Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

Murda Jootion ki Awaaz Sunta hai

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • #16
    Re: Murda Jootion ki Awaaz Sunta hai

    السلام و علیکم
    عابد بھائی،
    بہت شکریہ اتنی تفصیل سے بیان کرنے کے لئے
    مگر بھائی کو صرف اتنا ہی سمجھا دیتے کہ
    غور سے دوبارہ پڑھئے، اس حدیث کا آغاز "قبر میں اتارنے سے ہو رہا ہے"۔ تو مولانا صاحب کے لئے بات واضح ہو جانی چاہئیے تھی۔
    مگر چلیں اسی بہانے تفصیل سے بھی آگاہی ہو گئی۔
    جزاک اللہِ خیراً
    والسلام و علیکم

    Originally posted by aabi2cool View Post
    آپ ہی اپنی اداﺅں پہ ذرا غور کریں
    ہم اگر عرض کریں گے تو شکایت ہوگی


    بھائی نے عنوان قائم کیا تھا کہ مردہ جوتوں کی آواز سنتا ہے تو آپ نے جھٹ سے فتوٰی لگا دیا کہ اس حدیث کو اول غور سے پڑھا جائے یا پھر کسی عربی دان سے اس کا ترجمہ کرایا جائے تو فلاں فلاں بات عیاں ہوجائے گی ؟

    لیجیئے ہم نے پڑھ لی حدیث غور سے اور ترجمہ بھی ایک اہلحدیث ویب سائٹ سے نیچے پیش کیئے دیتے ہیں تو بھلا بتلائیے کیا فرق پڑا اس مؤقف میں ؟؟؟؟؟

    صحیح بخاری -> کتاب الجنائز
    باب : اس بیان میں کہ مردہ لوٹ کر جانے والوں کے جوتوں کی آواز سنتا ہے۔
    یہاں سے یہ نکلا کہ قبرستان میں جوتے پہن کر جانا جائز ہے۔ ابن منیر نے کہا کہ امام بخاری رحمتہ اللہ علیہ نے یہ باب اس لیے قائم کیا کہ دفن کے آداب کا لحاظ رکھیں اور شوروغل اور زمین پر زور زور سے چلنے سے پرہیز کریں جیسے زندہ سوتے آدمی کے ساتھ کرتا ہے۔
    حدیث نمبر : 1338
    حدثنا عياش، حدثنا عبد الأعلى، حدثنا سعيد، قال وقال لي خليفة حدثنا ابن زريع، حدثنا سعيد، عن قتادة، عن أنس ـ رضى الله عنه ـ عن النبي صلى الله عليه وسلم قال ‏"‏ العبد إذا وضع في قبره، وتولي وذهب أصحابه حتى إنه ليسمع قرع نعالهم، أتاه ملكان فأقعداه فيقولان له ما كنت تقول في هذا الرجل محمد صلى الله عليه وسلم فيقول أشهد أنه عبد الله ورسوله‏.‏ فيقال انظر إلى مقعدك من النار، أبدلك الله به مقعدا من الجنة ـ قال النبي صلى الله عليه وسلم فيراهما جميعا ـ وأما الكافر ـ أو المنافق ـ فيقول لا أدري، كنت أقول ما يقول الناس‏.‏ فيقال لا دريت ولا تليت‏.‏ ثم يضرب بمطرقة من حديد ضربة بين أذنيه، فيصيح صيحة يسمعها من يليه إلا الثقلين‏

    نے بیان کیا۔ ( دوسری سند )لوگ باگ پیٹھ موڑ کر رخصت ہوتے ہیں تو وہ ان کے جوتوں کی آواز سنتا ہے۔ پھر دو فرشتے آتے ہیں اسے بٹھاتے ہیں اور پوچھتے ہیں کہ اس شخص

