Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

اے اللہ قیامت کے دن نبی علیہ السلام کے سام&

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • اے اللہ قیامت کے دن نبی علیہ السلام کے سام&

    بسم اللھ الرحمن الرحیم
    اسلام علیکم ۔
    علامہ اقبال کے ایک شعر کا مفہوم ہے کہ اے اللہ قیامت کے دن مجھے معاف کر دینا ۔ آپ غنی ہیں اور میں

    محتاج ہوں ۔ لیکن اگر حساب لینا ہو تو نبی علیہ السلام کے سامنے میرا حساب نہ لینا ۔

    قیام پاکستان سے پہلے کا واقعہ ہے ۔ ایک انگریز کا پرس راستے میں گر گیا ۔ اس کے پیچھے ایک مسلمان ڈاکو

    آ رہا تھا ۔ اس نے پرس اٹھا لیا ۔ دیکھا تو اس میں بڑے پیسے تھے ۔ وہ بھاگ کر اس انگریز کے پیچھے گیا ۔

    اور اسے پرس لوٹا دیا ۔ انگریز نے کہا آپ تو بڑے شریف ہیں ۔ اس نے کہا نہی میں تو ڈاکو ہوں ۔ انگریز نے

    کہا اگر ڈاکو ہیں تو میرا پرس کیوں واپس کیا ۔ اس نے کہا اس لئے کہ کہیں قیامت کے دن آپ عیسیٰ علیہ السلام

    کو لے کر ہمارے نبی علیہ السلام کے پاس آ جائیں ۔ اور عیسیٰ علیہ السلام ہمارے نبی علیہ السلام سے کہیں

    کہ آپ کے امتی نے میرے امتی کا پرس لے لیا تھا ۔ تو ہمارے نبی علیہ السلام کو شرمندہ نہ ہونا پڑ جائے ۔

    ساتھیو ، گناہ کرتے وقت اس بات سے شرم کرنی چاہئے کہ اتنا مہربان اللہ ہمیں دیکھ رہا ہے ۔ اگر اس بات سے

    شرم نہی آتی ۔ تو یہ سوچنا چاہئے کہ قیامت کے دن نبی علیہ السلام کیا کہیں گے ۔ کہ میں نے اور میرے صحابہ

    نے اتنے مشکل ماحول میں دین پر عمل کیا ۔ اے پاکستان ، سعودیہ ، شارجہ والو کیا تم اتنے آسان ماحول میں دین

    پر عمل نہ کر سکے ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

  • #2
    Re: اے اللہ قیامت کے دن نبی علیہ السلام کے سا&#16

    jazak ALLAH BOHAT KHOOB
    ساقیا ہور پلا ہور پلا ہور پلا

    Comment


    • #3
      Re: اے اللہ قیامت کے دن نبی علیہ السلام کے سا&#16

      jazal um allah boahat achi baat aapne kahi hai.......

      Comment

      Working...
      X