Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

*. Nikah .*

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • #16
    Re: *. Nikah .*

    حدیث:- ترک نکاح کی ممانعت

    حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے عثمان بن مظعون کو ترک نکاح کی اجازت نہیں دی ورنہ ہم خصی ہو جاتے

    ترمزی شریف جلد 1 کتاب النکاح حدیث 959




    Comment


    • #17
      Re: *. Nikah .*

      نکاح کب فرض کب سنت کب مکروہ کب ناجائز ہے؟؟

      1۔ غلبہ شہوت کی وجہ سے زنا میں مبتلا ہونے کا خوف ہو تو => فرض

      2۔ غلبہ شہوت نہ ہو کفالت کر سکتا ہو تو => سنت

      3۔ بیوی کے لیے اخراجات نہ ہو بیوی پر ظلم کا اندیشہ ہو تو=> مکروہ

      4۔ کوئی نا مکمل مرد بیوی کے حقوق زوجیت ادا کرنے کے قابل نا ہو تو اسے نکاح کرنا جائز نہیں

      فقہ کی ہر کتاب جس میں مسائل نکاح ہو اس میں یہ معلومات مل جائے گی




      Comment


      • #18
        Re: *. Nikah .*

        حدیث:- بغیر ولی کے نکاح نہیں ہوتا

        حضرت ابو موسی کہتے ہیں کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا " ولی کے بغیر نکاح نہیں ہوتا

        ترمذی شریف جلد 1 کتاب النکاح حدیث 977




        Comment


        • #19
          Re: *. Nikah .*

          سوال:- شرعی طور پر مرد میں شادی کے لیے خوبیاں کیا دیکھی جائیں؟

          جواب:- عورت کو چاہیے مرد دین دار خوش خلق مالدار "کفالت کے قابل مالدار" سخی سے نکاح کرے۔ فاسق بدکار سے نہ کرے۔ نہ کسی بوڑھے سے نکاح کرے

          ردالمختار




          Comment


          • #20
            Re: *. Nikah .*

            فتوی

            عورت اپنے والدیں کے گھر ہفتے میں 1 بار جا سکتی ہے اور محارم بھائی بہن وغیرہ کے گھر سال میں 1 بار جا سکتی ہے اور بنا اجازت رات کو کہیں رک نہیں سکتی

            fatwa e ridwia جلد 10




            Comment


            • #21
              Re: *. Nikah .*


              القرآن:-

              چار عورتوں سے نکاح جائز ہے۔

              اگر انصاف نہ کر سکے تو صرف ایک عورت سے نکاح کرے


              تو نکاح میں لاؤ جو عورتیں تمہیں خوش آئیں دو،دو، اور تین ، تین اور چار چار پھر اگر ڈرو کہ 2 بیویوں کو برابر نہ رکھ سکو گے تو ایک ہی کرو

              پارہ 4 سورت 4 سورت النساء آیت 3
              Last edited by Bint E Aadam; 8 July 2011, 21:17.




              Comment


              • #22
                Re: *. Nikah .*

                اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

                القرآن:-

                تو نکاح کر دو اپنوں میں ان کا جو بے نکاح ہوں اور اپنے لائق بندوں اور کنیزوں کا اگر وہ فقیر ہوں تو اللہ انہیں گنی کر دے گا اپنے فضل کے سبب اور اللہ وسعت والا علم والا ہے

                پارہ 18 سورت 24 سورت النور آیت 32




                Comment


                • #23
                  Re: *. Nikah .*

                  کسی کے پیغام پر پیغام نکاح بھیجنے کی ممانعت

                  حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا" کوئی شخص اپنے بھائی کی بیچی ہوئی چیز پر وہی چیز اس سے کم قیمت میں فروخت نہ کرے۔ اور نہ کوئی اپنے بھائی کے پیغام نکاح پر پیغام بھیجے

                  ترمذی شریف جلد 1 کتاب النکاح حدیث 1007




                  Comment


                  • #24
                    Re: *. Nikah .*

                    حدیث:-

                    حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا" اگر کسی شخص کی دو بیویاں ہوں اور وہ ان کے درمیاں انصاف اور عدل نہ کرتا ہو تو قیامت کے دن اس کے بدن کا آدھا حصہ مفلوج ہوگا۔۔

                    ترمذی شریف جلد 1 کتاب النکاح حدیث 1014




                    Comment


                    • #25
                      Re: *. Nikah .*

                      نکاح شغار کی ممانعت

                      "شغر کے معنی یہ ہیں کہ کوئی شخص اپنی بیٹی یا بہن کا نکاح اس شرطپر کسی کے ساتھ کرے کہ وہ بھی اس سے اپنی بہن یا بیٹی کا نکاح کرے اور ان میں مہر کا تقرر نہ ہو (مترجم)

                      حدیث:- حضرت عمران بن حصیں رضی اللہ عنہ کہتے ہیں۔ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:اسلام میں جلب جنب اور شغار نہیں ہیں اور جو شخص کسی کے مال پرظلم کرتے ہوئے قبضہ کر لے وہ ہم میں سے نہیں

                      ترمذی شریف جلد 1 کتاب النکاح حدیث 997

                      حدیث:- حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نکاح شغار سے منع فرمایا

                      ترمذی شریف جلد 1 کتاب النکاح حدیث 998






                      Comment


                      • #26
                        Re: *. Nikah .*

                        JazakALLAH kher, Nikaah k bary main tamam deeni muamlat ko aap ne is thread main samo dia hy,, Shukrya,,

                        Reputation kabool kejye.. :)
                        Allah

                        Comment


                        • #27
                          Re: *. Nikah .*

                          Shukriya




                          Comment


                          • #28
                            Re: *. Nikah .*


                            اس موضوع میںمنگنی ، نکاح،ولیمہ اور اس سے متعلقہ تمام معلومات کا اشتراک ہوگا




                            Comment


                            • #29
                              Re: *. Nikah .*

                              . بیشک مردوں کی ہلاکت عورتوں "یعنی بیویوں کی حد سے زیادہ" فرمانبرداری میں ہے

                              الزواجر جلد 1

                              اردو ترجمہ جہنم میں لے جانے والے اعمال




                              Comment


                              • #30
                                Re: *. Nikah .*



                                . حدیث

                                بہترین حق مہر وہ ہے جس کا ادا کرنا نہایت آسان اور سہل ہو


                                مستدرک حاکم صفحہ 182 جلد 2





                                Comment

                                Working...
                                X