    لیجیئے اوپر مکمل حدیث صحیح بخاری سے بمع ترجمہ نقل کردی گئی اب بھلا بتلایئے کے پوری حدیث ایک مستند عالم دین کے ترجمے کے ساتھ نقل کرکے اور اس پر غور کرنے کے بعد بھی سگ عطار بھائی کے موقف میں کیا نقص واقع ہوا حالانکہ امام بخاری نے بھی وہی مردے کا لوگوں کے جوتوں کی*آواز سننے کا باب باندھا ہے
    مگر بالفرض آپ کا مؤقف بھی مان لیا جائے تو اس سے بھی سماع موتٰی تو بحرحال ثابت ہی ہورہا ہے چاہے وہ آوز جو مردہ سنتا ہے وہ فرشتوں کے جوتوں کی ہو یا لوگوں کے جوتوں کی (ویسے یہ پہلی بار سنا ہے کہ فرستے بھی جوتے پہنتے ہیں ) چلیں جی آپ عربی گرامر کے حساب سے اس حدیث کے ترجمے پر غور کرلیتے ہیں ۔ ۔ ۔

    العبد إذا وضع في قبره، وتولي وذهب أصحابه حتى إنه ليسمع قرع نعالهم، أتاه ملكان فأقعداه فيقولان
    ترجمہ :-
    آدمی جب قبر میں رکھا جاتا ہے اور دفن کرکے اس کے لوگ باگ پیٹھ موڑ کر رخصت ہوتے ہیں تو وہ ان کے جوتوں کی آواز سنتا ہے۔ پھر دو فرشتے آتے ہیں اسے بٹھاتے ہیں اور پوچھتے ہیں ۔ ۔
    اوپر حدیث کے عربی متن جو الفاط ہیں وہ ہیں قرع نعالھم ۔ ۔ اور عربی کا ایک مبتدی طالب علم بھی جانتا ہے کہ نعالھم جمع کا صیغہ ہے اور عربی میں جمع کا اطلاق کم سے کم تین افراد پر ہوتا ہے اس سے ثابت ہوا کہ وہ* آواز جو مردہ سنتا ہے وہ تین یا اس سے زائد افراد کے جوتوں کی ہے اگر مردہ بقول آپکے فرشتون کے جوتون کی*آواز سنتا تو پھر جمع کی بجائے تثنیہ کا صیغہ ہونا چاہیے تھا اور الفاط یہ ہونے چاہیے تھے کہ ۔ ۔ قرع نعالھما کیونکہ آگے حدیث کے الفاط میں اس بات کی صراحت ہے کہ آنے والے فرشتے دوں ہوں گے جیسے کہ ۔ ۔ أتاه ملكان ۔ ۔ کے الفاظ سے صاف ظاہر ہے یہاں ملکان تثنیہ کا صیغہ ہے جو کہ دو افراد پر بولا جاتا ہے اب اگر مردہ فرشتوں کے جوتون کی آواز سنتا تو اسی مناسبت سے صغیہ قرع نعالھما ہونا چاہیے تھا اور اگر ایسا نہیں ہے تو پھر کم از کم فرشتوں کی تعداد تثنیہ کے صغیہ کی بجائے جمع کے صیغے کے ساتھ ان الفاظ میں ہونی چاہیے تھی کی اتاہ ملکین ۔ ۔ ۔
    باقی جس بھونڈے طریقے سے آپ نے عذاب قبر جو کہ برحق ہے کا انکار کرنے کی ناپاک جسارت کی ہے اس کے لیے الگ سے ایک تھریڈ لگا لیجیئے تو میں جناب کی خدمت میں عرض کردوں کا یہاں قبر سے مراد کونسی قبر ہے وغیرہ ۔ ۔ ۔ ۔
    -*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-

    Comment


    • #17
      Re: Murda Jootion ki Awaaz Sunta hai

      Originally posted by sag-e-attar View Post



      :jazak:

      Comment


      • #18
        Re: Murda Jootion ki Awaaz Sunta hai

        :jazak::rose

        Comment

        Working...
        X