خانہ کعبہ کو غسل دے دیا گیا:
مکہ(اُ۔2جنوری۔ 2010ء)خانہ کعبہ کو آج غسل دیا گیا۔ سعودی فرماں رواں شاہ عبداللہ کی جانب سے گورنر مکہ شہزادہ خالد الفیصل نے حرم شریف کو غسل دیا۔ اس ایمان افروز تقریب کے موقع پر مسلم ا سکالرز،حکومتی اہلکار، اہم شخصیات اور سفارت کاروں کی بڑی تعداد بھی موجودتھی۔خانہ کعبہ کو سال میں دو مرتبہ 15 شعبان اور محرم الحرام کے وسط میں غسل دیا جاتاہے جبکہ 9 ذی الحج کو خانہ کعبہ پر نیا غلاف چڑھایا جاتا ہے۔ خانہ کعبہ کو غسل دینے کی تقریب کا آغاز دو رکعت نوافل کی ادائیگی سے شروع کیا جاتاہے۔ اندرونی دیواروں کو غسل دینے کیلئے عرق گلاب ،آب زم زم اور عطر کا استعمال کیا جاتا ہے۔

Comment