Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

~~ 786 Ki Haqiqat ??? ~~

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • ~~ 786 Ki Haqiqat ??? ~~

    بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

    اسلام علیکم
    سوال۔
    کیا بسم اللہ کے لئے 786 استعمال کیا جا سکتا ہے؟
    جواب۔
    پہلی بات یہ کہ یہ طریقہ ہم کو قرآن و سنت سے کہیں بھی نہیں ملتا بلکہ اس کی کڑیاں کہیں اور جاکر ملتی ہیں مثلا ہندو متمجوسی اور یہودیت میں اسلام کا اس سے کوئی واسطہ نہیں ہےاور ہم لوگ ہیں کہ بلا سوچے سمجھے جس نے جو بات کر دی اُس کی تقلید شروع کر دی اور میں آپ سے درخواست کرتی ہوں کہ آپ میری باتوں کی بھی تحقیق کیجیئے گا۔اور اگر میں غلط ہوئی تو ان شا اللہ اپنی اصلاح کروں گی ۔
    بعض لوگ کہتے ہیں ہم اس لیے ایسا لکھتے ہیں کہ کہیں بسم اللہ کی بے ادبی نہ ہو جائے۔
    میرا ان لوگوں سے پہلا سوال یہ ہے کہ بسم اللہ کے ادب کا لحاض نبی علیہ السلام اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سےزیادہ کوئی کر سکتا ہے؟
    بلکل نہیں کر سکتا تو آپ علیہ السلام نے جب غیر مسلموں کو دعوتی خط لکھے تو آپ علیہ السلام نے پوری بسم اللہ ہی لکھی تھی نہ کہ آدہی اور نہ ہی اس کی جگہ کوئی اور الفاظ استعمال کیےتو ہمارے لیے سب سے بہترین طریقہ نبی علیہ السلام کی زندگی ہے نہ آج کے کسی بندے کا فہم یا بات، تو آج بھی ہم جب بھی کوئی تحریر لکھیں گے تو وہ بسم اللہ لکھ کر ہی شروع کریں گے نہ کہ۷۸۶ لکھ کر کیوں نہ وہ تحریر ہم کسی کافر کی طرف بھیج رہے ہوں۔ سنت سے ہم کو یہی ملتا ہے۔ قرآن مجید میں اللہ تعالٰی سلیمان علیہ السلام کا واقعہ بیان کرتے ہیں
    قَالَتْ يٰٓاَيُّهَا الْمَلَؤُا اِنِّىْٓ اُلْقِيَ اِلَيَّ كِتٰبٌ كَرِيْمٌ 29؀
    وہ کہنے لگی اے سردارو! میری طرف ایک باوقعت خط ڈالا گیا ہے۔

    اِنَّهٗ مِنْ سُلَيْمٰنَ وَاِنَّهٗبِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ 30۝ۙ

    جو سلیمان کی طرف سے ہے اور جو بخشش کرنے والے مہربان اللہ کے نام سے شروع ہے۔

    سورۃالنمل آیت نمبر۲۹،۳۰

    اس آیت سے بھی یہی ہم کو درس ملتا ہے کہ چاہے وہ خط کسی کافر کو بھی کیوں نہ لکھنا ہو پوری بسم اللہ لکھ کر ہی شروع کرنا چاہیے۔جو آجکل بسم اللہ کی جگہ۷۸۶ لکھا جا رہا ہے یہ غلط ہے۔ بعض لوگ بسم اللہ کی جگہ ۷۸۶ تو لکھتے ہیں تو کیا کبھی انہوں نے اسلام علیکم کی جگہ اس کے اعداد لکھے ہیں؟ جو کہ یہ بنتے ہیں ۳۲۲ یقینا کبھی کسی نے ایسا نہیں لکھا تو بسم اللہ کے ساتھ ہی یہ معاملہ کیوں کیا جاتا ہے؟دوسرا اس کا نقصان بھی بہت ہوتا ہے مثلا اگر ہم بسم اللہ لکھیں تو کیونکہ یہ قرآن کی آیت ہے اس لیے ہر لفظ پر ۱۰ نیکیاں ملتی ہیں ٹوٹل اس میں ۱۹ حروف بنتے ہیں تو نیکیاں ۱۹۰ ملتی ہیں اور اگر ہم ۷۸۶لکھیں تو ایک تو ہم ۱۹۰ نیکیوں سے محروم ہو گے اور دوسرا ایک ایسا عمل کر کے جو کہ قرآن و سنت کے خلاف ہے بدعت کے مرتکب بھی بن گے۔


    میں سمجھتی ہوں کہ ایک عقل مند انسان اپنا اتنا نقصان نہیں کرنا چاہے گا۔

    اب آتے ہیں علم الاعداد کی طرف وہاں ہم کو خطرناک سورتِ حال نظر آتی ہے کہ بسم اللہ الرحمٰن الرحیم کے ۷۸۶ نہیں بلکہ ۷۸۷ اعداد ہوتے ہیں اور ہرے کشنا کے ۷۸۶ اعداد بنتے ہیں تفصیلات حسبِ ذیل ہیں۔

    ب س م ا ل ل ہ =بسم اللہ
    ٢٦٠ ٤٠ ١ ٣٠ ٣٠ ٥ =١٦٨

    ا ل ر ح م ا ن=الرحمٰن

    ١٣٠ ٢٠٠ ٨ ٤٠ ١ ٥٠ =٣٣٠
    ا ل ر ح ی م =الرحیم
    ١٣٠ ٢٠٠ ٨ ١٠ ٤٠ =٢٨٩
    :مجموعی نمبر٧٨٧ ہوتا ہے جبکہ ''ہرے کرشنا'' اور روی شنکرکا مجموعی نمبر٧٨٦ ہوتا ہے تفصیلات حسب ذیل ہیں
    ہ ر ی ک ر ش ن ا =ہرے کرشنا
    ٥٢٠٠ ١٠ ٢٠ ٢٠٠ ٣٠٠ ٥٠ ١ =٧٨٦
    ر و ی ش ن ک ر =روی شنکر
    ٢٠٠٦ ١٠ ٣٠٠ ٥٠ ٢٠ ٢٠٠ =٧٨٦


