Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

Please Aabi-bhai kuch batyin

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • Please Aabi-bhai kuch batyin

    اسلام و علیکم آبی بھائ کیسے ہیں..مجھے آپ سے ضروری بات پوچھنی ہے ۔۔پلیز ضرور بتائ گا میں بہت پریشان ہوں اصل میں بات بتانے سے پہلے آپ کو بتا دوں میرے والدین کا انتقال ہوچکا ہے جب میں کافی چھوٹا تھا۔اچھا تو مسئلہ یہ ہے کہ دو دن پہلے مجھے خواب آیا کے میں ورزش کررہا ہوں اور میری مام پاس کھڑی ہیں اچھا میں نے زیادہ اہم نہیں جانا پہر کل خواب آیا میرے ڈیڈ بیگ پیک کررہے ہیں وھ اکثر بسنس ٹرپ پہ رہتے تھے میں ڈر تو گیا یہ سب فوت ہوئے سب مجھے کیوں دکھ رہے ہیں آبی بھائ آج تو کے خواب کی تو حد ہوگئ میں کسی صحرا میں کھڑا ہوں کچھ لوگ آکے کہتے ہیں جنتالبقیع کا پانی چالیس گنا صاف ہے عام پانی سے دوسرا صاف پانی عام پانی سے دوگنا صاف ہے وہ تو میں غور کیا جنتالبقیع تو قبرستان کا نام ہے اللہ مجھے معاف فرمائیں۔مجھے آپ بتائں میری جان کو خطرہ تو نہیں یہ کسی قسم کے اشارے تو نیہں مججھے بہت ڈر لگ رہا ہے آپ کا بھائ جمیل
    ہے الف و لیلہ سی زندگی درپیش
    سو جاگتی ہوئی ، اک شہر زاد ہے دل میں

  • #2
    Re: Please Aabi-bhai kuch batyin

    آبی بھائ سلام مجھے ایک غلطی ہوئ وہ صحرا کی طرح کم شائد میدان کی طرح تھا اور اسی 80 گنا کہا تھا عام پانی سے اچھا اللہ حافظ
    ہے الف و لیلہ سی زندگی درپیش
    سو جاگتی ہوئی ، اک شہر زاد ہے دل میں

    Comment


    • #3
      Re: Please Aabi-bhai kuch batyin

      اسلام علیکم جمیل بھائی !
      سب سے پہلے تو آپکے والدین کا سن کر بہت افسوس ہوا انا للہ وانا الیہ راجعون اللہ پاک آپکے والدین کو جنت الفردوس میں اعلٰی مقام عطا فرمائے آمین ۔
      اسکے بعد عرض کردوں کہ خوابوں کی تعبیر ایک باقاعدہ علم ہے جو کہ اللہ پاک نے انبیاء و صالحین کو عطا کیا ہوتا ہے انبیاء میں اس سلسلے میں حضرت یوسف علیہ السلام بہت مشھور ہیں جبکہ صلحاء میں سے کتاب تعبیر الرویاء کہ مصنف امام ابن سیریں بہت مشھور ہیں جہاں تک میری بات ہے تو مجھے ہرگز خوابوں کی تعبیر کا علم نہیں ہے بحرحال اپنے ذاتی تجربات و مشاہدات کی بنا پر اتنا ضرور عرض کرسکتا ہوں کہ آپکو جو بھی خواب نظر آئیں ہیں ان میں خیر ہے آپکو ڈرنے یا گبھرانے کی کوئی ضرورت نہیں اور نہ ہی جان کا کوئی خطرہ ہے مجھے بھی ایک عرصہ سے میرے فوت شدہ عزیز و اقارب خوابوں میں ملتے رہتے ہیں جن میں سب سے زیادہ تناسب میرے قبلہ والد علیہ رحمہ کا ہے شاید ہی کوئی ہفتہ خالی ہو کہ جس میں میری ان سے خواب میں ملاقات نہ ہوئی ہو لہذا میں تو اکثر ان کو ایصال ثواب کرتا رہتا ہوں خود کچھ نہ کچھ پڑھکر اور میرا ایک تجربہ بھی ہے خوابوں کی تین قسمیں ہیں ایک اللہ پاک کی طرف سے مبشرات کی صورت میں دوسرا شیطانی مخلوقات کی طرف سے ڈراونے قسم کہ خواب جبکہ تیسرے وہ کہ جو ہم روز مرہ کہ معمولات میں جو افعال کرتے ہیں یا جن افعال کو سوچتے ہیں وہ شعور سے لاشعور کی طرف محو سفر ہوکر ایک عرصہ کہ بعد یا پھر کبھی کبھی جلد ہی خوابوں کی صورت میں ہمیں نظر آتے ہیں لہذا آُکو نظر آنے والے خواب بھی مجھے اس تیسری قسم کہ خوابوں میں سے لگتے ہیں سو ان سے گبھرانے کی کوئی ضرورت نہیں ان شاء اللہ العزیز اللہ پاک سب بہتر ہی کرے گا۔باقی واللہ ورسولہ اعلم۔
      والسلام
      ساقیا ہور پلا ہور پلا ہور پلا

      Comment


      • #4
        Re: Please Aabi-bhai kuch batyin

        وعلیکم سلام آبی بھائ بہت بہت شکریہ آپ نے میرے سر سے بوجھ ہٹا دیا اللہ پاک آپ کے قبلہ والد کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائیں اور آپ کے علم میں اضافہ فرمائیں اٰمین یعنی یہ صرف روز مرہ یا لاشعور میں چھپئے ہوئے واقعات تھے ۔۔شکریہ
        ہے الف و لیلہ سی زندگی درپیش
        سو جاگتی ہوئی ، اک شہر زاد ہے دل میں

        Comment

        Working...
        X