حج کے رکن اعظم وقوف عرفہ سے قبل خطبہ حج دیتے ہوئے شیخ عبدالعزیز نے کہا ہے کہ اس وقت دنیا اور امت مسلمہ کو دہشت گردی کا سب سے بڑا چیلنج درپیش ہے جس سے امت کو ٹکڑوں میں تقسیم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے.اسلام امن کاضامن اور اس کا درس دیتا ہے اوردہشت گردی کا مخالف ہے
شیخ عبدالعزیز نے مسجد نمرہ میں خطبہ حج دیا اور اس میں انہوں نے امت مسلمہ کی اجتماعی ذمہ داریوں کی جانب مسلمانوں کی توجہ دلائی.انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کو اللہ تعالیٰ نے بڑے وسائل سے نواز رکھا ہے اور اسے ان وسائل کو اپنی بہتر انداز میں استعمال کرنا چاہئے.انہوں نے طاقت کے استعمال کے ذریعے اپنے نقطہ نظر کو منوانے کے طرزعمل کی مذمت کی
انہوں نے اپنے خطبہ میں نوجوانوں کو خاص طور مخاطب کیا اورکہا کہ مغربی چینلز مسلمان نوجوانوں کو گمراہ کرنے کے لئے کام کررہے ہیں لیکن مسلمانوں کے میڈیا کواس کا مقابلہ کرنا چاہئے اور اسلام کا دفاع اور تحفظ کرنا چاہئے.انہوں نے کہا کہ مسلمان نوجوانوں کواغیار کی اقدار سے مرعوب ہونے کے بجائے ان سے محتاط رہیں اور وہ دین کا علم حاصل کرکے آگے بڑھیں.انہوں نے مسلمانوں پر تقابلی مطالعہ کے حصول پر زوردیا
شیخ عبدالعزیز نے مسلمان علماء اور مفتیان کرام کو مخاطب کرتے ہوئے ان پر زوردیا کہ وہ اسلام کے تحفظ کے لئے اپنا کرداراداکریں.ان تک جو نسل درنسل علم پہنچا ہے اسے وہ دوسرے لوگوں تک پہنچائیں اور دعوت دین کا فریضہ احسن طریقے سے انجام دیں
انہوں نے مفتیان کرام کوان کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلاتے ہوئے ہدایت کی کہ وہ مکمل علم کے بعد فتاویٰ جاری کریں،وہ فتوے اور اس کے تقاضوں سے آگاہ ہوں.اگر کچے پکے علم کے حامل لوگ فتوے جاری کریں گے تواس سے انتشارپھیلے گا اور لوگ بھی گمراہ ہوں گے.
انہوں نے ماہرین تعلیم اور مفکرین تعلیم پر زوردیا کہ وہ اپنے دین کی روشنی میں اپنے پنے ملک کی ضروریات کے مطابق اپنا نظام تعلیم وضع کریں.شیخ عبدالعزیزکا کہنا تھا کہ آج ہم ماضی کے مقابلے میں انحطاط کا شکار ہیں لیکن ہم اپنی پستی اورقعرمذلت کا شکار ہونے کے اسباب تلاش کر کے اور اپنی اصلاح کے بعد اپنی عظمت رفتہ کو بحال کرسکتے ہیں.انہوں نے کہا کہ ہم چاہئے کہ ہم اپنے بہتر تجربات کا ایک دوسرے کے ساتھ تبادلہ کریں اور دوسروں کو بھی بہترعلم اور ہدایت سے آگاہ کریں
انہوں نے کہا کہ میں وثوق سے کہہ سکتا ہوں اوراس میں حقیقت ہے کہ اس وقت بہت سے تنظیمیں اور ادارے اس بات کے لئے کوشاں ہیں کہ مسلمانوں کو ان کے دین سے بیگانہ کردیا جائے اور انہیں راہ راست سے ہٹا دیا جائے لیکن اس صورت حال میں دشمن کی دسیسہ کاریوں کا مقابلہ کیا جائے.
شیخ عبدالعزیز نے مسلمانوں پر زوردیا کہ وہ وہ اپنے معاشرے میں اچھے لوگوں کی حوصلہ افزائی کریں.اگر صالح اوردیانت دار لوگ آگے آئیں گے تو اس سے ہم آگے بڑھ سکیں گے.
انہوں نے مسلمان ممالک کے حکمرانوں پر زوردیا ہے کہ اس وقت مسلم معاشروں میں ناانصافی بڑھ چکی ہے ،ظلم اورجبر کو دوردورہ ہے.ایسے میں حکمرانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے معاملات کو بہتر بنائیں اورلوگوں کو انصاف فراہم کریں.
انہوں نے اپنے خطبہ حج میں مسلمانوں پر خاص طور پر اپنا کردار بہتربنانے کی ضرورت پرزوردیا اور کہا کہ مسلمانوں کو اس دنیا میں اپنے تمام اعمال اخلاص نیت کے ساتھ انجام دینے چاہئیں اللہ کے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے لائے ہوئے دین پر عمل پیرا ہونا چاہئےکیونکہ اسی سے وہ اس دنیا اور آخرت میں کامیاب ہوسکیں گے.
میدان عرفات میں تیس لاکھ سے زیادہ حجاج کرام خطبہ سننے کے لئے جمع تھے اور انہوں نے خطبہ حج کے بعد ظہر اور عصر کی قصرنمازیں دو،دورکعت اکٹھے اداکی ہیں جس کے بعد حجاج نے میدان عرفات میں وقوف کیا جس کے دوران وہ یکسوئی میں اللہ تعالیٰ کی عبادت وریاضت میں مصروف ہیں

Comment