    بالفرض اگر مان بھی لیا جائے کہ

    بسم اللہ الرحمن الرحیم کے اعداد ٧٨٦ ہی ہیں جیساکہ بہت سارے لوگوں کا اس پر اصرار ہے تو اب ٧٨٦ نمبر لکھ کر ہندو ''ہرے کرشنا''پڑھ لیں گے اور مسلمان بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھ لیں گے،اس طرح اور بھی کئی الفاظ بنتے ہوں گے جبکہ بسم اللہ کا اور کوئی بھی معنی نہیں بنتا تو اس سے معلوم ہوا کہ ۷۸۶لکھنے سے بہت سی کباحتیں پیدا ہو جاتی ہیں۔اصل میں علم الاعداد بنانے کے کئی ایک مقاصد تھے جو جاہل لوگ حاصل کرنا چاہتے ہیں اس کی تفصیل میں ابھی نہیں جاونگا بات بہت لمبی ہو جائے گی مختصر یہ کہ ان لوگوں نے پورے قرآن پاک کو اعداد میں لکھ رکھا ہے جس کو یہ اپنے غلط مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہیں۔


    میرے بھائی اور بہنوں ! بسم اللہ الرحمن الرحیم کو اعداد میں تبدیل کرنا اور یہ باور کرانا کہ٧٨٦ اس کے اعداد ہیں ایک گمراہ کن بات ہے۔

    ذرا سوچئے کہ کیا

    قرآن کریم علم ہندسہ اور جیومیٹری کی کتاب ہے ؟؟؟

    کیا اس کا نزول اسی لئے ہوا تھا کہ اسے اعداد میں تبدیل کیا جائے ؟نہیں، ہرگز نہیں۔

    بلکہ یہ عمل کی کتاب ہے۔

    اللہ ہم سب کو ایسی گمراہیوں سے بچائے آمین یارب العالمین
    یا اللہ پوری اُمتِ محمد علیہ السلام کو قرآن و سنت پر جمع کر دے آمین


    میرے الفاظ ہی پردہ ہیں میرے چہرے کا


    میں ہوں خاموش جہاں ، مجھ کو وہاں سے سنئیے

  • #2
    Re: ~~ 786 Ki Haqiqat ??? ~~

    bohat shurkia ye baat share karne ka...me ne ye kuch arsa pehle parha tha tab se is tarah kabhi nahi likha..jazakAllah

    Comment


    • #3
      Re: ~~ 786 Ki Haqiqat ??? ~~

      Shukar ALLAH G ka k meny kbi is terha sy nai likha...

      JAZAK ALLAH
      میں نعرہ مستانہ، میں شوخی رندانہ

      Comment


      • #4
        Re: ~~ 786 Ki Haqiqat ??? ~~

        Assalam O Alaikum WR WB Abgena Sis...

        Achi baat hai na humain tou pahlay maloom hi nahi hota aur hum suni sunai batoon per yaqeen ker k agay barha datay hain...
        Allah Paak hum ko hidayat ata farmay Ameen..


        میرے الفاظ ہی پردہ ہیں میرے چہرے کا


        میں ہوں خاموش جہاں ، مجھ کو وہاں سے سنئیے

        Comment


        • #5
          Re: ~~ 786 Ki Haqiqat ??? ~~

          Assalam O Alaikum WR WB Fairy Sis..

          Yeh tou bohat achi baat hai...
          Khush rahain


          میرے الفاظ ہی پردہ ہیں میرے چہرے کا


          میں ہوں خاموش جہاں ، مجھ کو وہاں سے سنئیے

          Comment


          • #6
            Re: ~~ 786 Ki Haqiqat ??? ~~

            Wa allaikum salaam

            Mujhey aap ki baat sey bilkul itfaq hai, 786 ka koi tassawwur nahin yeh mehz na'samajhi ki wajah sey istimaal kiya jata. Hamein Bismillah (beshak aakhir tak na likhein) hi likhni chahiyey.
            مجھے تلاش نہ کر ذوقِ بیخودی سجود
            نظر کی چند شعاعوں میں گھر گیا ہوں میں

            Comment


            • #7
              Re: ~~ 786 Ki Haqiqat ??? ~~

              Assalam O Alaikum WR WB Admin Sahab...

              Shukran & Jazak ul khir..
              Khush Rahain


              میرے الفاظ ہی پردہ ہیں میرے چہرے کا


              میں ہوں خاموش جہاں ، مجھ کو وہاں سے سنئیے

              Comment


              • #8
                Re: ~~ 786 Ki Haqiqat ??? ~~

                100% Agreed
                You are right
                thanks for sharing





                Comment


                • #9
                  Re: ~~ 786 Ki Haqiqat ??? ~~

                  Jazak Allah....very nice & thought provoking sharing..keep it up..


                  Allah-o-Akbar Kabeera, Wal Hamdulillaah-e-Kaseera, Subhan Allah-e-Bukratan-wa-Aseela

                  Comment


                  • #10
                    Re: ~~ 786 Ki Haqiqat ??? ~~

                    nice

                    I Have Green Blood In My Veins Because I Am a Pakistani


                    Comment

                    Working...
                    X