس لین دین کی رسم کے خلاف ہیں لیکن ان کے مانباپ اور بزرگ ان کو یہ کہہ کر ہتھیار ڈالنے پر مجبور کرڈالتے ہیں کہ ان کے ماں باپ نے کن کن مشکلوں سے انہیں پڑھایا لکھایا ہے وغیرہ۔ یہ تمام آہ وزاری کی صورتیں ہیں۔ہے الف و لیلہ سی زندگی درپیش
سو جاگتی ہوئی ، اک شہر زاد ہے دل میں
-
Re: جہیز ۔۔۔۔۔۔ ایک مہذب بھیک
بے برکت نکاح
فرمایا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم) نے
اعظم النكاح برکه ايسر مئونه
سب سے بابرکت نکاح وہ ہے جو نہایت آسانی اور بغیر تکلف کے انجام پائے۔
اس حدیث پر اگر الٹا عمل کیا جائے اور ایسا نکاح کیا جائے جو خود کیلئے بھی اور دوسروں کیلئے بھی مشکل بن جائے تو ایسے نکاح سے برکت اٹھالی جاتی ہے۔ وہ بزرگ جواسراف سے بھرپور نکاح کی تقریبات میں شرکت کرتے ہیں ، اور برکت کی دعائیں دے کر جاتے ہیں کاش وہ برکت کے معنی بھی سمجھائیں۔ ۔
Last edited by Jamil Akhter; 7 July 2011, 19:09.ہے الف و لیلہ سی زندگی درپیش
سو جاگتی ہوئی ، اک شہر زاد ہے دل میں
Comment
Comment