Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

Safar

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • Safar

    ايک دن عاصم اور اس کے بيوي بچوں نے فيصلہ کيا رحلہ پر جانے کا
    اور دنيا کي
    رنگينياں ديکھنے کا ان کا سفر شروع ہوا چلتے چلتے راستے ميں
    ايک شخص کھڑا ملا عاصم پوچھا
    ۔

    تم کون ہو ؟؟ اس نے کہا ميں مال ہوں

    عاصم نے اپنے بيوی بچون سے پوچھا کيا خيال ہے ؟
    کيا ہم اسے ساتھ بيٹھا ديں ؟؟

    سب نے کہا ضرور کيوں کے ہميں اس سفر ميں اس کي ضرورت پڑے گي
    اور اس کي موجودگي ميں ہم سب کچھ حاصل کرسکتے ہيں







    جب تھوڑا آگے گيے تو ايک اور شخص کھڑا نظر آيا


    عاصم نے پھر پوچھا.تم کون ہو ؟؟؟ اس نے جواب ديا ميں منصب و مقام ہوں ۔


    عاصم نے اپنے بيوي بچون سے پوچھا کيا خيال ہے ؟
    کيا ہم اسے ساتھ بيٹھا ديں ؟؟
    سب نے کہا ضرور کيوں نہيں ہميں اس سفر ميں اس کي ضرورت پڑے گي
    اور دنيا کي لذتوں کا حصول اس کي موجودگی ميں بہت آسان ہو جايے گا

    عاصم نے اسے بھی اپنے ساتھ بٹھا ليا اور مزيد آگے بڑھا
    اس طرح اس سفر ميں بہت سے قسم کے لذات و شہوات سے ملاقات ہوئي
    عاصم سب کو ساتھ بٹھاتا آگے بڑھتا رہا اگے بڑھتےبڑھتے ايک اور شخص سے ملاقات ہوئي

    عاصم نے پوچھا تو کون ہے ؟؟ اس نے جواب ديا ميں دين ہوں



    عاصم نے اپنےبيوي بچوں سے پوچھا کيا اسے بھي ساتھ بيٹھا ليں ؟
    سب نے کہا ابھی نہيں يہ وقت دين کو ساتھ لے جانے کا نہيں ہے ابھي
    ہم دنيا کی سير کرنے اورانجوئے کرنے جارہے ہيں اور
    دين ہم پر بلاوجہ ہزار پابندياں لگادے گا پردہ کرو , حلال
    حرام ديکھو , نمازوں کي پابندی کرو اور بھي بہت سی پابندياں لگا دے گا اور ہماری
    لذتوں ميں رکاوٹ بنے گا ہم انجوائے نہيں کر سکيں گے
    ليکن ايسا کرتے ہيں کہ رحلہ سے واپسی پر ہم اسے ساتھ بيٹھا ليں گے

    اور اسطرح وہ دين کو پيچھے چھوڑ کر آگے بڑھ جاتے ہيں چلتے چلتے آ گے
    چيک پوسٹ
    آتا ہے وہاں لکھا ہوتا ہے


    وہاں کھڑا شخص عاصم سے کہتا ہے کہ وہ گاڑ
    ی سے اترے عاصم گاڑی سے اترتا ہے
    تو وہ شخص اسے کہتا ہے تمھارا سفر کا وقت ختم ہو چکا مجھے تمھارے پاس
    دين کي تفتيش کرن
    ی ہے عاصم کہتا ہے دين کو ميں کچھ ہی دوری پر چھوڑ آيا ہوں
    مجھے اجازت دو ميں ابھ
    ی جاکر اسے ساتھ لاتا ہوں وہ شخص کہتا ہے
    اب واپس
    ی ناممکن ہے تمھارا وقت ختم ہو چکا اب تمہيں ميرے ساتھ چلنا ہوگا
    عاصم کہتا ہے مگر ميرے ساتھ مال منصب مقام اور بيو
    ی بچے ہيں وہ شخص کہتا ہے
    اب تمہيں تمھارا مال منصب اور اولاد کوئ
    ی بھی اللہ کی پکڑ سے نہيں بچا سکتا
    .
    دين صرف تمھارے کام آسکتا تھا جسے تم پيچھے چھوڑ آ ئے
    عاصم پوچھتا ہے
    تم ہو کون ؟؟ وہ کہتا ہے ميں
    موت ہوں جس سے تم مکمل غافل تھے اور عمل کو بھولے رہے عاصم نے ڈرتی نظروں سے گاڑی کی طرف ديکھا اس کے بيوي بچے اس کو اکيلے چھوڑ کر مال و منصب کو لئے اپنے سفرکو مکمل کرنے کے ليے آگےبڑھ گئے اور کوئي ايک بھی عاصم کی مدد کے ليے اس کے ساتھ نہ اترا

  • #2
    Re: Safar

    اللہ کا فرمان ہے

    يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تُلْهِكُمْ أَمْوَالُكُمْ وَلَا أَوْلَادُكُمْ عَن ذِكْرِ اللَّهِ وَمَن يَفْعَلْ ذَلِكَ فَأُوْلَئِكَ هُمُ الْخَاسِرُونَ [ المنافقون] : 9
    مومنو! تمہارا مال اور اولاد تم کو اللہ کي ياد سے غافل نہ کردے اور جو ايسا کرے گا تو وہ لوگ خسارہ اٹھانے والے ہيں
    :dua

    اور جب کسي کي موت آجاتي ہے تو اللہ اس کو ہرگز مہلت نہيں ديتا
    اور جو کچھ تم کرتے ہو اللہ اس سے خبردار ہےجس دن نہ مال ہي کچھ فائدہ دے سکا گا
    اور نہ بيٹے ہر متنفس کو موت کا مزا چکھنا ہے اور تم کو قيامت کے دن تمہارے اعمال کا پورا پورا بدلا ديا جائے گا
    تو جو شخص آتش جہنم سے دور رکھا گيا اور بہشت ميں داخل کيا گيا وہ مراد کو پہنچ گيا
    اور دنيا کي زندگی تو دھوکے کا سامان ہے
    قال اللہ تعالى :
    کہہ دو کہ اگر تمہارے باپ اور بيٹے اور بھائی اور عورتيں اور خاندان کے آدمی اور مال جو تم کماتے ہو
    اور تجارت جس کے بند ہونے سے ڈرتے ہو
    اور مکانات جن کو پسند کرتے ہو
    اللہ اور اس کے رسول سے اور اللہ کي راہ ميں جہاد کرنے سے تمہيں زيادہ عزيز ہوں
    تو ٹھہرے رہو يہاں تک کہ اللہ اپنا حکم (يعنی عذاب) بھيجے اور اللہ نافرمان لوگوں کو ہدايت نہیں ھے
    :rose

    Comment


    • #3
      Re: Safar

      I aM Not a complete Idiot......Some parts are Missing........

      Comment


      • #4
        Re: Safar

        :jazak:
        For New Designers
        وَ بَارِکْ لِيْ فِيْمَا أَعْطَيْتَ

        Comment


        • #5
          Re: Safar

          Jazak ALLAH........

          ALLAH hum sab ko iss mesg per Amal kerny ki toufeeq Ata Farmye...AAMiN.

          Comment


          • #6
            Re: Safar

            :jazak:
            nice sharing gul jani bou:

            Comment


            • #7
              Re: Safar

              iman afroz sharing..
              JAZAK ALLAH
              میں نعرہ مستانہ، میں شوخی رندانہ

              Comment


              • #8
                Re: Safar

                Jazak ALLAH........

                Comment

                Working...
                X